Tag: police academy

  • عمران خان کوصرف ستیاناس اوربیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، احسن اقبال

    عمران خان کوصرف ستیاناس اوربیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی معیشت کو ڈوبتی معیشت قرار دے رہے ہیں، تاہم پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا ان کو دکھ کھائے جارہا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو اب سیاست میں بالغ ہو جانا چاہئے، عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب خیبر پختونخوا کو قومی اسمبلی کی پانچ اور بلوچستان کو تین نشستوں سے محروم کرنا ہے، الیکشن نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پر ہی ہوسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اس کے منطقی انجام تک جاری رہے گی، مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا احسن اقبال کیخلاف اقامہ کیس دائر کرنے کافیصلہ


    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جدید خطوط پر تربیت ضروری ہے تاکہ اسے ہر طرح کے حالات میں مؤثر انداز میں فرائض کی انجام دہی کے لئے تیار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جرائم سے سائنسی بنیادوں پر نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔

  • کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35افراد ہلاک ہوگئے

    کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35افراد ہلاک ہوگئے

    کابل : افغانستان میں پے درپے بم دھماکوں کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو بم دھماکے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پہلا دھماکہ فوجی اڈے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دو سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    دوسرادھماکہ کابل پولیس اکیڈمی میں کیا گیا،خودکش حملہ آور نے اکیڈمی کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے باعث بیس کیڈٹ جان سے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیڈٹ اپنی دو روزہ تعطیلات کے بعد اکیڈمی واپس آرہے تھے۔

    حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کابل میں بارود سے بھرا ٹرک  پھٹنے سے شاہ شاہد نامی علاقہ لرز اُٹھا ۔ کئی مکانوں، دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    افغان حکام مطابق واقعے میں خواتین سمیت پندرہ افراد ہلاک اور ایک سو اٹھائیس زخمی ہوئے،  ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فوجیوں کے اہل خانہ عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    طالبان کمانڈر ملا عمر کی موت کی اطلاع کے بعد دہشت گردی کا یہ بڑا واقعہ ہے۔ تاہم کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

  • صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : یمن کے دارلحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بم دھماکہ پولیس کالج کے باہر اس وقت ہوا جب تمام جوان تقریب کیلئے ایک جگہ اکھٹے تھے، بم دھماکے میں سینکڑوں جوان زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حکام نے پندرہ بچوں سمیت چالیس افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ کے بعد ہرطرف لاشیں بکھر گئیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ  دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔