Tag: POLICE ENCOUNTER

  • برازیل میں پولیس آپریشن، 13 ملزمان ہلاک

    برازیل میں پولیس آپریشن، 13 ملزمان ہلاک

    برازیلیا : جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مابین تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے ساحلی علاقے میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے کی جانی والی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

    مارے جانے والوں میں منشیات فروشوں کا سرغنہ لیونارڈو کوسٹا بھی شامل ہے جو پولیس افسران کے قتل میں مطلوب تھا، پولیس کو مجرم کی اس علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

    پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ سے3 شہری بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن کا جرائم پیشہ عناصر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ریو ڈی جنیریو میں پولیس کی جانب سے ان جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ایسی کارروائیاں معمول بنا لی گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ہم دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ افراد کو ریو ڈی جنیریو کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

  • ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک

    ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس مقابلہ ہوا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ایف نائن پارک زیادتی کیس میں مطلوب تھے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس اہل کار فائرنگ سے محفوظ رہے تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہو گئے۔

    دونوں ملزمان کی نعشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ایف نائن پارک زیادتی کیس میں ملوث تھے۔

    ایک ملزم صوابی اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے، ملزمان گزشتہ 8 سال سے جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے، ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا۔

  • کراچی : کار چوری کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی : پولیس نے چوری ہونے والی کار چند گھنٹوں میں برآمد کرلی، ملزم فرار ہوتے ہوئے پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس میں ایک کار لفٹر ہلاک ہوگیا، ملزم ڈیفنس کے علاقے سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا۔

    پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ چوری ہونے والی کار میں ٹریکر لگا ہوا تھا کس کی اطلاع فوری کے فوری بعد پولیس کو دے دی گئی تھی۔

    ملزم نے نمازجمعہ کے وقت ڈیفنس کی ایک مسجد کے باہر کھڑی گاڑی چوری کی تھی، پولیس پارٹی اور اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ٹریکر کی مدد سے کار کا پیچھا کیا۔

    پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ٹریکر کی مدد سے تعاقب ہوئے کرتے ہوئے کار تک پہنچے تو ملزم نے فائرنگ کردی، جواب میں پولیس کی کارروائی میں ملزم مارا گیا۔

    مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم نشے کی لت میں بھی مبتلا تھا، دوران تلاشی اس کی جیب سے آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔

  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ : ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

    اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر کی گئی فائرنگ سے ایک پولیس جوان کامران الدین شدید زخمی ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جس نے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق 3 ڈاکو جی ٹین کے علاقے میں واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ اس دوران پولیس کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر ان کا تعاقب کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، دیگر دو فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی جی نے زخمی اہلکار کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں  نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

  • لاہور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا دوسرا فرار

    لاہور کے علاقے مانگا منڈی چاہ تمولی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق 2 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی، پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جو ملتان روڈ کا رہائشی تھا، اس سے قبل عرفان کا ساتھی زاہد بھی 2روز قبل مانگا منڈی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے چند روز قبل ایک واردات کے دوران 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا، عرفان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور2پستول برآمد ہوئے ہیں جبکہ ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

  • ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نہایت مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نہایت مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کلفٹن بلاک 2 میں پولیس مقابلہ ہوا۔

    دو طرفہ فائرنگ کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق پکڑے گئے تینوں ملزمان رضا، عبد المنان اور تاج انتہائی مطلوب تھے، ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں، ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔

  • نیوکراچی میں پولیس مقابلہ : ایک ڈاکو ہلاک دو زخمی حالت میں گرفتار

    نیوکراچی میں پولیس مقابلہ : ایک ڈاکو ہلاک دو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بلال کالونی تھانے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا،2مبینہ ڈکیت بھی شہریوں کے تشدد سے زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تین مبینہ ڈکیت اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے، دو مبینہ ڈکیتوں کو شہریوں نے پکڑا اور خوب تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    اسی دوران فرار ہونے والے ایک مبینہ ڈکیت اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک، 3 فرار

    کراچی: پولیس مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک، 3 فرار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک جب کہ تین فرار ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن میں سی آئی اے پولیس کا اغوا کاروں سے مبینہ مقابلہ ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار ہلاک اور ان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

    ایس ایس پی امجد حیات نے بتایا کہ اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تھا، اے وی سی سی اور اے وی ایل سی نے مشترکہ آپریشن کیا، ہلاک ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اغوا کار گروپ سے تھا، جن کی شناخت شہباز، نذیر اور منصور کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے کار بھی برآمد ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے کچھ روز قبل شہری کو کراچی سے اغوا کر کے تاوان طلب کیا تھا، ملزمان نے خانیوال میں بھی اغوا برائے تاوان کی واردات کی تھی اور وہ خانیوال سمیت ملتان میں بھی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ادھر کراچی کے علاقے جہانگیر آباد میں بھی ایک پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میں دانش، سرفراز، سمیر، محمد، زوہیب اور عمیر شامل ہیں، ملزمان نے کیش وین لوٹنے کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، یہ ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • بلال کالونی میں پولیس مقابلہ : زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    بلال کالونی میں پولیس مقابلہ : زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں بلال کالونی تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، دو ملزمان زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیئے گئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

    مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر موبائل پر فائرنگ کردی، تاہم کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا، جوابی فائرنگ سے 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ ملزمان سے3 پستول،8موبائل فون،8چھینے ہوئے پرس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار زخمی ملزمان کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، مقابلے کے دوران پولیس موبائل پر بھی دو گولیاں لگیں۔

  • کراچی میں پولیس مقابلے : 5 زخمیوں سمیت چھ ڈاکو گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلے : 5 زخمیوں سمیت چھ ڈاکو گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقوں بھینس کالونی، بن قاسم اور کورنگی میں پولیس نے ہونے والے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمیوں سمیت6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے3مبینہ پولیس مقابلے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد5زخمی ڈاکؤوں سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بھینس کالونی سے3، بن قاسم ریلوے پھاٹک کے قریب سے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی نمبر 5 کے بند کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار ہوا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لوٹا گیا سامان اور مسروقہ موٹرسائیکل اور رکشہ برآمد ہوا ہے۔

    کراچی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔