Tag: police arrest

  • جڑانوالہ زیادتی اسکینڈل، مرکزی ملزم اعجاز گرفتار

    جڑانوالہ زیادتی اسکینڈل، مرکزی ملزم اعجاز گرفتار

    جڑانوالہ : جڑانوالہ زیادتی اسکینڈل میں مفرور ملزم اعجاز عرف بلاڈان کو گرفتار کرلیا گیا، مرکزی ملزم کاتعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیوزاور تصویریں بنا کر بیلک میل کرنے والے مفرور ملزم اعجاز عرف بلاڈان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اعجاز ڈان کو شہر وآنہ پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم مقدمہ درج ہونے پر عبوری ضمانت کراکر روپوش ہوگیا تھا۔

    جڑانوالہ زیادتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم اعجاز کا تعلق مسلم لیگ ن سےہے جبکہ اس کےساتھی عاقب، راشد اور کاشف  پہلےہی گرفتار ہیں۔


    مزید پڑھیں : لڑکوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بیلک میل کرنے والا مفرور ملزم ن لیگ کا سرگرم کارکن نکلا


    خیال رہے کہ جڑانوالہ میں لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیوزاور تصویریں بنا کر بیلک میل کرنے کے پیچھے ن لیگ کا مفرور سرگرم کارکن اعجاز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا، ملزم کی طلال چوہدری،کیپٹن(ر)صفدر کے ساتھ تصاویر نمایاں تھیں جبکہ ملزم اعجاز ورکرز کنونشن میں بھی لیگی وزیر طلال چوہدری کے ساتھ رہا۔

    یاد رہے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس کے بعد  کئی لڑکوں سے زیادتی کی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں ، ملزمان کمسن لڑکوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بناتے اور پھر بلیک میل کرتے تھے۔

    زیادتی کے واقعات کا انکشاف علاقے کے ایک متاثرہ لڑکے نے کیا تھا۔

    اس سے قبل گوجرنوالہ میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف سامنے آیا تھا م جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان راشد اور طارق کو گرفتار کرکے متعدد ویڈیوز برآمد کرلی تھی۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا ملزم مسلم لیگ ن کا کارکن نکلا


    لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا گرفتار ملزم راشد خان مسلم لیگ ن کا کارکن نکلا تھا، ملزم راشد خان کی شہباز شریف کے لیے لگے بینرز پر تصویر نمایاں ہے، بینرز پر راشدخان کو جنرل سیکرٹری حمزہ یوتھ ونگ ظاہر کیا گیا تھا۔

    قصور میں بھی لڑکوں سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا تھا کم از کم پانچ رکنی گروہ سال دو ہزارتیرہ سے یہ گھناؤنا کام کر رہا تھا، ایک ملزم آصف حکمران سیاسی جماعت کا سرگرم رکن ہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشعال قتل کیس، نامزدایک اورملزم اظہارعرف جونی گرفتار

    مشعال قتل کیس، نامزدایک اورملزم اظہارعرف جونی گرفتار

    مردان : مشعال قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم اظہار عرف جونی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم آٹھ ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا، کیس میں گرفتارملزمان کی تعداد58 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے ایک اورمطلوب ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم اظہارعرف جونی کومردان سےحراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمدہوا، ملزم آٹھ ماہ سے روپوش تھا۔

    ڈی پی او مردان میاں سعید کا کہنا ہے کہ مشعال قتل کیس میں مجموعی ملزمان کی تعداد 61 ہے جن میں سے 58 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اب بھی 3 ملزمان مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

    مشعال کے قتل کےالزام میں گرفتارملزمان کی تعداد اٹھاون ہوگئی۔

    مشعال قتل کیس ہری پور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت ہے اور خصوصی عدالت ستاون ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کرچکی ہے۔


    مزید پڑھیں : مشعال قتل کیس ، 57ملزمان پر فرد جرم عائد


    واضح رہے کہ رواں سال 13 اپریل کوعبد الولی خان مردان یونیورسٹی میں 23 سالہ ہونہار طالب علم مشعال خان کو اہانت رسالت کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا، جس کی تحقیقات کے لیے تیرہ رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی لیکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے مشعال خان قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ مشال کا قتل نہ صرف والدین بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر نوشاد شیخ کا قاتل گرفتار

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر نوشاد شیخ کا قاتل گرفتار

    حیدرآباد: ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈ اکٹر نوشاد شیخ کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد شیخ کا قاتل پکڑا گیا ۔ ملزم شاہد ڈانسرکو حالی روڈ تھانے کی حدود سے گرفتارکیا گیا۔

    حیدرآبادپولیس پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری ظاہرکرے گی۔

    یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔


    مزید پڑھیں :  حیدرآباد فائرنگ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق


    اکٹرنوشادعرف دانش کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، حملہ آوربغیرہیلمٹ تھے، ڈاکٹر نوشاد کو پانچ گولیاں لگیں۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول رکن ڈاکٹر نوشاد حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے ایک سیکٹر کے امور دیکھ رہے تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 17 گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 17 گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے‘ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 17 ملزمان گرفتار لرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا‘ گھر گھر تلاشی کے دوران کالعدم جماعت کا کارندہ ملزم قاری عبدالسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس پی اورنگی ٹاؤن عابد بلوچ کے مطابق گرفتار ملزم کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر کا قریبی ساتھی ہے اور اس کی گرفتاری سے متعدد وارداتوں کا سراغ ملنے کا امکان ہے ۔


    سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرارمیں جیل حکام ملوث نکلے


    دوسری جانب کراچی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے سیاسی کارکنان کے قتل کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    دوسری جانب گلبرگ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کریمنلز دھر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کراچی سنٹرل جیل سے لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والا اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ممتاز شیخ اپنے ساتھی سمیت جیل سے فرار ہوگیا تھا اور پولیس اس کی تلاش میں تاحال سرگرداں ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پولیس نے عیسائی عامل کو توہینِ مذہب کے جرم میں گرفتارکرلیا

    پولیس نے عیسائی عامل کو توہینِ مذہب کے جرم میں گرفتارکرلیا

    لاہور: پولیس نے ایک عیسائی عامل کوعملیات کے دوران ایسی تلوار جس پراسلامی آیات کنندہ تھیں، استعمال کرنے پرتوہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔

    مقامی پولیس افسرامیرمختار کا کہنا ہے نوید جون نامی اس عامل کو سرگودھا کے زرعی ٹاوٗن سے مقامی رہائشیوں کی شکایت پرگرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ عیسائی عامل اپنے پاس آنے والوں کا علاج جس تلوار کے ذریعے کرروحانی علاج کرتا ہے اس پر قرآنی آیات کنندہ ہیں جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوتے ہیں۔

    نوید نامی ملزم کے خلاف مقدمہ توہینِ مذہب کے قانون کے تحت کیا گیا جس کے مطابق لوگوں کے مذہبی جذبات مجروع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔

    دوسری جانب نوید جون کا کہنا ہے کہ اس کے پاس موجود تلوار’مقدس‘ ہے اوراسے مریضوں پرپھیرنے سے مریض صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

    پولیس نے نوید جون کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں ہیں اور اسے دس برس تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • مفتی شامزئی اور دیگرعلماء کا قاتل وصی حیدر گرفتار

    مفتی شامزئی اور دیگرعلماء کا قاتل وصی حیدر گرفتار

    کراچی : مفتی نظام الدین شامزئی اور مولاناعبدالمجید دین پوری کا قاتل کراچی ایف بی ایریا سے پکڑا گیا، وصی حیدر نے انسپکٹر ناصرالحسن کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، تھانہ ایف بی ایریا کی حدود سے مشتبہ ٹارگٹ کلر وصی حیدر کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے معروف عالم دین مفتی نظام الدین شامزئی، مولاناعبدالمجید دین پوری، حافظ محمد احسان سمیت دیگر مذہبی شخصیات کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ کے مطابق پولیس انسپکٹر ناصر الحسن، ہائیکورٹ کے ملازم بشیراحمد سمیت ملزم دیگر افراد کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔

    ٹارگٹ کلر کو پولیس نے فیڈرل بی ایریا سے مقابلےکے بعد اسلحہ سمیت گرفتارکیا، خونریزی کیلئے دوہزار دو میں حیدرآباد سے کراچی منتقل ہونے والے ٹارگٹ کلر وصی حیدر نے اکتیس مئی دوہزار چار کو مفتی شامزئی کو قتل کیا تھا۔

    حکومت نے مفتی شامزئی کے قاتل کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام رکھا تھا جبکہ مولاناعبدالمجیددین پوری اکتیس جنوری دو ہزار تیرہ کووصی حیدر کی بارود اگلتی گولیوں کا نشانہ بنے۔

  • کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان ہلاک، متعدد زیرِحراست

    کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان ہلاک، متعدد زیرِحراست

    کراچی: پولیس کے مبینہ مقابلے میں دوملزمان مارےگئے ہیں جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے متعدد افراد کوبھی حراست میں لے لیا۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے میں دوملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق لیاری گینگ وارسے تھا جو کہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    ماڑی پورمیں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے شہرکے مختلف علاقے جن میں کورنگی ،زمان ٹاؤن ،بنگالی پاڑہ اور لیاقت آباد شامل ہیں سرچ آپریشن کےدوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث چھ ملزمان سمیت اکسٹھ مشتبہ افراد حراست میں لے کر اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔

  • کراچی: دوافراد کی لاشیں برآمد، چھ ملزم گرفتار

    کراچی: دوافراد کی لاشیں برآمد، چھ ملزم گرفتار

     

    کراچی : نواحی علاقے گلشنِ معمار سے دو افراد کی لاشیں برآمد، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ایک ڈکیت مارا گیا، جبکہ ٹارگٹ کلراوربھتہ خوروں اورجعلی پولیس اہلکار سمیت چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

    قائد آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کے دوساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ اورلوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے،رضویہ پولیس کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر عمیر آکاش کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار سمیت سات افرا د کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    رضویہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران پولیس افسر شاہ فیصل سمیت چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار پولیس اہلکار نے تاجر کو اغوا کرکے پانچ لاکھ روپے بھتہ لیکر چھوڑا تھا۔

  • فیصل آباد: پی ٹی آئی کارکن قتل کیس، مرکزی ملزم کی شناخت

    فیصل آباد: پی ٹی آئی کارکن قتل کیس، مرکزی ملزم کی شناخت

    فیصل آباد: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکن قتل کیس کے مرکزی ملزم الیاس طوطی کو شناخت کے لیے اس کے گاؤں لے جایا گیا جہاں والدہ سے بھی ملاقات کرائی گئی ہے۔

    آٹھ دسمبر کو احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن حق نواز جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے بارہ دسمبر کو شیخوپورہ روڈ پر واقع گاؤں بلوچنی سے مرکزی ملزم الیاس عرف طوطی کو گرفتار کیا تھا۔

    اتوار کی شام ایس پی سی آئی اے فاروق ہندل کی قیادت میں ٹیم ملزم کو تاندلیانوالا میں اس کے گاؤں لے کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم الیاس کی اس کی والدہ سے ملاقات کرائی گئی اور رہائش کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

  • سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری کے گھر پر چھاپہ، لاہور میں 11گرفتار

    سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری کے گھر پر چھاپہ، لاہور میں 11گرفتار

    سیالکوٹ: سیالکوٹ میں پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری عمر ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جبکہ لاہور میں عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں پولیس نے چھاپہ مار کر گیارہ کارکنوں کو گرفتا کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں رات گئے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری عمر ڈار کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ زرائع کے مطابق عمر ڈار کے گھر پر چھاپہ پی ٹی وی حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں مارا گیا تھا۔

    پولیس کے چھاپے کے حوالے سے عمر ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس چھاپے کا مقصد تیس نومبر کے جلسے کو روکنا ہے تاہم حکومت کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارکر تیس نومبر کے سونامی کو نہیں روک سکتی۔

    دوسری جانب پارٹی کارکنوں کے مطابق لاہور کے علاقے ڈھولنوال میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے کہ تقریب میں پولیس نے چھاپہ مار کر گیارہ کارکنوں کو گرفتار کر کے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

    پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائد کی سالگرہ کا جشن منا رہے تھے کہ ن لیگ کے کارکنون نے ان پر دھاوا بول دیا تھا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ن لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کے ہی گیارہ کارکنوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔