Tag: police and rangers operation

  • کراچی: رینجرز اور پولیس مقابلے، 2دہشت گرد،2گینگسٹر سمیت 5ملزمان ہلاک

    کراچی: رینجرز اور پولیس مقابلے، 2دہشت گرد،2گینگسٹر سمیت 5ملزمان ہلاک

    کراچی: رینجرز اور پولیس مقابلوں میں دو دہشت گرد، دوگینگسٹر سمیت پانچ ملزمان مارے گئے، شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد بھی جان سے گئے۔

    کراچی میں امن کیلئے رینجرز پُرعزم ہے، تیسرٹاؤن میں دہشتگردوں کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی، دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    لیاری میں پولیس اور رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تومقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان شناخت عدنان بلوچ اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان قتل سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، مومن آباد میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم معتدد وارداوں میں ملوث تھا، ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دواہلکار زخمی ہوگئے، ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

  • کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 11ملزمان  گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 11ملزمان گرفتار

    کراچی: رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے گیارہ ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

    ایم اے جناح روڈ گل پلازہ کے قریب پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ملزمان کی شناخت عزیز عرف شاکا اور ڈیاز عرف رپیٹر کے ناموں سے ہوئی۔

    دوسری جانب  پیرآباد کے علاقے سے پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کے بعد دو منشیات فروشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، کھارادر سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملیر کوثر ٹاؤن میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو حراست میں لے لیا۔

    ڈیفنس فیز8 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پینتالیس سالہ خاتون مہرین ہلاک ہوگئی، جن کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔