Tag: police chief

  • جارج فلائیڈ کا قتل،  مینا پولیس چیف کا اہم بیان سامنے آگیا

    جارج فلائیڈ کا قتل، مینا پولیس چیف کا اہم بیان سامنے آگیا

    نیو یارک : میناپولس کے پولیس چیف نے کہا کہ پولیس آفیسر نے جارج فلائیڈ کی گردن کو دبا کر محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

    امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملہ پر مینا پولیس پولیس چیف نے گردن پر گھٹنا رکھنا پالیسی کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

    اس حوالے سے مینا پولس پولیس چیف کا اہم بیان سامنے آیا ہے جو انہوں نے مقامی میڈیا کو دیا ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود پولیس آفیسر ڈیریک شاون نے جارج فلائیڈ کو گرانے کے بعد ان کی گردن کو دبا کر محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مینا پولس پولیس چیف نے مزید کہا کہ کسی بھی ملزم کی گردن کو گھٹنے سے دبانا پالیسی کا حصہ نہیں اور نہ ہی یہ تربیت کا حصہ ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی شہر میناپولیس میں پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت ہوئی تھی۔ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے امریکہ میں مظاہرے کیے گئے تھے۔

    اس کے بعد دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کے لئے احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہو گئے تھے۔

  • ڈاکٹر امیر شیخ اے آئی جی کے عہدے سے فارغ، غلام نبی میمن نئے کراچی پولیس چیف تعینات

    ڈاکٹر امیر شیخ اے آئی جی کے عہدے سے فارغ، غلام نبی میمن نئے کراچی پولیس چیف تعینات

    کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پولیس آرڈر پاس ہونے کے بعد پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کا حکم دے دیا گیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے تقرری کے بعد اپنی مدت بھی پوری نہیں کی، ان کی تقرری کی مدت ملازمت ڈیڑھ سال بنتی ہے۔ امیر شیخ 11 ماہ قبل کراچی پولیس چیف بنے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشاد رانجھانی کیس کے بعد سندھ سرکار امیر شیخ سے سخت ناراض تھی۔

    ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کے بعد غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا۔ ان کے علاوہ بھی سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

    امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ ولی اللہ ڈل کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد تعینات کردیا گیا۔

    عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، فرحت علی جونیجو کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اور ٹریننگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

    تمام تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

  • فرانس: پولیس چیف چاقو بردار شخص کے حملے میں‌ ہلاک

    فرانس: پولیس چیف چاقو بردار شخص کے حملے میں‌ ہلاک

    پیرس : فرانس کے شہر روڈز میں نامعلوم شخص کا تیز دھار خنجر سے پولیس چیف پر حملہ، پولیس چیف پاسکل فیلو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس کے جنوبی شہر روڈز کی مصروف ترین شاہراہ پر واقع سٹی ہال کے باہر چاقو بردار شخص نے شہر کے پولیس چیف پر حملہ کردیا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے پولیس چیف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روڈز کے پولیس چیف پاسکل فیلو پر تین مرتبہ تیز دھار خنجر سے حملہ کیا گیا تھا حملے کے تین گھنٹے بعد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس سربراہ فیلو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    فرانسیسی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق روڈز پولیس کے سربراہ پاسکل فیلو اور شہر کے ناظم پر حملے کا خطرہ تھا جس کے بارے حکام نے ایک ہفتہ قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روڈز پولیس کے سربراہ پر مقامی وقت مطابق صبح 10 بجے حملہ کیا گیا تھا۔

    روڈز کے میئر کرسٹائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول فیلو تین بچوں کے والد تھے۔

    فرانسیسی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ’حملہ آور پولیس چیف کو باخوبی جانتا تھا اور فیلو کی سرگرمیوں سے آگاہ تھا‘۔


    مزید پڑھیں : نیدرلینڈز: ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی


    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر یورپی ملک نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم مصرف ترین ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پولیس نے پہلے فائرنگ کرکے حملہ آور کو زخمی کیا اور پھر موقع پر ہی گرفتار بھی کرلیا تھا، واقعے کے بعد حملہ آور اور دیگر تین زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ  نیدرلینڈز کے دارالحکومت میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہجوم پر حملہ کرنے والا افغانستان کا شہری تھا جس کی شناخت جاوید ایس کے نام سے ہوئی تھی۔

  • ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات میں مدد مانگی گئی تو کریں گے،غلام قادر تھیبو

    ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات میں مدد مانگی گئی تو کریں گے،غلام قادر تھیبو

    کراچی: پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات نیوی حکام کر رہے ہیں مدد مانگی گئی تو کریں گے، ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے امن و امان سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ عیدِ قربان پر ضابطہٗ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، ضرورت پڑنے پرڈبل سواری پرپابندی زیرِغور ہے۔

    پولیس چیف نے بتایا کہ ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات خود نیوی حکام کر رہے ہیں، ڈاکٹرشکیل اوج قتل کیس سے متعلق غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ  بعض مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تھا، شواہد ملے ہیں، جلد ملزمان گرفتارکرلیں گے۔

    غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ ویسٹ زون پولیس نے سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث پانچ ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک ایک سو بیس پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جبکہ دوسو ٹارگٹ کلرز مقابلوں کے دوران مارے گئے، اورسینکڑوں گرفتارہوئے ہیں۔