Tag: police check post

  • بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: کنگرپل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے نویں، دسویں جماعت کے حل شدہ پرچوں کو جلا دیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے عیدک میں 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز کو آگ لگائی۔

    کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آئی جی سندھ کا بڑا فیصلہ

    نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • پولیس کی فائرنگ، دوبھائی جاں بحق

    پولیس کی فائرنگ، دوبھائی جاں بحق

    راولپنڈی: ناکےپرنہ رکنے والے دوموٹرسائیکل سواربھائیوں پر پولیس نے فائرنگ کردی، دونوں بھائی ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑگئے، ورثا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

    راولپنڈی میں دو بھائی پولیس گردی کا شکارہوگئے، کمرشل مارکیٹ ناکے پرپولیس نے موٹرسائیکل سواردوبھائیوں کو رکنے کااشارہ کیا،موٹرسائیکل نہ رکنے پرپولیس نے تعاقب کرنے کے بجائے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے سبب دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے اورہولی فیملی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔

    مقتول بھائیوں کے لواحقین نے پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج اورہنگامہ آرائی کی جس پر آرپی او نے ردِ عمل ظاہرکرتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔

    وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا، انصاف کے حصول کے لئے لواحقین میتوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔