Tag: police action

  • لکی مروت میں پولیس کارروائی: خواتین اور بچوں کا قاتل ہلاک

    لکی مروت میں پولیس کارروائی: خواتین اور بچوں کا قاتل ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں خواتین اور بچوں کا قاتل ہلاک جبکہ ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے جابو خیل میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نوید نامی ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم گزشتہ روز 2 خواتین اور ایک بچے کے قتل میں ملوث تھا، ملزم نے دیرینہ دشمنی پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی تھی۔ مقابلے میں سب انسپکٹر دمساز خان بھی زخمی ہوئے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزم سے کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ملزم نوید، بدنام زمانہ ماخو گروپ کا اہم کارندہ تھا۔

  • سعودی عرب : غیر ملکیوں کیخلاف پولیس کی بڑی کارروائی

    سعودی عرب : غیر ملکیوں کیخلاف پولیس کی بڑی کارروائی

    ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت نے ریاض میں 36 دکانیں سیل کردیں اور سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر 44 تارکین کو گرفتار کیا ہے۔

    وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے انسپکٹرز نے دارالحکومت ریاض کے پرانے طرز کے ایک بازار میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے، بغیر لائسنس دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی گئیں۔

    سعوسدی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت کے انسپکٹروں نے چھاپہ مہم کے دوران دس خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ انہوں نے ریکارڈ کیا کہ گھریلو کارکن زنانہ لوازمات دکانوں پر فروخت کررہے ہیں اور قانون محنت کی دفعہ 39 کی پابندی نہیں کی جا رہی۔

    انسپکٹرز نے ریاض کے معروف عوامی بازار میں 180 دکانوں تفتیشی کارروائی کی اور اس بات کا جائزہ لیا کہ دکاندار سعودائزیشن کی پابندی کررہے ہیں یا نہیں۔

    اس بات کا بھی پتہ لگایا گیا کہ خواتین کے لیے مختص اسامیوں پر مرد تو کام نہیں کررہے، دکانداروں کی طرف سے قوانین محنت کی پابندی کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود جدید طریقوں سے ’معا للرصد‘ ایپ کے ذریعے خلاف ورزیوں کی رپورٹیں بھی لیتی ہے جبکہ 19911 پر بھی رابطہ کرکے خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔

  • سعودی عرب : پولیس کی غیر ملکیوں کیخلاف بڑی کارروائی

    سعودی عرب : پولیس کی غیر ملکیوں کیخلاف بڑی کارروائی

    ریاض : سعودی عرب میں پولیس نے فراڈ کے الزام میں کئی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مارکیٹ میں جعلی سینیٹائزر فروخت کیے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی سینیٹائزر تیار اور فروخت کرنے پر متعدد غیر ملکیوں کو ایک ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

    وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا ہے کہ مذکورہ غیر ملکی نے اپنی رہائش کو کارخانے میں بدل رکھا تھا جہاں وہ کورونا وائرس بحران سے فائدہ اٹھا کر جعلی سینیٹائزر تیار کررہے تھے۔

    ان کے ٹھکانے سے جعلی سینیٹائزر کی 39 ہزار بوتلیں ضبط کی گئی ہیں جبکہ سینیٹائزر تیار کرنے کے آلات اور اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔

    معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد وہاں مختلف قسم کے جعلی کاسمیٹکس بھی تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا کرتے تھے، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر ان کے خلاف سزا ہوئی ہے۔

    عدالتی حکم کے مطابق سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں ملک سے بیدخل کر دیا جائے گا اور انہیں بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

  • کورونا وائرس : سعودی پولیس بھی حرکت میں آگئی

    کورونا وائرس : سعودی پولیس بھی حرکت میں آگئی

    ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد اور تمام ایس او پیز پر کاربند رہنے کی ہدایات دی ہیں جن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف قواعد و ضوابط متعین کیے گئے ہیں جن پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس او پیز کے تحت یہ لازمی ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک استعمال کیاجائے، سماجی فاصلے کے دوری کے اصول کی پابندی اور اجتماع سے گریز کرنا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ ریجن میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا گیا تاکہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔

    پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

    جدہ کے مختلف علاقے جن میں بنی مالک ، بلد، البخاریہ ، یمنی بازار اور دیگر محلے اور مارکیٹیں شامل تھیں میں تفتیشی کارروائیوں کا بیک وقت آغاز کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزارت صحت کی سفارش پر سعودی وزارت داخلہ نے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہر شہری کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کیا گیا ہے۔

    گھروں سے باہر نکلتے وقت طبی یا کپڑے والا ماسک استعمال کرنا لازمی ہے خلاف ورزی کرنےوالے کو ایک ہزارریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    مقررہ ایس او پیز کے مطابق وہ افراد جو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہے ایسا کرنے والوں کو بھی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں کہا جارہا ہے کیونکہ کورونا کی ابھی تک کوئی دوائی ایجاد نہیں کی گئی۔

  • سعودی عرب: سینکڑوں افراد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے جمع ہوگئے، پولیس کا ایکشن

    سعودی عرب: سینکڑوں افراد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے جمع ہوگئے، پولیس کا ایکشن

    ریاض: سعودی عرب میں حائل کی وادی میں سینکڑوں لوگ موسم کا لطف اٹھانے کے لیے جمع ہوگئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو منتشر کردیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کے انسداد کے لیے گھروں تک محدود رہنے کی حکومتی ہدایات کے باوجود حائل میں بارش کے بعد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے متعدد شہری فیملیوں سمیت قریبی وادی میں جمع ہوگئے۔

    وادی میں جمع ہونے والے شہریوں کو واپس بھیجنے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فوری مداخلت کی۔

    حائل ریجن میں پولیس کے سربراہ کرنل حبیب بن عطا اللہ الجہنی کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وادی میں متعدد شہری، خواتین اور بچوں سمیت موسم کا لطف اٹھانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق انہیں بھیڑ لگانے اور جمع ہونے سے روکنے کے لیے فوری طور پر پولیس کی ٹیموں کو روانہ کیا گیا، پولیس اہلکاروں نے وادی کو ہر طرف سے گھیر لیا اور شہریوں کو جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    کرنل حبیب بن عطا اللہ کا کہنا تھا کہ وادی میں جمع ہونے والے شہریوں نے کرونا کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کے برخلاف کام کیا ہے۔

    خیال رہے کہ حائل کے قریب ایسی متعدد وادیاں ہیں جہاں سال بھر بارش ہوتی ہے اور موسم خوشگوار رہتا ہے، سیر و تفریح کے لیے اکثر لوگ وہاں کا رخ کرتے ہیں۔

  • ابو ظہبی، ڈرائیونگ کے دوران کچرا پھینکنے والوں کی شامت، پولیس کا بڑا ایکشن

    ابو ظہبی، ڈرائیونگ کے دوران کچرا پھینکنے والوں کی شامت، پولیس کا بڑا ایکشن

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ ٹریفک پولیس نےرواں برس کی پہلی سہہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گاڑی چلانے کے دوران سڑک پر کچرا پھینکنے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 85 افراد  کا چالان کاٹا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرڈرائیورز کے چالان کاٹے جن میں سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق دوران ڈرائیونگ سڑک پر کچرا پھینکنے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فی ڈرائیور 1000 درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اُن کے لائسنس پر سیاہ نقطے بھی واضح کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: خبردار!! دبئی کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنا مہنگا پڑ سکتا ہے

    عرب میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس یا پروفائل پر سیاہ نقطوں کا مطلب قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں شمار کیا جاتاہے، اگر کسی ڈرائیور کو تین نقطے مل جائیں تو اُس پر ڈرائیونگ کی پابندی عائد کرتے ہوئے لائسنس ضبط کرلیا جاتا ہے۔

    واضح ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے رواں برس شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے بعد یہ قانون نافذ کیا گیا تھا کہ آئندہ کوئی بھی شخص سڑک پر کچرا پھینکے گا تو اُس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب (دبئی) کے محکمہ بلدیات کے شعبے ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹر عبد المجید سیفی کا کہنا تھا کہ ’صفائی مہم کا آغاز ہونے کے بعد گلیوں ، کوچوں اور سڑکوں پرسگریٹ یا پھر کچرا پھینکنے پر پابندی ہوگی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بچوں کو اگلی نشست پر بیٹھانا جرم

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص کو خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اُس پر 500 درہم (پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 15 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر بار بار کسی شہری نے حکم کی خلاف ورزی کی تو اُسے سخت سزا بھی دی جائے گی۔ حکومت نے قانون میں یہ بھی شامل کیا کہ سڑک پر تھوکنا یا کسی بھی قسم کی گندگی پھیلانے پر بھی جرمانہ عائد ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دھرنے والے آج کی تاریخ میں فیض آباد خالی کردیں، آخری وارننگ

    دھرنے والے آج کی تاریخ میں فیض آباد خالی کردیں، آخری وارننگ

    اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر دھرنے کے شرکا کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرکاء آج رات12بجے تک فیض آباد کا علاقہ خالی کردیں، بصورت دیگر نقصان کے ذمہ دار دھرنا قائدین اور شرکاء ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں دھرنے کا آج انیسواں روز جاری ہے لیکن شرکاء عدالتی حکم اور حکومت کی جانب سے بار بار تنبیہ کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکا گزشتہ دو ہفتےسے غیرقانونی طور پرفیض آباد میں بیٹھے ہیں، اس سے قبل بھی ان کو3وارننگ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: دھرنے کے بے تحاشا اخراجات نے حکام کی نیندیں اڑا دیں


    عدالتی حکم پر فیض آباد کے قریب پریڈ گراؤنڈ جلسے کیلئے مختص کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی آخری وارننگ میں کہا ہے کہ دھرنے کےشرکاء دو ہفتے سے قانون کی خلاف ورزی کر رہےہیں۔


    مزید پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوتوہین عدالت کانوٹس جاری


    اگر آج رات12بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو جواب میں بھرپورایکشن کیا جائے گا، آپریشن میں ہونے والے نقصان کی تمام تر ذمہ داری دھرنا قائدین اور شرکاء پر عائد ہوگی۔

  • وزیر اعظم نےاعلیٰ سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم نےاعلیٰ سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نے اعلی سطحی مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور وفاقی وزراء اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اہم مشاورت کی جائے گی،ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے حکومت نے آئین میں ترمیم کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،تاہم آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کادائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی آئین میں ترمیم کی مخالفت کے باعث وزیراعظم کل فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق اہم مشاورت کریں گے،اجلاس میں قومی لائحہ عمل کے مختلف نقاط پر اب تک ہونے والے عملدرآمد سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس جاری

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس جاری

    اسلام آباد: سیاسی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت  اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیرخزانہ اسحاق ڈارسمیت دیگر وزرا شریک ہیں ۔

    اجلاس میں گزشتہ روز ہونے پولیس ایکشن پر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کی صوبائی انتظامیہ نے صوبہ بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے پانچ یا اس سے زیادہ افراد کےایک مقام پرجمع ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے