Tag: police officer killed

  • امریکہ : پینٹاگون کا افسر فائرنگ سے ہلاک،متعدد زخمی

    امریکہ : پینٹاگون کا افسر فائرنگ سے ہلاک،متعدد زخمی

    واشنگٹن : پینٹاگون کے باہر گزشتہ روز ہونے والے حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی (پی ایف پی کا ایک افسر ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی کے افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پولیس افسر کی ہلاکت پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری تعزیت اور دعائیں افسر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ مزید تفصیلات ان کے گھر والوں کی اطلاع کے بعد جاری کی جائیں گی۔

    اس سے قبل پینٹاگون پولیس چیف ووڈرو کوسے نے کہا تھا کہ محکمہ دفاع کی عمارت کے باہر ایک میٹرو بس پلیٹ فارم کے پولیس افسر پر حملہ کیا گیا تھا اور وہاں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مزید مشتبہ کو تلاش نہیں کر رہے ہیں اور کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس نے مشتبہ متوفی کی شناخت 27سالہ آسٹن ولیم لینج کے طور پر کی ہے۔ وہ جارجیا کا رہائشی تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ولیم لینج نے پینٹاگون کے ایک پولیس افسر کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس کے بعد دیگر افسران نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہاں جاری ایک بیان میں مقتول افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افسر کے اعزاز میں پینٹاگن میں جھنڈا سرنگوں کرنے کا بھی حکم دیا۔

  • کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی:لیاری میں فائرنگ سے سب انسپکٹرجاں بحق ہوگیا،اورصفوراچورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی، جلیس فاطمہ محفوظ رہیں

    کراچی میں دہشگرد ایک بار پھر پولیس کےخلاف سرگرم ہو گئے،رات گئے لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹررفیق بلوچ کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول لیاری کارہائش پذیر تھا،اورصدرتھانےمیں تعینات تھا،مقتول سب انسکپٹرڈیوٹی ختم کر کے گھر لوٹ رہا تھا۔

    دوسری جانب صفوراچورنگی کے نزدیک موٹر سائیکل سواردوملزمان نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا،پولیس حکام کےمطابق حملے میں خوش قسمتی سے جلیس فاطمہ محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔