Tag: Police arrests

  • پولیس کی کارروائی،  گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار

    پولیس کی کارروائی، گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار

    کراچی :پولیس نے بڑی کارروائی میں گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار کرلئے، ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی پولیس نے بڑی کارروائی کی، کارروائی کے دوران گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار کرلئے اور ملزمان سے دستی بم، 3ایس ایم جیز اور آٹومیٹک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے بتایا کہ ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری، ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور ملزم الیان نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انوبھائی نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل برآمد کرلیاگیا ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سی ٹی ڈی نے لیاری میراں ناکہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارسےتعلق رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی تھی۔

  • جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا  اہم  ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    صوابی: پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں تیسرے اہم ملزم بلال آفریدی کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے  مطابق حج آفتاب آفریدی قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ، پولیس نے تیسرے اہم ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ، ڈی پی او صوابی محمد شعیب  نے بتایا کہ ملزم بلال آفریدی کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتارملزم نےاعتراف جرم کرلیا ہے،  پولیس دیگرملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لے گی۔

    دو روز قبل پولیس نے حج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، ڈی پی او صوابی کا کہنا تھا کہ ملزمان عزیز اور داؤد سےواردات کے دوران استعمال گاڑی برآمد کرلی ہے اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیے ہیں۔

    ڈی پی او نے بتایا تھا ملزمان نے واردات میں 3گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی پائلٹ کر رہی تھی، دوسری میں شوٹر  تھے اور تیسری بیک اپ پرتھی ، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

    یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، بعد ازاں واقعہ کامقدمہ درج کیا گیا ، جس میں اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا تھا۔

  • ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی

    ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی

    کراچی : ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی، الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر حلیم عادل شیخ گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن احکامات کے بعد ان کو حراست میں لیا گیا ، قانونی مشاورت کے بعد گرفتاری کا بتائیں گے۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے گا کہ گرفتاری کس دفعات کے تحت کی جائے ، میمن گوٹھ تھانے میں ممکنہ طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا ، حلیم عادل شیخ کےسوا تمام رہنماؤں کو جانے کی اجازت ہے۔

    یاد رہے پی ایس88 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ، اس دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مسلح محافظوں کے ساتھ حلقے میں گشت کررہے تھے۔

    جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تاج حیدر کی مسلح افراد کوانتخابی حلقے سے باہرکرنےکی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر جانے کا حکم دیا۔

    الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ قوانین کےتحت پبلک آفس ہولڈر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ نہیں کرسکتے، حلیم عادل شیخ صبح 8بجے سے پولنگ اسٹیشنز ز کےدورےکر رہے تھے، وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے۔

    ڈی آراوپی ایس 88 کا کہنا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز،پولیس کوصورتحال سےآگاہ کردیاگیا ہے۔

    پی پی سینٹرل الیکشن سیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کوتحریری شکایات کی گئی تھی ، جس میں کہا تھا کہ حلیم عادل شیخ مسلح افراد کے ہمراہ ووٹرز کو ہراساں کررہے ہیں۔

    بعد ازاں حلیم عادل شیخ کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی اور انھوں نے حلقے سے جانے سے انکار کردیا ، جس پر پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پرحلیم عادل شیخ کوگرفتار کرلیا۔

    حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر مشتعل کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی ، جس پر حلیم عادل شیخ کی گاڑی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر خود ڈرائیو کرکے لے گئے۔

  • آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کا قاتل گرفتار ، قتل کی وجہ سامنے آگئی

    آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کا قاتل گرفتار ، قتل کی وجہ سامنے آگئی

    لاہور : پولیس نے آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کے قتل کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ، ملزم طاہر نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے ملنے کیلئے رائيڈ بک کی تھی ،دير ہونے پر جھگڑے میں محمد علی کو گولی ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کے قتل کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ، ملزم طاہر کو دوست محسن کی نشاندہي پرگرفتار کيا گيا۔

    پوليس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے ٹيکسی ڈرائيور محمد علی کے قتل کااعتراف کرتے ہوئے کہا لڑکی سے ملنے کیلئے رائيڈ بک کی ،دير ہوئی تو ڈرائيور نے گاڑی سےاترنے کاکہا، اسی جھگڑے پر محمد علی کو گولی ماردی۔

    پوليس کے مطابق ملزم کے بيان پر مزيد تفتيش کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا ، ملزم طاہرزیر حراست محسن نامی شخص کا دوست ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے 26 سالہ علی کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کی دو سال کی بچی بھی ہے، بھوگیوال کا رہائشی علی آن لائن ٹیکسی چلانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ آیا۔

    مقتول کے پریشان حال والد نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا پرچہ درج کرایا تھا،بعد ازاں لاہور کے علاقے ساندہ سے اس کی لاش ملی، مقتول کے غم سے نڈھال سسر کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل میری بیٹی سے شادی ہوئی، ملزموں نے ہماری زندگی کا آسرا چھین لیا۔

    پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تھی، قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، حکام کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے-

  • قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کو گرفتارکر لیا گیا

    قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کو گرفتارکر لیا گیا

    ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرلیا گیا، مفتی عبدالقوی کو جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مفتی عبدالقوی کو ملتان منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد کیس کے مطابق کارروائی شروع کی جائے گی

    یاد رہے آج صبح قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت میں وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی اور انھیں گرفتار کرکے شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کی جانب سے ضمانت خارج ہونے کے بعد موقع ملنے پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم مفتی عبدالقوی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار


    پولیس کے مطابق مفتی قوی پر مبینہ طور پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

    گذشتہ روز قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت میں ملزم مفتی عبدالقوی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے ، مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پولیس اورعدلیہ کےساتھ تعاون کریں گے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، عدالت جوفیصلہ کرےگی ہمیں منظور ہوگا۔

    مفتی عبدالقوی نےچند روز قبل ہی عبوری ضمانت کرائی تھی، جس کی وجہ سےپولیس نےمفتی عبدالقوی کوگرفتارنہیں کیا تھا۔

    یاد رہے قندیل بلوچ کیس کی گذشتہ سماعت میں عدالت نے مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔


    مزید پڑھیں : قندیل بلوچ کیس،مفتی عبدالقوی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کے والد عظیم کے بیان کی روشنی میں دفعہ’’ 109 ت پ‘‘ یعنی اعانتِ جرم کا ملزم نامزد کیا تھا جبکہ مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے مرتب کردہ تحریری سوال نامے کے جواب میں کہا تھاکہ قندیل بلوچ سے پہلی ملاقات ٹی وی پروگرام اور آخری تیرہ رمضان کو کراچی کے ہوٹل میں ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات کی متنازعہ ویڈیو کے منظر عام پرآنے اور قندیل بلوچ کی جانب سے مفتی عبدالقوی کے لیے سخت بیان بھی سامنے آیا تھا، اسی پس منظر میں قندیل بلوچ کی والدہ نے بھی مفتی عبدلاقوی کو شامل تفتیش کرنے کی اپیل کی تھی۔

    واضح رہے معروف ماڈل اور ممتاز شوبز شخصیت قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا ،قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو ہلاک کرکے گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔