Tag: police mobile attack

  • منگھو پیرمیں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اے ایس آئی زخمی

    منگھو پیرمیں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اے ایس آئی زخمی

    کراچی : منگھو پیر میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں محمد خان چوکی کے قريب گشت پر مامور پولیس پارٹی نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کيا، جس پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا۔


    ہینڈ کریکر پھینکنے کے بعد ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود اے ایس ائی سرفرز اعوان زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

    ايس ايچ او منگھو پيرغلام حسين کورائی کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی اس دوران ايک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت واحد بخش عرف اوبامہ کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے دیگر ملزمان کي پہاڑی علاقے ميں تلاش جاری ہے۔

    منگھوپیر پولیس مقابلے میں دہشت گرد کی ہلاکت پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے اس کے علاوہ پولیس پارٹی کو سی سی ون سرٹیفکٹ بھی دیئے جائیں گے.

     

  • پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    کراچی : عدالت نے پولیس موبائل پر فائرنگ کے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس موبائل پرحملےمیں متحدہ قومی موومنٹ کےپانچ کارکنان کوپچیس پچیس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عرفان ،شہاب الدین ،فیصل ،شہزاد اور فرحان عرف ڈی ایس پی کو سزائیں سنائیں ۔

    مذکورہ ملزمان پر شاہ فیصل کالونی اورکورنگی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پرفائرنگ اور گاڑیاں جلانےکاالزام تھا۔ مقدمے میں مفرور ملزمان کی جائیداد کی ضبطگی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

  • پشاور:پولیس موبائل پربم حملہ، حملہ آور گرفتار، ساتھی فرار

    پشاور:پولیس موبائل پربم حملہ، حملہ آور گرفتار، ساتھی فرار

    پشاور: پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کرنے والا ایک حملہ آور گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پشاور تھانہ داؤد زئی کی حدود میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ کہ مقامی پولیس نے دو مشتبہ موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر انہوں نے پشاور پولیس پر دستی بم پھنکا ، جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

    پولیس نے حملہ آروں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نعم سکنہ دواد زئی دشمنی کے لیے دستی بم لے جا رہا تھا، جس کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی کی گرفتار کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    گرفتار ملزم نعم کو پشاور پولیس پہلے ہی اشتہاری قراد دے دیا گیا تھا تاہم اب تھانہ دوادزئی میں ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق گرفتار ملزم کا نام نعیم اللہ ہے، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش جاری ہے