Tag: police muqabla

  • فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی: شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق اور مبینہ مقابلوں میں آٹھ ملزمان مارے گئے پولیس کے مطابق قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

    اسی دوران شہریوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے، مومن آباد میں مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ،دوسری جانب منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب پولیس موبائل نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کا عشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی ۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دنوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت وسیم عرف بابر اور احسان عرف شاہ رخ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ملزمان اے این پی کے مقامی رہنما ڈاکٹرضیاء الدین کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔

    رات گئے گلزار ہجری روفی باڑہ مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

    سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نے بھی تین ٹارگیٹ کلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس پر حملوں پر بھی ملوث ہیں۔

  • کراچی: پولیس مقابلہ،خودکش حملہ آورسمیت3دہشتگردہلاک

    کراچی: پولیس مقابلہ،خودکش حملہ آورسمیت3دہشتگردہلاک

    کراچی:  پولیس مقابلہ میں خودکش حملہ آور سمیت تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ملزمان تبت سینٹر پر ماتمی جلوس پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    کراچی سپرہائی وے کے نزدیک پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت تین دہشت گرد مارے گئےجبکہ ایک دہشتگرد قاری نوراللہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد تبت سینٹر پر ماتمی جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، جن کا گروپ دس سے بارہ افراد پر مشتمل ہے پولیس نے دہشتگردو ں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی :اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلہ نودہشتگرد ہلاک

    کراچی :اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلہ نودہشتگرد ہلاک

    کراچی : پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں میاں خان گوٹھ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا۔ پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں نو دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھرا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا،جبکہ پولیس سےچھینی گئی ایس ایم جی رائفلیں بھی ملی ہیں۔ ایس ایس پی راؤانور کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

  • شہداد پور: پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید،2ڈاکو ہلاک

    شہداد پور: پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید،2ڈاکو ہلاک

    شہداد پور: نواحی گاؤں میں پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    شہدادپور کے نواحی گاؤں دوران بروہی میں پولیس کو اطلاع ملی کہ مطلوب ڈاکوؤں کا گروہ روش پوش ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ۔ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو حیدر بروہی اور یونس بروہی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی میں پولیس نے پانچ ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔

  • اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے  تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    اوچ شریف میں مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، تینوں دہشت گرد پولیس اہلکار کے قتل میں مطلوب تھے،  تینوں دہشت گردوں کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی حراست سے چھڑا لیا تھا، جس پر سرکل بھر کی پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ملزمان کا تعاقب کیا گیا تو اوچ شریف کے علاقہ بکھری کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔

    دونوں اطراف سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جار ی رہا، جس کے نتیجہ میں تینوں دہشت گرد قاری نذیر ،احسان اللہ فہد اور غلام حسن ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    مذکورہ دہشت گردوں نے تین ماہ قبل نمازِ تراویح کی ڈیوٹی کے دوران دو پولیس اہلکاروں ہیبت خان اور عبد الستار کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

  • کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، سات دہشت گرد ہلاک

    کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، سات دہشت گرد ہلاک

    کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس نےکالعدم تنظیم کےسات دہشت ہلاک کردیئے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    مقابلہ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کے دوران ہوا،ذرائع کے مطابق مارے جانےوالےدہشت گرد شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت اہم پولیس افسران کے قتل میں ملوث تھے۔

    آپریشن کے دوران اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، تمام ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔جن میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے، جن کے نام امین ،لال زادہ اور حضرت حسین بتائے جا رہے ہیں ،جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کراچی :پولیس مقابلہ، 2ملزم ہلاک اور 3اہلکار زخمی

    کراچی :پولیس مقابلہ، 2ملزم ہلاک اور 3اہلکار زخمی

    کراچی: ماڈل کالونی میں پولیس اور مبینہ اغوا کاروں میں مقابلے دوران دو ملزم ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوگئے، ایس ایس پی ناصر آفتاب کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ملزمان ارشد پپو کے بھائی ہیں، دوسری جانب شہری بھی ڈاکوؤں پر قہر بن کر ٹوٹ رہے ہیں، لوٹ مار کرتے تین ڈاکو ہتھے چڑھے توشہریوں نے مار مار کر ہلاک کردیا ہے۔

    کراچی میں شہری ڈاکوؤں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تو مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر اُس کا وہ حال کیا کہ وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، یوپی موڑ پر شہریوں نے لوٹ مار کرتے دو ڈاکو پکڑلئے، جو تشدد سے ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب سینٹرل جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں سے چوبیس موبائل فون برآمد ہوئے، تلاشی کے بعد قیدیوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جس پر بارہ سے زائد کو وارڈ میں بند کردیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں کہ موبائل فون قیدیوں تک کیسے پہنچے۔

    ادھرماڈل کالونی میں اے وی سی سی پولیس پر ملزمان نے دسستی بموں سے حملہ کر دیا، پولیس مقابلے میں فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، نیو کراچی گودھرا کیمپ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، سنی تحریک کے ترجمان کے مطابق جاں بحق شخص اُن کا کارکن تھا۔

  • کراچی پولیس مقابلہ: اغوا برائے تاوان کا ملزم ہلاک

    کراچی پولیس مقابلہ: اغوا برائے تاوان کا ملزم ہلاک

    کراچی : پولیس سے مقابلے میں اغواء برائے تاوان کا ملزم مارا گیا۔ پرتشدد واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سہراب گوٹھ مویشی منڈی سے چارجعل سازوں کودھرلیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات تھم نہ سکے۔

    ملزمان نےدن دہاڑے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔ملیرآسو گوٹھ میں کریکر حملے میں دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ملزم اکرام ہاشمی ماراگیا۔

    ملزم اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ادھر منگھوپیرسے مشکوک ڈبے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈنے وہاں پہنچ کر جگہ کو کلیئرقرار دے دیا۔

    ملزمان نےمویشی منڈی کو بھی نہ چھوڑا۔ سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی سے چار جعلساز وں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی نوٹ کے ذریعے جانوروں کو بیوپاریوں سے خرید کر دوبارہ فروخت کر دیتے تھے ۔ملزمان کے قبضے سے آٹھ لاکھ چھپن ہزارروپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔

  • کراچی:سپرہائی وے گنا منڈی کے قریب پولیس کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی:سپرہائی وے گنا منڈی کے قریب پولیس کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی:  جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس متحرک ہوگئی ہے، کراچی کے علاقے سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب پولیس مقابلےمیں چار دہشتگرد مارے گئے ہیں،  دوسری جانب صدر پاسپورٹ آفس کے قریب مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ شاہد عرف ماما مارا گیا۔

    کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سپرہائی وے گنا منڈی کےقریب پولیس کے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپےکے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ایک ملزم گزشتہ دنوں سائٹ میں ہونے والے بچی سے زیادتی کے واقعے میں بھی ملوث تھا ۔

    دوسری جانب صدر پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس مقابلےکے دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ شاہدعرف ماما ہلاک ہوگیا، اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں پولیس مقابلے کے بعدایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ بلدیہ گلشن مزدور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 2افراد جان سےگئے

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 2افراد جان سےگئے

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دو افراد جان سے گئے، دوسری جانب رینجرز سے مقابلے کے دوران تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وارکا ملزم ہلاک ہوگیا۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر چار میں فائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سوگیا، کلری کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ گولیاں لگی لاش ملی۔

    دوسری جانب لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں گینگ وار کے ملزمان سے مقابلے کے دوران ملزم نصیر گُل مارا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، ہلاک ملزم آرمی کے سپاہی سمیت تیرہ افراد کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔