Tag: Police Martyrs Day

  • آرمی چیف  کا  پولیس کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت

    آرمی چیف کا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن واستحکام کےلئےپولیس کا کردار قابل فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے ،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پولیس نے فرض کی ادائیگی کےدوران بےپناہ قربانیاں دی ہیں ، ملک میں امن واستحکام کےلئےپولیس کاکردارقابل فخرہے، دہائیوں سےپولیس اہلکارجانفشانی سےاپنےفرائض انجام دےرہےہیں۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم شہدائے پولیس پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیان میں کہا پولیس کےشہدانےدہشت گردی کے خلاف جانوں کےنذرانےدیے، پوری قوم کوشہداکی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہداکی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہدا کے خون کی بدولت، امن و آشتی کے دیپ روشن ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سلامتی کے مسائل سے نمٹنے میں پولیس نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، دہشت گردی سے تحفظ کے لیے پولیس نے قابل فخر کردار ادا کیا ، پولیس کے ہزاروں بہادر افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام شہداکو سلام عقیدت۔

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی یوم شہدائے پولیس پر پیغام میں جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا قوم کو اپنی پولیس کے شہداپر فخر ہے، دہشت گردی کےخاتمےمیں پولیس کا کردار تاریخی ہے اور قربانیاں بے مثال ہیں۔

  • ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے

    ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے

    وطن کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اوراہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

    یوم شہدائے پولیس کے موقع پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے قرآن خوانی اورتقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

    آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے یوم شہدائے پولیس کےموقع پر کہا کہ شہدائے پولیس اوران کے کارنامے سندھ پولیس کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں جو افسران اور جوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پرچیف ٹریفک آفیسرلیاقت ملک نے کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین شہید کی قبرپرپھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔

    یوم شہدائے پولیس کے موقع پر آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرنا ہے۔

    یوم شہدائے پولیس کے موقع پرنگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے شہدا نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس افسران واہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔