Tag: police attack

  • میکسیکو: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج، شیلنگ

    میکسیکو: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج، شیلنگ

    میکسیکو: دو ماہ قبل لاپتہ افراد کے لئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جہاں پولیس اورمظاہرین میں جھڑپ ہوگئی جس میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

    میکسیکو کے شہر میکسیکو سٹی میں مظاہرین نےلاپتہ طلبا کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے ائیرپورٹ جانے والی شاہراہ بلاک کردی، پولیس پرپتھراؤ کیا اورٹائر نذر آتش کئے۔

    پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کا استعمال کیا۔ دو ماہ قبل چالیس سے زائد طلبا لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ گمشدگی میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ پولیس پر بھی ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

  • پشاور: پولیس قافلے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور: پولیس قافلے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور : متنی میں پولیس قافلے پر حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، عسکریت پسندوں کی تعداد نو تھی، تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی۔

    پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس قافلے پر ہونے والے حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیمیں ایس پی ڈی ایس پیز بھاری نفری کے ہمراہ فرنٹیر روڈ بارڈ پر موجود تھے، اسی دوران علاقہ غیر سے دو گاڑیوں اور دو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس اسکواڈ پر فائرنگ کی۔

    دہشت گردوں نے کلاشنکوف اور ایس ایم جی استعمال کی، رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد عسکریت پسندعلاقہ غیر ملا مرکز فرار ہوگئے، عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی عابد الرحمان کی ٹانگ پر گولی لگی۔

    واقع کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔