Tag: police muqabala

  • رینجرز سے مقابلہ: لیاری گینگ وار کے تین کارندے ہلاک

    رینجرز سے مقابلہ: لیاری گینگ وار کے تین کارندے ہلاک

    کراچی: لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے  گینگ وار کے تین ملزمان کو ہلاک کردیا، کورنگی پولیس نے بھی ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ تغلق لین میں گینگ وار اور رینجرز کے درمیان مقابلے میں تین گینگ وار کے کارندے مارے گئے جن کی شناخت محمد جمال، محمد ریاض اور بشیر عرف بھگوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق ارشد پپو گروپ سے ہے جو ساٹھ افراد کے قتل ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ، کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے چار اور دو ٹارگٹ کلر سمیت چار افراد کو گرفتار اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں سے وابستہ شخصیات، تاجر ، کیبل آپریٹرز سمیت عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤ کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

  • کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاون میں سی ٹی ڈی سےمقابلےمیں 5دہشتگردہلاک

    کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاون میں سی ٹی ڈی سےمقابلےمیں 5دہشتگردہلاک

    کراچی:شہرقائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد مارے گئے۔

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں حساس اداروں کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کی گئی جہاں ملزمان اور پولیس کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

     انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے سربراہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

     ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی ملا ہے، ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

  • کراچی:3 مختلف پولیس مقابلے، ایک ٹارگٹ کلر سمیت 5ملزمان گرفتار

    کراچی:3 مختلف پولیس مقابلے، ایک ٹارگٹ کلر سمیت 5ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے تین مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد دو مشتبہ ڈاکوؤں اور ایک ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے۔

    کراچی کے علاقے پرانا گولی مار میں مقابلے کے بعد پولیس نے ٹارگٹ کلرارشد عرف پپو کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ٹارگٹ کلر سے نائن ایم ایم پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کئی مقدمات میں مطلوب ہے، سولجر بازار میں پولیس مقابلے کے بعد دو مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سےاسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اورموٹر سائیکل برآمد کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جسکے بعد پولیس نے زخمی حالت میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی:2 علٰیحدہ پولیس مقابلوں میں 2دہشتگرد، 2ڈاکوہلاک

    کراچی:2 علٰیحدہ پولیس مقابلوں میں 2دہشتگرد، 2ڈاکوہلاک

    کراچی: شہرِ قائد میں دوالگ الگ پولیس مبینہ مقابلوں میں دو دہشتگرد اور دوڈاکو ہلاک کردیئے گئے، لسبیلہ میں سرچ آپریشن، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کےدرمیان مڈبھیر ہوگئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان سے تھا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اوراسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے پوش علاقے بوٹ بیسن میں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے نتیجےمیں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے  مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مزید کارروائی کےلئے ہسپتال پہنچادی گئیں ہیں۔

    رات گئے کراچی کےعلاقے لسبیلہ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

  • لاہور: 3تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    لاہور: 3تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    لاہور: فیصل چوک میں تین تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم سی آئی اے پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    فیصل چوک کے تین تاجروں ملک شفقت، عدیل اور ظہیر کو گزشتہ روز ملازمت سے برخاست کرنے پر سیکیورٹی گارڈ غلام عباس نے قتل کردیا تھا، واقعہ کے بعد ملزم مزید تاجروں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا لیکن جب آج وہ فیصل چوک پر کار میں پہنچا تو پہلے سے وہاں موجود پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔

    ایس پی سی آئی اے عمر ورک تاجروں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انکے پیارے واپس تو نہیں آسکتے لیکن ملزم کے اس عبرتناک انجام پر انہیں کچھ دلی سکون پہنچا۔

    ہلاک ہونے والا سیکیورٹی گارڈ دو افراد کے قتل میں پہلے ہی اشتہاری تھا اور اسکے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، مقامی پولیس نے اسکا ریکارڈ چیک نہ کیا جس پر ایس ایچ او اور بیٹ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔