Tag: police alert

  • کراچی : چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس الرٹ

    کراچی : چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس الرٹ

    کراچی پولیس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔

    پولیس ترجمان کی جانب سے جاری سیکیورٹی پلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے فرائض انجام دے رہی ہے۔

    اس حوالے سے مرکزی جلوس کے راستوں پر پولیس کے 2996 افسران وجوان موجود رہیں گے، پولیس کے76سینئرافسران سمیت 355این جی اوز بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    سیکیورٹی پلان کے مطابق 2480ہیڈ کانسٹیبل، کمانڈوز سمیت969افسران واہلکاراور ریپڈ رسپانس فورس کے375افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

    اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات ہیں
    پولیس کے سینئرافسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری جلوسوں اورمحافل کی نگرانی پرمامور کی گئی ہے۔

    کراچی پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چہلم کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات : پولیس نے حکمت عملی مرتب کرلی

    پنجاب ضمنی انتخابات : پولیس نے حکمت عملی مرتب کرلی

    لاہور : پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس نے حکمت عملی مرتب کرلی۔

    اس حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے مختلف مقامات پر پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین پولیس اہلکار تعینات ہیں،20صوبائی حلقوں میں 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکاران و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کیٹیگری اے میں 676 ، بی میں 1197 اور سی میں 1258پولنگ اسٹیشن شامل ہیں جبکہ خواتین کے پولنگ بوتھوں پر خواتین اہلکار تعینات ہیں۔

    ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب سنٹرل پولیس آفس میں صورتحال کی نگرانی کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی جگہ پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا، اسلحے کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، جھگڑے، کیمپ اکھاڑنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس ہوگا، سیاسی جماعتوں کے 1100 سے زائد کارکنان و امیدواران سے ضمانت نامے لے لیے۔

  • کراچی میں بھی پولیس اہلکاردھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے الرٹ

    کراچی میں بھی پولیس اہلکاردھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے الرٹ

    کراچی : نمائش چورنگی پردھرنا ختم کرانے کیلئے پولیس نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جاری دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے نمائش کے چاروں اطراف پوزیشن سنبھال لی ہیں.

    جیسے ہی اعلیٰ حکام کی جانب سے حکم ملا تو پولیس اہلکار کارروائی کا آغاز کردیں گے، مظاہرین کو رضا کارانہ طور پر نمائش چورنگی خالی کرنے کا کہا جائے گا،بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے یل اور واٹر کینن کا استعمال کیا جائے گا، اوراس دوران بڑی تعداد میں شرکا ء کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے.