Tag: Police Officer

  • لندن: ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے لڑکی کا گلا دبا دیا

    لندن: ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے لڑکی کا گلا دبا دیا

    لندن: برطانوی دارالحکومت میں لندن پولیس کے ایک اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر ایک لڑکی کا گلا اتنی زور سے دبایا کہ اسے سانس لینے میں مشکل ہوگئی، سوشل میڈیا پر پولیس کے اس رویے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لندن پولیس نے ایک لڑکی کو ماسک نہ پہننے کی اتنی سخت سزا دی کہ وہ مرتے مرتے بچی۔

    لندن پولیس نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر ایک لڑکی کا گلا دبا دیا جس کی وجہ سے اس لڑکی کو سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اہلکار تھوڑی دیر اور خاتون کا گلا دبائے رہتا تو اس کی موت بھی ہو سکتی تھی۔ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی اس حرکت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے، برطانیہ میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 156 ہوچکی ہے۔

    برطانیہ میں اب تک کوویڈ 19 سے 42 ہزار 72 اموات ہوچکی ہیں۔

    برطانیہ سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 72 ہزار 977 ہوچکی ہے جبکہ دنیا بھر میں 10 لاکھ 13 ہزار 146 اموات ہوچکی ہیں۔

  • برطانیہ میں‌ پولیس افسر بھی چاقو زنی کا شکار

    برطانیہ میں‌ پولیس افسر بھی چاقو زنی کا شکار

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں پولیس افسر خنجر کے متعدد وار کے باعث شدید زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے لیٹن میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 30 سالہ پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا، جس کے باعث شہریوں میں ایک مرتبہ پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر پر حملہ اچانک اور بہت سفاکانہ طریقے سے ہوا لیکن افسر نے الیکٹرک گن کا استعمال کرکے ملزم سے جان بچائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ پولیس افسر گاڑیاں روک کر معمول کی چیکنگ کررہا تھا کہ اس دوران متاثرہ افسر نے ملزم کی گاڑی کو روکنےکی جس کے نتیجے میں وین سوار نے غصے میں آکر پولیس افسر پر حملہ کردیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس ن ے مبینہ حملہ آور کو واقعے کے کچھ دیر بعد ہی گرفتارکرلیا تھا جبکہ زخمی افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا کہ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے تاہم جان خطرے سے باہر ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس افسر چیکنگ کے دوران یونیفارم نہیں پہنا ہوا تھا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سالہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کےلیے مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کے اوائل میں لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں چاقو حملے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کائل میری نامی 26 سالہ حاملہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

  • ڈیفنس میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق، ملزم گرفتار

    ڈیفنس میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق، ملزم گرفتار

    کراچی : سیکیورٹی اداروں نے ڈیفنس میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں دو ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو نجی اسپتال سے گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد کا کہنا تھا کہ ملزم واردات کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نذیر کو زخمی اور عینی شاہد نے شناخت کرلیا ہے، ملزم نذیر ساحل تھانے میں قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہے۔

    ایس ایس پی پیر محمد نے بتایا کہ ملزم الکوحل اور آئس عادی ہے اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرتے وقت بھی ملزمان نشے کی حالت میں تھے، جو بھی سامنے آیا ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مزمان نے ایک گاڑی کو بھی روکا تھا، قریبی قونصلیٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

    پولیس ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے 2018 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا، ملزمان کی گاڑی کا فرانزک کیا جارہا ہے، گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کی گئیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں دو لوگ تھے، واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوا جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس نے نجی اسپتال سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا جائے گا۔

  • جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    برلن : جرمنی کے شہر رسٹ میں منعقدہ مقابلہ حسن میں سائنر کرائم کی ماہر پولیس افسر نے ملکہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طویل مدت سے جرمنی میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کے فائنل میں انتظامیہ نے جس 28 سالہ خاتون کو ملکہ حسن کے ٹائٹل سے نوازا ہے وہ جرمنی کی ایک قابل پولیس افسر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن شہر رسٹ کے یوروپارک میں منعقدہ مقابلہ حسن کے فائنل میں 15 خواتین پہنچی تھیں جن میں نادین بیئرنیز نے کامیابی حاصل کی۔

    جرمنی کی ملکہ حسن کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد نادین بیئریر کا کہنا تھا کہ ’آج میرا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا ہے‘ اب میں ادارے سے ایک برس چھٹی کی درخواست دوں گی تاکہ اس دوران بحیثیت مسز جرمنی خدمات سر انجام دے سکوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ دس برس سے پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہوں، لیکن مسز جرمنی منتخب ہونے والے صورتحال مختلف ہوگی کیوں فیشن کی دنیا میں معروف شخصیت بننے کےبعد کئیں بھی ذمہ داری انجام دینا آسان نہیں ہوگا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نادین بیئریر کا انتخاب ججز کی چار رکنی ٹیم نے کیا جس میں معروف برطانوی ڈانسر نیکیٹا تھومسن بھی شامل تھیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ حسن منتخب ہونے والی بیئریر کو ایک برس کےلیے انتظامیہ کی جانب سے ایک گاڑی، بلامعاوضہ سفر کی سہولت اور ملبوسات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی 23 سالہ طالبہ پریسیلا کلائن کا تعلق ہیمبرگ سے ہے۔

  • ٹیکساس: کینسر میں مبتلا چھ سالہ بچی پولیس افسر تعینات

    ٹیکساس: کینسر میں مبتلا چھ سالہ بچی پولیس افسر تعینات

    واشنگٹن : ٹیکساس پولیس نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا چھ سالہ بچی کو پولیس افسر بناکر اس کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والی چھ سالہ بہادر بچی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکساس پولیس ڈیپارٹمنٹ میں حلف برداری کی تقریب دو روز قبل منعقد ہوئی جس میں کینسر میں مبتلا ابیگل نے بحیثیت پولیس افسر حلف اٹھایا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثری بچی حلف کے پولیس چیف کے ساتھ ساتھ دہرا رہی تھی ’میں وعدہ کرتی ہوں سب کی مدد کروں گی، میں وعدہ کرتی ہوں ہمیشہ اپنی پولیس فیملی کےلیے مددگار رہوں گی اور وعدہ کرتی ہوں کہ ہمشیہ برے افراد کے خلاف جنگ جاری رکھوں گی‘۔

    کمسن پولیس افسر ابیگل کا کہنا تھا کہ ’مجھے کینسر ہے، میرے پیھپڑوں میں برے افراد گھسے بیھٹے ہیں‘ لیکن یہ اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں جینے کا وقت ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 سالہ ابیگل آیرئس جب حلف کے الفاظ دہرا رہی تھی تو پولیس چیف سمیت ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری میں پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    متاثرہ بچی کی والدہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم گزشتہ کچھ ہفتوں سے مستقل گریہ کررہے ہیں، یہ صورتحال ہمارے کےلیے بہت کٹھن مرحلہ ہے۔

    ابیگل کے والد نے کہا کہ ’جب آپ کو یہ احساس کو کہ بحیثیت والدین آپ اپنی اولاد کے لیے کچھ نہ کرسکتے ہوں یہ بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے‘ یہ لمحات ہمارے انتہائی سخت ہیں کیونکہ ہم اپنی چھ سالہ بچی کو نہیں بچاسکتے۔

    والد کا کہنا تھا کہ ابیگل آیرئس کی دسمبر 2018 میں فری پورٹ پولیس چیف سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس چیف رے گیریوے نے متاثرہ بچی کے پولیس افسر بننے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ’چھ سالہ ابیگل مجھ سے زیادہ باہمت اور طاقت ور ہے‘۔

    میڈیا کا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابیگل آیرئس پیھپڑوں کے کینسر اور ولمز ٹیومر میں مبتلا ہے، ڈاکٹرز نے بچی کے والدین کو بتایا کہ ابیگل کا مزید علاج نہیں ہوسکتا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق ولمز ٹیومر بچوں میں پائی جانے والے کینسر کی نایاب قسم ہے۔

  • دہشت گردوں سے مقابلے میں خاتون پولیس افسر سب سے آگے

    دہشت گردوں سے مقابلے میں خاتون پولیس افسر سب سے آگے

    کراچی: کلفٹن میں چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران پولیس کی نڈر خاتون افسر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سوہائے عزیز سب سے پہلے دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے پہنچیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے خاتون افسر کو شاباشی دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے کے حملے کے موقع پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچیں۔ ایسے میں سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سوہائے عزیز سب سے آگے رہیں اور دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    قونصل خانے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) امیر شیخ نے سوہائے عزیز کی تعریف کی۔

    وزیر اعلیٰ نے خاتون افسر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہادری کی مثال قائم کی، یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی پولیس امیر شیخ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی سہائی عزیز آپ کمانڈو کنگ ہیں۔

    اس موقع پر سوہائے عزیز نے کہا کہ ڈیوٹی سب سے اہم ہوتی ہے، وردی میں کوئی مرد یا عورت نہیں ہوتا۔

    وقوعہ پر موجود چینی قونصلر جنرل، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے بھی ایس پی کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔

    خیال رہے کہ آج صبح پیش آنے والی بزدلانہ کارروائی میں 4 دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

    بعد ازاں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔

  • پولیس افسر کی رحم دلی، ماں اور شیر خوار بچے کو بچھڑنے نہ دیا

    پولیس افسر کی رحم دلی، ماں اور شیر خوار بچے کو بچھڑنے نہ دیا

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے پولیس افسر نے سات ماہ کے بچے کی والدہ کو چیک باؤنس کیس میں جیل جانے سے بچانے کے لیے اپنی جیب سے 10 ہزار درہم جرمانے کی رقم ادا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار ایک پولیس آفیسر نے سات ماہ کے شیر خوار بچے کی والدہ کو اپنی جیب 10 ہزار درہم جرمانے کی رقم ادا کرکے چیک باؤنس کیس میں جیل جانے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کی عدالت نے شیر خوار بچے کی والدہ کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں تین ماہ 10 دن قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اگر مذکورہ خاتون جیل جانے سے بچنا چاہتی ہے تو اسے 10 ہزار درہم جرمانا ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو شیر خوار بچے سے جدا ہونے سے بچانے والے دبئی پولیس کے لیفٹیننٹ عبد الہادی الحمادی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی آنکھوں سے خاتون کے شوہر کو آہ و بکا کرتے دیکھا تھا جو کہہ رہا تھا کہ اگر میری اہلیہ جیل چلی گئی تو میرے شیر خوار بچے کا کیا ہوگا‘۔

    لیفٹیننٹ عبد الہادی الحمادی کا کہنا تھا کہ ’میرے دل میں خیال آیا کہ خاتون کو قید ہوئی تو بچے کی دیکھ بھال کون کرے گا‘۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ خاتون مالی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث اس نے اپنے شوہر کی کمپنی کی جانب سے ایک چیک پر دستخط کردیئے تھے لیکن بینک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کا چیک باؤنس ہوگیا اور اسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیفٹیننٹ عبدالہادی کا کہنا تھا کہ مجھے پولیس میں عوام کی مدد کرنا اور ان کی مشکات کو حل کرنے کے لیے ذمہ دی گئی ہے اس لیے میں مذکوری خاتون کی مدد کی اور چاہتا تھا کہ میری نیکی کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو پھر نہ جانے کیسے میڈیا تک بات پہنچ گئی۔

  • خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش، پولیس اہلکار نے کیچ کرلیا، ویڈیو وائرل

    خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش، پولیس اہلکار نے کیچ کرلیا، ویڈیو وائرل

    بیجنگ: شمالی چین میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کو  کیچ کر کے خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    چینی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقے میں رات کے وقت پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ انہیں ایک گھر سے شور شرابے کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر گاڑی روک لی۔

    پولیس افسر کے مطابق ہم چیخ پکار کی آوازیں سُن کر سمجھے کہ شاید کو ئی شخص کسی کو قتل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اہلکاروں نے مذکورہ مقام پر اتر کر پوزیشنیں سنبھالیں تاہم اس دوران عجیب واقعہ رونما ہوا۔

    ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ جس کھڑی سے خاتون اور مرد کے چیخنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ہم سب نے اُس طرف نظریں جمائی ہوئیں تھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑکی میں آئیں اور انہوں نے زور سے چلاتے ہوئے بلڈنگ کے پہلے فلور سے کود کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم پولیس انہیں اہلکار نے آگے بڑھ کر کیچ کیا اور خاتون کی زندگی کو محفوظ بنایا۔

    مزید پڑھیں: تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو دلیر پولیس اہلکارنے مہارت سے کیچ کرلیا

    چونکہ خاتون نے زیادہ اونچائی سے چھلانگ نہیں لگائی تھی اس لیے پولیس اہلکار اور لڑکی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں، جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ڈاکٹرز نے فوری طور پر دونوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کچھ ٹیسٹ کرائے جس کی رپورٹس کی روشنی میں انہیں ادویات فراہم کی گئیں اور کچھ دیر کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چائنا کٹنگ میں ملوث پولیس افسررنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو منظرعام پر

    چائنا کٹنگ میں ملوث پولیس افسررنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو منظرعام پر

    کراچی : شہر قائد میں چائنا کٹنگ میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اےآروائی نیوز پولیس افسر کے اعتراف کی وڈیو منظرعام پر لےآیا، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چائنہ کٹنگ کی بہتی گنگا میں پولیس افسر نے بھی ہاتھ صاف کیے، قانون کے رکھوالے نے دو نمبر پلاٹوں کی لین دین میں جیبیں گرم کرنے اعتراف کرلیا۔

    سندھ پولیس کی کالی بھیڑ پولیس افسر اکبر شرجو لینڈ مافیا کا سہولت کار بھی ہے، گلستان جوہر میں تعینات اس پولیس افسر اکبر شر نے عوام کو چونا لگادیا، رشوت لینے کی اعترافی وڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر شہرقائد میں چائنہ کٹنگ کے خلاف آپریشن ہوا تو پولیس افسر کو لینے کے دینے پڑ گئے، پولیس کو پیسے دینے والے کا گھر مسمار ہوا تو وہ اکبر شر کے گلے پڑ گیا۔

    پولیس افسر معاملہ رفع دفع کرانے متاثرہ فریق کے پاس جرگہ لے کر پہنچ گیا، پولیس والا جان چھڑانے کیلئے منت سماجت پراتر آیا، بچوں کا واسطہ دیا۔


    مزید پڑھیں: میئر کراچی کو اختیارات دے کر چائنا کٹنگ کا رواج زندہ نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ


    اس کا کہنا تھا کہ ہاتھ جوڑتا ہوں، پاؤں پکڑتا ہوں، ایک لاکھ روپے لے لو میری جان چھوڑدو، اے آر وائی نیوز کی خبر پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ چائنا کٹنگ میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • امریکہ : پولیس اہلکار نے 15سالہ بچے کو گولیاں مار کے قتل کر دیا

    امریکہ : پولیس اہلکار نے 15سالہ بچے کو گولیاں مار کے قتل کر دیا

    ڈیلس : امریکہ میں ایک اور جواں سالہ بچہ پولیس گردی کا شکار ہوگیا، پولیس اہلکار نے پندرہ سالہ بچے کو گولیاں مار کے قتل کر دیا۔

    امریکہ میں پولیس گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اسی طرح کا ایک واقعہ ڈیلس میں پیش آیا، جب پولیس اہلکار نے ایک پندرہ سالہ بچے جورڈن ایڈورڈز پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ کچھ کم عمر بچے ایک گھر میں پارٹی کر رہے ہیں جبکہ امریکی قوانین کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر بچے الکوحل کا استعمال نہیں کرسکتے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو پندرہ سالہ بچے جورڈن نے گاڑی میں بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں ایک گولی اس کے سر میں جا لگی۔


    مزید پڑھیں :  امریکامیں پولیس کی فائرنگ،14 سالہ لڑکا ہلاک


    بچے کا خاندان واقعہ کے بعد پولیس اہلکارنے جھوٹ بولا کہ کم عمر لڑکے نے اس پر گاڑی میں سوار ہوکر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی تاہم کیمرے کی آنکھ نے اصل واقعہ محفوظ کر لیا جس میں لڑکے کو گاڑی میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار کو فوری طور پر بر طرف کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس جورڈن کے خاندان نے پولیس اہلکار کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں