Tag: police man

  • سعودی پولیس اہلکار بھی قانون کی گرفت سے نہ بچ سکا، مقدمہ درج

    سعودی پولیس اہلکار بھی قانون کی گرفت سے نہ بچ سکا، مقدمہ درج

    ریاض : سعودی عرب میں قانون کی خلاف ورزی پر بلاتفریق سخت سزائیں لاگُو ہیں جس کی وجہ سے ہی شہریوں میں اس پر عمل پیرا ہونا لازمی امر ہے۔

    ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مخالف سمت ڈرائیونگ کرتے ہوئے حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور کے خلاف فوری کارروائی نہ کرنے پرڈیوٹی پر متعین پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جائے حادثہ پر متعین اس پولیس اہلکار کے خلاف بھی کیس دائر کرلیا گیا ہے جووہاں موجود ہوتے ہوئے بھی اپنا فرض بخوبی ادا نہ کرسکا۔

    پولیس اہلکار پر الزام ہے کہ اس کے پاس اختیار تھا کہ وہ گاڑی کو روکنے کے لیے اس کے ٹائروں پر فائرنگ کرسکتا تھا تاکہ لوگوں کی جان و مال کو نقصان نہ پہنچ سکے مگر اہلکار نے فائرنگ سے گریز کیا۔

    پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کے خلاف وسیع تر تحقیقات کے احکامات صادر ہوچکے ہیں تفتیشی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش ہونے پر عدالتی کارراوئی کے لیے بھیجا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ریاض میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک شخص کو مخالف سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے جان بوجھ کرسامنے سے آنے والی گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    ملزم کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی مسروقہ تھی جس کی رپورٹ تھانے میں درج تھی۔

    واضح رہے کہ رانگ سائیڈ ڈرائیونگ حادثے میں ملزم نے11 گاڑیوں کو ٹکر ماری جبکہ اس کی اس حرکت سے دیگر راہگیروں کی جان کو بھی شدید خطرہ لاحق تھا۔

    ملزم کے بارے میں ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس کی حالت درست نہیں تھی وہ گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

  • ایئرپورٹ تھانے میں تعینات اہلکار منظم جرائم میں ملوث نکلا

    ایئرپورٹ تھانے میں تعینات اہلکار منظم جرائم میں ملوث نکلا

    کراچی : شاہ لطیف پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے سنگین جرائم میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتارکرلیا، ملزم رہزنوں کو اسلحہ کرائے پر بھی دیتا تھا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزم حارث سے2غیرقانونی پستول برآمد ہوئے ہیں، دوران تفتیش ملزم حارث کے حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم جرائم کرنے والے ملزمان کو اسلحہ کرائے پر دیتا تھا، ملزمان واردات کے بعد اہلکار حارث کو اسلحہ واپس کردیا کرتے تھے۔

    لوگوں سے لوٹ مار کرنے کے بعد ملزمان لوٹی گئی رقم کا ایک طے شدہ حصہ حارث کو بطور کرایہ ادا کرتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار مہلک ترین نشہ آئس بھی سپلائی کرتا تھا، گرفتار پولیس اہلکارحارث خود بھی نشے کا عادی ہے، گرفتار پولیس اہلکارحارث سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ : محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ : محفوظ فیصلہ سنا دیا

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایپلٹ بینچ سزا کے خلاف اپیل اور دائرہ سماعت کا فیصلہ خود ہی ایک ساتھ کریگا, اے ایس آئی طارق کو اے ٹی سی خصوصی عدالت نے  پھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کی انجام دہی میں ہلاکت کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا، ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ میں مقصود نامی شہری ہلاک ہوا تھا۔

    ملزم نے اپیل کی کہ عدالت کی سزا کالعدم قراردے کر قتل کا مقدمہ سیشن عدالت منتقل کیا جائے، وکیل نے بتایا کہ طارق اور دیگر نے جنوری 2018میں مقصود کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

    وکیل کے مطابق مقصود سمیت 3 افراد رکشے میں سوار شارع فیصل سے ایئرپورٹ جارہے تھے، ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار ہونےکی کوشش کی تو رکشہ الٹ گیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے سڑک پر پڑے ہوئے شہریوں پر فائرنگ کی، ڈاکو کےساتھ شہری مقصود بھی جاں بحق ہوگیا، رکشے میں سوارعلی جان بھی زخمی ہوکر معذوری کی زندگی گزار رہا ہے۔

    وکیل کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج خصوصی عدالت میں پیش کی گئی، یہ دہشت گردی ہے، ایپلٹ بینچ نے دائرہ سماعت سے متعلق 26جنوری کو سزا کیخلاف دلائل طلب کرلیے۔

  • نشے میں بدمست سڑک پر پڑا پولیس اہلکار گرفتار، ویڈیو وائرل

    نشے میں بدمست سڑک پر پڑا پولیس اہلکار گرفتار، ویڈیو وائرل

    کراچی : شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکار مٹی میں پڑا رہا، علاقہ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، سوشل میڈیا پر ویڈیوائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس اہلکار کی نشے میں دھت سڑک پر لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار شراب کی بوتل کے ساتھ مٹی میں بے سدھ لیٹا رہا، وہاں سے گزرنے والے شہری اپنے موبائل فون سے اس کی ویڈیوز بناتے رہے۔

    پولیس اہلکار نشے میں اتنا دھت تھا کہ اٹھنے کی سکت بھی نہ تھی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلشن اقبال پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اہلکار ذیشان بیگ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم کو اس کے پیٹی بھائیوں نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا، ملزم ذیشان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے، ذیشان بیگ گلشن چورنگی کے قریب سڑک پر پڑا ہواملا۔

  • نوازشریف کو سلیوٹ کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، فواد چودھری

    نوازشریف کو سلیوٹ کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، فواد چودھری

    لاہور : وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سلیوٹ کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، ہم اتنے چھوٹے دل والے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور میں ایلیٹ پولیس کے اہلکار نے العزیزیہ ریفرنس کے سزایافتہ مجرم نوازشریف کو سلیوٹ کردیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

    اس حوالے سے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھوٹے دل والے نہیں کہ سیلوٹ کرنے پر کسی کے خلاف کارروائی کریں، مذکورہ اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس واقعے نےپانچ جولائی دو ہزار سترہ کو جے آئی ٹی میں پیشی پر مریم نواز کو سلیوٹ کرنے والی ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم کی یاد تازہ کر دی۔

  • فیصل آباد: پولیس اہلکار نے بچی کو اغواء کرلیا، باپ کی خودکشی کی دھمکی

    فیصل آباد: پولیس اہلکار نے بچی کو اغواء کرلیا، باپ کی خودکشی کی دھمکی

    فیصل آباد : پولیس اہلکار نے بیمار ماں کے پاس اسپتال جانے والی چودہ سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، انکوائری میں اے ایس آئی قصوروار ہونے کے باوجود سات ماہ بعد بھی سکیورٹی گارڈ کی بیٹی بازیاب نہ ہو سکی، مغویہ کے باپ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خودکشی کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گٹی کے رہائشی سکیورٹی گارڈ گل ناصر شاہ نے آئی جی پنجاب کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کی چودہ سالہ بیٹی رضیہ سولہ مارچ کی رات اپنی بیمار ماں کے پاس الائیڈ اسپتال جاتے ہوئے راستہ بھول گئی۔

    اسی دوران تھانہ ملت ٹاؤن کا اے ایس آئی حماد یوسف اور کانسٹیبل شہزاد گجر لڑکی کو اپنے ساتھ تھانے لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

    ایس پی مدینہ ڈویژن کی انکوائری میں اے ایس آئی حماد یوسف کو لڑکی کے اغواء کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی لیکن ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ہی مغویہ کو بازیاب کروایا جاسکا ہے۔

    انکوائری رپورٹ میں بچی کو بازیاب نہ کرنے پر تھانہ ملت ٹاؤن کے اس وقت کے ایس ایچ او رانا راشد اور تفتیش میں مجرمانہ غفلت برتنے پر اے ایس آئی سعید انور کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی لیکن اس کے باوجود سابق سی پی او افضال کوثر نے ایس ایچ او رانا راشد کو کو اہم بااثر سیاسی شخصیت کی ایما پر تھانہ بٹالہ کالونی میں ایس ایچ او تعینات کردیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغویہ کے والد گل ناصر کا کہنا ہے کہ اگر اس کی بیٹی بازیاب نہ ہوئی تو وہ لاہور جا کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خودکشی کر لے گا۔

     

  • بھارت: ٹرین میں پولیس اہلکار کی مسلمان خاتون سے بد سلوکی

    بھارت: ٹرین میں پولیس اہلکار کی مسلمان خاتون سے بد سلوکی

    لکھنؤ : بھارت میں ایک اور مسلمان لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ لکھنؤ سے چندی گڑھ جانے والی ٹرین میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمان خواتین کا گھر سے باہر نکلنا عذاب ہوگیا، مودی کے ترقی پذیر بھارت میں ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔ چلتی ٹرین میں مسلمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار نکلا، لکھنؤ سے چندی گڑھ جانے والی ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے مسافر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔

    گارڈ نے پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو دیگر مسافروں نے پولیس اہلکار کی درگت بنادی۔ پولیس نے ملزم کو عوام کے نرغے سے نکال کر حوالات میں بند کردیا، مذکورہ مسلمان لڑکی کا تعلق میرٹھ سے ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    مزید پڑھیں : بھارت: چارمسلم خواتین کے ساتھ زیادتی،مزاحمت پر ایک شخص قتل


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یو پی میں بھی گاڑی روک کر چار مسلمان خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور گھر کے سربراہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

  • پولیوٹیم کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکارفائرنگ سے شہید

    پولیوٹیم کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکارفائرنگ سے شہید

    کراچی: پولیو ٹیم کی حفاظت کرنے والا پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق،مہم روک دی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے قریب فائرنگ سے انسدادپولیوٹیم کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ جس کے بعد یونین کونسل گیارہ میں مہم روک دی گئی۔

    دہشت گرد قوم کے مستقبل کو معذور کرنے کیلئے دوبارہ سرگرم ہوگئے ۔ کراچی میں ایک بار پھرانسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

    شہرمیں گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ عباسی شہید اسپتال کے قریب انسداد پولیو ٹیم گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکارموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد یونین کونسل گیارہ میں پولیو سے بچاؤ کی مہم روک دی گئی ہے جبکہ بیالیس یونین کونسلزمیں انسداد پولیو مہم شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔