Tag: Police encounters

  • کراچی میں ایک ہفتے کے دوران پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 41 گرفتار

    کراچی میں ایک ہفتے کے دوران پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 41 گرفتار

    ایک ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے پولیس کے 26 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 5 ہلاک اور 27 زخمی ڈاکوؤں سمیت 41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان گزشتہ ہفتے 26 مقابلے ہوئے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 27 زخمیوں سمیت 41 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 1116 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، ملزمان سے 36 کلو 814 گرام آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان سے 153 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 56 موٹر سائیکلیں اور 4 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس نے دو مبینہ مقابلوں کے بعد 09 ملزمان کو حراست میں لے لیا، جن کے قبضے سے بھاری مالیت کے زیورات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دوپستول، کلاشنکوف، موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

    ملزمان کی شناخت حفیظ، کلیم، محمد صابر، نعیم اللہ، ساجد، حفیظ، رؤف کے نام سے ہوئی، اے وی ایل سی کیماڑی اور پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان اعجاز اور بلال زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے دو عدد پستول، موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو مبینہ ٹاؤن کی حدود میں جھنگوی روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزم حبیب اور عمر خان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ زخمی شخص جرائم پیشہ اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے اور آج کل عدالت سے ضمانت پر ہے، ابتدائی طو ر پر معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 5 مبینہ پولیس مقابلے

    کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 5 مبینہ پولیس مقابلے

    کراچی: شہرِ قائد میں ایک گھنٹے کے دوران پانچ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران پانچ مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، پولیس کے مطابق مقابلوں کے دوران چھ زخمیوں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ  مقابلے بلدیہ ٹاؤن، عزیز آباد اور ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں ہوئے اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار اور سہراب گوٹھ میں بھی پولیس مقابلے ہوئے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی حمزہ، فتح محمد، جان شیر، ابرارحسین، ظفر، امین، احسان اور نعیم شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی میں رات گئے 3 پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار

    کراچی میں رات گئے 3 پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے 3 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، ڈاکو کی شناخت فی الوقت نہیں ہو سکی ہے۔

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، کٹی پہاڑی کے قریب بھی پولیس کی کارروائی میں ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

    کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور شہریوں سے چھینے ہوئے 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

    ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے، ملزمان شہریوں کو رات میں رکشے کی آڑ میں واردات کا نشانہ بناتے تھے، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • 12 دنوں میں سندھ پولیس نے 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کر دیا

    12 دنوں میں سندھ پولیس نے 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کر دیا

    کراچی: سندھ پولیس نے 12 دنوں میں 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کو 20 تا 31 مارچ پولیس کی جرائم کے خلاف کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سندھ بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں 122 پولیس مقابلے ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں 13 ڈاکو ہلاک جب کہ 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ ہوا، پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے 95 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 442 ڈاکو گرفتار ہوئے، ایک اشتہاری ڈکیت بھی گرفتار کیا گیا۔

    ساؤتھ زون میں 6 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 11 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 1 ڈکیت ہلاک، 26 گرفتار ہوئے، جن میں 7 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔

    ایسٹ زون میں 31 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 35 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، اور 6 ڈکیت ہلاک، 191 گرفتار ہوئے، جن میں 41 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ویسٹ زون میں 15 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 12 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 95 ڈکیت گرفتار کیے گئے، جن میں 15 زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

    حیدرآباد رینج میں میں 17 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 21 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گہا، 1 ڈکیت ہلاک، 47 گرفتار ہوئے، جن میں 12 زخمی حالت میں تھے۔

    میرپور خاص رینج میں 2 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 4 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، اور 14 ڈکیت گرفتار کیے گئے، ایس بی اے رینج میں 2 پولیس مقابلے ہوئے، ایک کرمنل گینگ کا خاتمہ ہوا اور 8 ڈکیت گرفتار کیے گئے۔

    سکھر رینج میں 25 پولیس مقابلے ہوئے، 11 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 3 ڈکیت ہلاک، 26 ڈکیت گرفتار ہوئے، جن میں 11 زخمی حالت میں تھے، لاڑکانہ رینج میں 24 پولیس مقابلوں میں 11 کرمنلز گینگز کا ختمہ کیا گیا، 2 ڈکیت ہلاک، 35 ڈکیت گرفتار ہوئے، جن میں 9 زخمی حالت میں تھے۔