Tag: POLICE ENCOUNTER

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود کٹ شہانی میں پولیس سرچ آپریشن کے بعد واپس جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈی ایف سی گومل یونیورسٹی ولایت اور ایف آر پی کانسٹیبل جاوید پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور دستی بم پھینک دیا جس سے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔

    اس دوران پیچھے سے آنے والی پولیس پارٹی نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دستی بم بھی استعمال کیے گئے۔

    واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او یاسر آفریدی پولیس پارٹی کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان دہشت گردوں سے اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    زخمی پولیس اہلکاروں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنک ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    آر پی او سید فدا حسن شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس عوام کی جان و مال و عزت و آبرو کی محافظ ہے۔ پولیس نے ڈٹ کر جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    ان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • ملیر میں پولیس مقابلہ‘ مبینہ خود کش حملہ آور‘ کمانڈر سمیت آٹھ ہلاک

    ملیر میں پولیس مقابلہ‘ مبینہ خود کش حملہ آور‘ کمانڈر سمیت آٹھ ہلاک

    کراچی: پولیس نے خفیہ اطلاع پرملیرسٹی میں کارروائی کرتے آٹھ دہشت گرد مار گرائے‘ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے.

    ایس ایس پی ملیرراؤانوار کے مطابق ملیرسٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرپولیس نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں اورپولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گرد گل زمان کی موجودگی کی اطلاع حساس اداروں نےدی تھی.

    مزید پڑھیں:کراچی: پولیس نے 13 طالبان دہشت گرد مارگرائے

    ایس ایس پی ملیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل زمان نامی دہشت گرد کمانڈر کی ملیرسٹی میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ساتھ لے کرکارروائی عمل میں لائی گئی۔.

    مزید پڑھیں:گلشنِ بونیر میں پولیس مقابلہ جاری،3 دہشت گرد ہلاک

    بروقت چھاپے اور مبینہ پولیس مقابلہ کی وجہ سے 8 ملزم ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، راؤانوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈرگل زمان بھی شامل ہے. ہلاک دہشت گرد کمانڈر کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ وہ ضلع ٹانک کا رہائشی تھا۔

    علاوہ ازیں ایس ایس پی ملیرراؤانوار کا کہنا ہے کہ ملیرسٹی میں کارروائی کے نیتجے میں 16سال کالڑکابھی ماراگیا‘ جو کہ خودکش حملہ تھا اوراس کا تعلق جماعت الاحرارسےتھا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں لیپ ٹاپ بم برآمد ہوا ہے.

    مزید پڑھیں:کراچی پولیس مقابلہ: حکیم اللہ محسود کا ساتھی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا زیادہ ترنیٹ ورک افغانستان سے چل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سارے نہیں لیکن کچھ افغانی کارروائیوں میں ملوث ہیں، دہشت گرد مل کرپاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہے ہیں،دہشت گردوں کوکامیاب نہیں ہونےدیں گے.

    مزید پڑھیں:کراچی پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

    راؤانوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےعلاقے ساکران اوروڈھ میں دہشت گرد موجود ہیں.

  • سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    کراچی:ایس ایس پی راؤ انوار نے سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے اور چھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس پارٹی کا مسلح ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا، پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی راؤ انوار نے کی۔

    راؤ انوار کے مطابق مقابلہ گڈاپ فیز ٹو بقائی اسپتال کے قریب ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔


    ایس ایس پی کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دو دہشت گردوں کی شناخت نور اور نعیم کے ناموں سے ہوئی جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں رہزنی، ڈکیتی و چوری کی  وارداتیں کراچی آپریشن کے باوجود جاری ہیں، ایک طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب جرائم پیشہ افراد بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کسی بھی طور کمی آتی نظر نہیں آرہی۔

  • کراچی:مشکوک پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، آئی جی کا نوٹس

    کراچی:مشکوک پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، آئی جی کا نوٹس

    کراچی: ناتھا خان پل کے قریب پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس مقابلہ مشکوک ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ناتھا خان پل کے قریب مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ملزمان سے پولیس اہلکاروں کا مقابلہ ہوا جس میں ایک زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ اس دوران ملزم نے دم توڑدیا،واقعے کا مدعی بھی موجود ہے اور ہلاک ملزم سے برآمد ہونے والی رقم بھی مدعی کے حوالے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ہلاک ملزم علی رضا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پولیس نے جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔

    اس حوالے سے چلنے والی خبروں کا آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی چوبیس گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کی اور کہا ہے کہ تفتیش کو ہر زاویئے سے انتہائی غیر جانب دارانہ اور موٴثر بناتے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ، عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا کو مذید مستحکم بنایا جاسکے۔

  • نوشہرہ: پولیس مقابلے، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

    نوشہرہ: پولیس مقابلے، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

    نوشہرہ : پولیس سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا جبکہ اوکاڑہ میں پولیس سے مزاحمت میں اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران پولیس سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر یونس مارا گیا اور اسکے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

    ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، دو کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ، چھ بیٹریاں اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں اشتہاری ملزم اعجازعرف ججی ہلاک ہوگیا، اس دوران دو ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

    ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • لاہور میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: باٹا پور میں پولیس مقابلے میں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق لاہورکے نواحی علاقے باٹا پور میں پولیس مقابلہ ہورہا ہے۔

    ایس ایس پی کینٹ لاہور کے مطابق پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

    لاہور پولیس کے مطابق ایلیٹ کمانڈوز کے بھی مقابلے کی جگہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

  • ناردرن بائی پاس پرمقابلہ، اغوا کار ہلاک، مغوی بازیاب

    ناردرن بائی پاس پرمقابلہ، اغوا کار ہلاک، مغوی بازیاب

    کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو اغواء کار ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ سی پی ایل سی کی تکنیکی معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو کی ٹیم ناردرن بائی پاس پہنچی اور اغواء کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکاروائی کی تو اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ میں دو اغواء کار ہلاک ہوگئے جبکہ دو ہفتے قبل اغوا کئے گئے نجی بینک کے نائب صدرغوث کو بازیاب کرالیا گیا۔

    واضح رہے کہ اغواء کارغوث کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے دس کروڑ روپے تاوان طلب کررہے تھے۔

    ہلاک اغواء کاروں کی لاشیں ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

  • ڈی جی خان میں پولیس سےمقابلہ،3دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی خان میں پولیس سےمقابلہ،3دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ غازی خان: پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان ڈی جی خان پولیس کے مطابق قادیانیوں کی عبادت گاہ پرحملے میں ملوث زیرحراست دو ملزمان محمد حنیف اورراجہ افتخارکو اسلحے کی برآمدگی کے لئے لے جایارہا تھا۔

    انڈس ہائی وے تونسہ بائی پاس کے قریب 4سے 5مسلح دہشت گردوں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کردی اور زیرحراست ملزمان کو چھڑا کرلے گئے۔

    پولیس نے فرارہونیوالے دہشت گردوں کا تعاقب کیا تو نواحی علاقے پُل گجوجی کے مقام پرمقابلے میں محمد حنیف، راجہ افتخاراور ان کا ایک ساتھی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، خاتون جاں بحق

    کراچی: پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، خاتون جاں بحق

    کراچی: شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروئیوں میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ افغان باشندوں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکالونی کےعلاقےخیرآبادمیں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

    کاروائی کے دوران ملزمان اورپولیس کےدرمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔

    علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نےپانچ افغان باشندوں کوگرفتارکرلیا جبکہ دیگرکارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلزاورمنشیات فروش سمیت دس مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیاجن کےقبضےسےاسلحہ،دستی بم اور مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے کھارادرمیں پولیس مقابلےکےدوران ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکرایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

  • میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    میشاکوان: میکسیکومیں پولیس اورمنشیات فروش گروپ کےدرمیان جھڑپ کے نتیجےمیں پولیس اہلکارسمیت تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست میشاکوان کے سرحدی علاقے میں منشیات فروشوں نے وفاقی پولیس پرفائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجےمیں بیالیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔

    میکسیکو کے نیشنل سیکیورٹی کمشنرمونٹی الیجانڈروروبیڈو کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش کے لیے وفاقی سیکیورٹی حکام علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔

    میکسیکو میں گزشتہ تین ماہ کےدوران منشیات کےکاروبارمیں ملوث افراد کم ازکم بیس پولیس اہلکاروں اورفوجیوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔