Tag: Police have solved the mystery of Rs 1.5 crore bank robbery

  • کراچی اور گھوٹکی حملے کے تانے بانے را سے ملتے ہیں، ابتدائی رپورٹ

    کراچی اور گھوٹکی حملے کے تانے بانے را سے ملتے ہیں، ابتدائی رپورٹ

    کراچی : سیکیورٹی اداروں نے کراچی اور گھوٹکی حملوں کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز پر حملے کیلئے روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کراچی اور گھوٹکی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کرنے والے اداروں کو روسی ساختہ گرینیڈکی پلیٹ مل گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی بلکہ ایسا لگتا ہے گھوٹکی میں بھی حملے میں دستی بم استعمال کیا گیا۔

    10جون کو شہر قائد میں رینجرز پر 2 حملوں میں دستی بم کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، حملے کے ایک مقام سے تفتیش کاروں کو روسی ساختہ دستی بم کی پلیٹ ملی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ حملوں اور آج ہونے والے حملوں میں مماثلت ہے، دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم کے استعمال کی خاص وجہ ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دستی بم کی پن نکال کر پھینکنے اور فرار کی کوشش میں 8 سے 10 سیکنڈز لگتے ہیں، دستی بم پھینکنے کے بعد فوری نہیں پھٹتا، جس سے توجہ اس جانب نہیں جاتی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دستی بم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز سے برآمد کیے گئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملوں کے تانے بانے بھی وہیں سے ملتے ہیں۔

    گھوٹکی: رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ آج صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پولیس نے ڈیڑھ کروڑ کی بینک ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا

    پولیس نے ڈیڑھ کروڑ کی بینک ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا

    کراچی : پولیس نے عوامی کالونی میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کورنگی عوامی کالونی میں گزشتہ ماہ ڈیڑھ کروڑ کی بینک ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے واردات میں ملوث چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان سے 90 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں، ملزم سعید اسلام اور عدنان شمسی سے 30،30 لاکھ برآمد ہوئے، ملزم ابو سفیان عرف بابو سے 5 لاکھ 90ہزار روپے برآمد کئے گئے، ملزم وسیم خان، شیراز اور سمیع سے 8،8 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ پہلے بھی مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرچکا ہے، ڈکیت واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کرلے گئے تھے، پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    ملزمان نے 19 مئی کو الائیڈ بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بینک سے لوٹی گئی رقم آپس میں تقسیم کرلی تھی۔