Tag: police muqabla

  • پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظٰیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظٰیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔ سہراب گوٹھ افغان بستی میں مقابلے کے بعد کالعدم تنظٰیم کے دو دہشت گرد مارے گئے، چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ افغان بستی سے متصل مچھر کالونی میں حساس اداروں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں کی گئی۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تعداد چھ تھی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشت گرد عبداللہ عرف کوبرا اور اس کا ساتھی دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان 16 دسمبر کو کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، راؤ انوار کا کہنا تھا ملزمان سچل تھانے کے 2 سپاہیوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

    حتمی طور پر ملنے والے اسلحے کی فارنسک رپورٹ کے بعد ہی بتایا جا سکے گا،ملزمان کے قبضےسے اسلحہ، دستی بم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

  • مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک : مختلف علاقوں سے 40 ملزمان گرفتار

    مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک : مختلف علاقوں سے 40 ملزمان گرفتار

    کراچی : ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئیں ہیں، مختلف مقابلوں میں تین ملزما ن ہلاک ہوئے جبکہ مختلف علاقوں سے ایک ملزم اور 40سے زائد ملزمان زیر حراست اسلحہ برآمد کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کے قتل کی واردات کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔

    پیر آباد کے علاقے میں صبح سویرے ڈاکو شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم،اسلحہ برآمد ہوگیا۔

    ناردرن بائی پاس کے قریب واقع مائی گڑھی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے آپریشن کا آغاز کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کاروائی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں آئی، اس دورران دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت اور دیگر معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی اور ایس ایس یو کے اہلکاروں نے صبح سویرے اتحاد ٹاون میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے تین اہم ملزمان سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

    ملزمان کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،دوسری جانب رات گئے چند روز قبل گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بھیم پورہ کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ۔

    آرام باغ اور پریڈی سمیت صدر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا تاہم کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، پولیس کے مطابق تمام افراد کو شبے کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • لاہور میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب

    لاہور میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب

    لاہور: پوليس اور ڈاکوؤں کے درميان فائرنگ کے تبادلہ میں پوليس کی فائرنگ کے نتيجہ ميں ايک ڈاکو ہلاک،جبکہ ايک فرار ہونے ميں کامياب ہو گيا۔

    پوليس کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ نواں کوٹ ميں دو موٹر سائيکل پر سوار ڈاکو لوگوں سے لوٹ مار ميں مصروف تھے کہ ون فائيو پر کال موصول ہوئی۔

    جس پر پوليس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،،پوليس کی فائرنگ کے نتيجہ ميں ايک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گيا،جبکہ باقی ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

    پوليس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکو کو ہسپتال منتقل کيا گيا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گيا،پوليس نے نعش مزيد کارروائی کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔

  • کراچی:گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ،3 ڈاکوہلاک

    کراچی:گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ،3 ڈاکوہلاک

    کراچی : گلشن اقبال میں پولیس سےمقابلےمیں تین مبینہ ڈاکومارےگئے، رینجرز نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو مارڈالا۔

    ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کےمطابق گلشن اقبال موتی محل کےقریب تین ملزمان لوٹ مارمیں مصروف تھے کہ قریب ہی موجود پولیس پارٹی نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی ۔جس پرملزمان نےپولیس پرفائرکھول دیا۔

    فائرنگ کےتبادلےمیں تینوں ڈاکو موقع پرہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب عظیم پورہ میں رینجرز نےچھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضےسےاسلحہ برآمد کرلیاہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • قصور: کنگن پور میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک، 3 فرار

    قصور: کنگن پور میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک، 3 فرار

    قصور : کنگن پور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق قصور کے علاقے کنگن پور میں پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد دو ڈاکو مار دئیے، جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس ایک زیرحراست ملزم کواس کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جا جارہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے بیھٹے ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے پولیس پرفائرنگ شروع کردی۔

     پولیس موبائل میں موجود اہلکار فائرنگ سے محفوظ رہے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں زیرحراست ملزم سمیت دو ڈاکو مارے گئے جبکہ تین فرار ہوگئے ۔

    پولیس کہنا ہے کہ ہلاک وفرار ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

  • لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے 2 کارندے ہلاک

    لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے 2 کارندے ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلہ میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے دو کارند ے مارے گئے ۔

    ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق پولیس مقابلے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور کلاکوٹ میں ہوئے جہاں عزیر بلوچ گروپ کے دو کارندے مارے گئے۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت بلاول عرف شاہ جی اور مومد کے ناموں سے ہوئی ہے جو پولیس کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور کریکر حملوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • لیاری میں ایس پی کی گاڑی پرفائرنگ،جوابی کارروائی 2ملزم ہلاک

    لیاری میں ایس پی کی گاڑی پرفائرنگ،جوابی کارروائی 2ملزم ہلاک

    کراچی : لیاری میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،ملزمان نے ایس پی کی گاڑی پرفائرنگ کی پولیس کی جوابی کارووائی میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لیاری میں پولیس مقابلے میں دوڈاکومارےگئے، ملزمان نے ایس پی لیاری کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی.

    پولیس نےجوابی کارروائی کرتےہوئےایک ملزم کوموقع پرہلاک کردیا جبکہ دوسرازخمی حالت میں فرارہوگیا۔تاہم کچھ دیر بعد زخمی ملزم بھی مردہ حالت میں پایاگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ڈاکو تھے جوعلاقےمیں لوٹ مار کی واراداتوں میں ملوث تھے۔دوسری جانب سنگولین میں دستی بم حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے.

  • کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کشمور : کندھکوٹ اور شکارپور میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس نے چار ڈاکو ہلاک کر دیئے ،ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق کندھکوٹ کےقریب پولیس اور اشتہاری ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکومارے گئے۔

    اشتہاریوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے۔ ہلاک ڈاکو سندھ ،پنجاب اوربلوچستان میں متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق شکار پور میں ناصرکوٹ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔

  • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد گولیوں کانشانہ بنادیاگیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار دو ڈاکوؤں کو لُوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں چُھپے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا،۔

    اپنےہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دونوں ڈاکوہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حسن اور عسکری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    اُدھر کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رشید اور امانت فیکٹری سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مخالفین نے اُنہیں گولیوں کا نشانہ بناڈالا۔

  • پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے5کارندے ہلاک

    پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے5کارندے ہلاک

    کراچی :پولیس سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔ ماڑی پور سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے دہشت گردوں کےخاتمے کے لئے سیکیورٹِی ادارے متحرک ہوگئے، پولیس نے نیپئر کے علاقے میں خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی اور مقابلے میں بدنام زمانہ ملزم صادق گڈانی سمیت پانچ دہشت گرد مار دیئے۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے مطابق ہلاک ملزم صادق گڈانی کی وجہ سے لیاری میں امن متاثر رہتا تھا۔ مقابلے میں ایس ایچ او اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک کار سے گولیوں کے چوبیس ڈبوں میں ہزار وں ایس ایم جیز کی گولیاں بر آمد ہوئیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گولیاں شہر میں قتل و غارت کے لیے استعمال کی جانی تھیں ۔

    پولیس نے ماری پور سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار کرلئے، دونوں گرفتار ملزمان وزیرستان میں تحریک طالبان کے امیر خالد عمر خراسانی کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں تحریک طالبان کے لئے لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں۔