Tag: police opration

  • صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن جاری، 8 ڈاکو گرفتار

    صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن جاری، 8 ڈاکو گرفتار

    صادق آباد : پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آج نواں روز ہے، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے دوگروہوں کے 8 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے صادق آباد کے کچے میں فریدا کوکانی اور شبیر لاٹھانی کے ٹھکانوں پربھرپور کارروائی کی اس دوران دونوں گینگز کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کل14 ڈاکو گرفتار اور 3 ہلاک ہوچکے ہیں، ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوفیں اور گولیؤں کے متعدد راؤنڈزبرآمد ہوئے، اس کے علاوہ پولیس نے کوکانی گینگ کی کمین گاہ کو بھی نذرآتش کردیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی تھی۔

  • عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

    عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

    لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر اپنے قتل کی سازش اور زمان پارک میں پولیس آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے الزامات کی تحقیقات کرانے کی استدعا کی ہے۔

    خط کے متن میں عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف 90سے زائد مقدمات درج ہیں، ویڈیو لنک پر پیروی کی درخواست کرتا رہا، حکومتی میرے تحفظ کیلئے غیرسنجیدہ ہے اور سیکیورٹی فراہم نہیں کررہی۔

    انہوں نے لکھا کہ پہلے بھی وزیرآباد میں ایک قاتلانہ حملے کا شکار ہوچکا ہوں، عدالتوں میں پیشیوں کے دوران میری جان کو خطرات لاحق ہیں، 18مارچ کو عدالتی پیشی کے دوران پیش آئے واقعات کو ہی دیکھ لیں، استدعا ہے کہ میرے مؤقف کی حساسیت اور سنجیدگی کو سمجھا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں حاضری کے موقع پر راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا، پیشی کے عمل کو سہل بنانے کے بجائے جان بوجھ کر عدم پیشی کے حالات پیدا کیے گئے، اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے لوگوں کو اشتعال دلوانے کیلئے تشدد کا راستہ اپنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے کارکنان اور قائدین پر آنسوگیس اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا،
    جوڈیشل کمپلیکس کی چھت پر تعینات اہلکاروں نے نہتے لوگوں پر پتھر برسائے، پولیس کی وحشت و سنگ باری کی ویڈیوز موجود ہیں، عدالت کے راستے میں پولیس نے میرے ساتھ چلنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    خط کے متن میں عمران خان نے لکھا کہ مجھے راستے میں ہی احساس ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری نہیں بلکہ مجھے قتل کرنا مقصود تھا، میرے تاثر کو تقویت اس بات سے ملی کہ ہمارے وکلاء کو مارپیٹ کر باہرنکال دیا گیا، کم وبیش20نامعلوم افراد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود رہے، ان لوگوں نے وردیاں پہن رکھی تھیں نہ ہی کوئی شناخت ظاہر کر رکھی تھی، یقینی طور پرانہیں میرا خون کرنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس میں کھڑا کیا گیا تھا۔

    اپنے گھر زمان پارک پر ہونے والے پولیس آپریشن کے حوالے سے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں تھا جب پولیس نے عدالت حکم عدولی کرکے گھر پر دھاوا بولا،
    پولیس کے حملے کے وقت اہلیہ چند گھریلو ملازمین کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھیں، میری اہلیہ مکمل طور پر گھر کی چاردیواری تک محدود اور غیرسیاسی خاتون ہیں۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے گھرکا دروازہ توڑنا اور اور دھاوا بولنا چادر و چاردیواری کے تقدس کی سنگین خلاف ورزی ہے، میری زندگی کو لاحق خطرات اور گھر پرحملے کی جامع تحقیقات کا اہتمام کیا جائے، سابق وزیراعظم اور بڑی جماعت کے قائد سےایسا سلوک کبھی نہیں دیکھا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کیلیے پولیس نے اربوں روپے مانگ لیے

    کراچی : سندھ پولیس کی اندورن صوبہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی تیاری آخری مراحلے میں داخل ہوگئی، محکمے نے اخراجات کے حصول کیلئے وزیر اعلیٰ کو سمری اور خط ارسال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے اندرون سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مؤثر کارررائی کیلئے جدید ترین میدانی ہتھیار اور نگرانی کے آلات کی خریداری کی سمری تیار کرلی۔

    اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں دو ارب80 کروڑ روپے کے قریب آلات خریدنے کی سفارش کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مظہر نواز شیخ کی سربراہی میں 9 افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی، کئی اجلاس اور دوروں کے بعد آلات کی ضرورت اور درست تعداد کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے مشترکہ طور پر ہتھیار اور آلات خریدنے کی سفارش کی ہے۔

    سمری میں فضائی نگرانی اور حملے کے لیے جدید سازو سامان،20ابابیل فائیو چارلی کواڈ کاپٹر، چار کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بس یا کنٹینر، 20لائٹ اسنائپر رائفل سمیت 12مختلف قسم کے ہتھیاروں اور دیگر جدید سامان کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو سمری کے ساتھ ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں کچے کے علاقے میں جاری اور صورتحال کی حساسیت اور اب تک ہونے والی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

    خط کے متن میں لکھا ہے کہ6نومبر کو گھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں ایک ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 5 پولیس افسران شہید ہوئے۔

    خط میں بتایا گیا ہے کہ کچے کے علاقے میں کئی بدنام زمانہ جرائم پیشہ گروہ کام کر رہے ہیں، جنوری 2022 سے اب تک کچے کے علاقوں میں کئی مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 12زخمی ہوئے۔

    خط کے متن کے مطابق کچے کے علاقوں کے لیے جدید ترین آلات کی خریداری بہت ضروری ہے، اس سے پہلے بجٹ 4 ارب روپے کے قریب پہنچ رہا تھا، ہم نے فوری طور پر اتنی ہی ڈیمانڈ کی ہے جتنی ضرورت ہے۔

  • ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، چار خواتین سمیت11 منشیات فروش گرفتار

    ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، چار خواتین سمیت11 منشیات فروش گرفتار

    کراچی : ریڑھی گوٹھ میں اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر پولیس نے بڑا ایکشن لے لیا، منشیات کے گندے دھندے میں ملوث چار خواتین سمیت گیارہ ملزمان دھرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے مذکورہ کارروائی اے آروائی نیوز کی خبر پر عمل میں لائی، کارروائی کے بعد اپنی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے کئی افراد کو پکڑ کر بحال مرکز بھیج دیا گیا، نفری تعینات کرکے پولیس نے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔

    ٹارگٹڈ آپریشن سے پہلے سادہ لباس اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا گیا، چھاپے کے وقت منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، پولیس نے گھروں میں پناہ لینے والے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی  پولیس کی سرپرستی میں ریڑھی گوٹھ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

    چار خواتین سمیت11 منشیات بیچنے والے پکڑے گئے، کارروائی کے دوران 15 کلو چرس، ہیروئن کے300 سے زائد ٹوکن اور دیگر منشیات برآمد کی گئی۔

  • صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری

    صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری

    صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ آپریشن میں دو سو پولیس اہلکار شریک ہیں، سندھ پولیس سےبھی مدد طلب کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن ایک بار پھر جاری ہے۔ پولیس کے دو سو اہلکاروں سمیت چار چین اے پی سی، ایکسی ویٹر کچے میں داخل ہو گئیں۔

    مذکورہ آپریشن کی قیادت ڈی پی او ذیشان اصغر کر رہے ہیں۔ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو گڈو شر کی پناہ گاہ کے قریب مورچے بنا لئے۔ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق گڈو شر پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے۔ گڈو شر نے انڈھڑ گینگ کے ساتھیوں کو پناہ دی ہوئی ہے آپریشن کی کامیابی کے لئے سندھ پولیس سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، سات افراد زخمی

    کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، سات افراد زخمی

    کراچی : شہر قائد میں دو گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ سہراب گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں شیش محل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں فرحان نامی شہری زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا، اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے.

    اورنگی ٹاؤن 10 نمبر منگل بازارکے قریب فائرنگ سے زخمی افراد کی شناخت ہوگئی، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں باپ بیٹا سمیت 5 افراد شامل ہیں، واقعے میں عبدالحفیظ، ارشد،شمیر، ضحیف اور فیضان زخمی ہوئے،.

    پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ پانی کےتنازع کا شاخسانہ ہے، فائرنگ کرنے والے4ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، زخمیوں کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب سہراب گوٹھ اور لائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ، پولیس کے مطابق آپریشن مسافر خانوں اور اطراف کے گھروں میں بھی کیا گیا جہاں سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔

  • جرائم کیخلاف آپریشنزکومؤثربنایا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایات

    جرائم کیخلاف آپریشنزکومؤثربنایا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایات

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اختیار کردہ پولیس اقدامات ، پولیو ڈراپس مہم سمیت عوام کے جان و مال کی سلامتی سے متعلق پولیس کنٹی جینسی پلان ، جرائم کے خلاف جاری کراچی آپریشنز اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر سمیت ایسٹ ویسٹ ساؤتھ ، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ، ہیڈکوارٹرز کے ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز ، آپریشنز ، انویسٹی گیشنز ، ایس ایس یو ، سی ٹی ڈی کراچی کے ایس ایس پیز کے علاوہ آپریشنز ، ایڈمن ، سی آئی اے کے اے آئی جیز و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گذشتہ دو ماہ کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی احاطہ کیا۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ جرائم کے خلاف کراچی آپریشنز اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کے لیے پولیس آپریشنل ، انویسٹی گیشن اور دیگر شعبہ جات مربوط اور مؤثر اقدامات کے ضمن میں اپنی انفرادی و اجتماعی کارکردگی کو ہر سطح پر غیر معمولی بنائیں اور تمام تر پیشہ ورانہ امور میں غیر جانبدارانہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ اسٹریٹ کرائمز ، دیگر سنگین جرائم کی روک تھام ، پولیو ویکسینیشن مہم ومختلف اہم ایونٹس کے حوالے سے مرتب کردہ سیکیورٹی منصوبوں کا از سرنوجائزہ لیکر جملہ سیکیورٹی امور کو ہرسطح پر مذید ٹھوس اورغیرمعمولی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی منصوبیکے تحت اسٹریٹ کرائمز ودیگرجرائم سے متاثرہ علاقوں میں اسنیپ چیکنگ ، پیٹرولنگ اور مختلف پوائنٹس پر پکٹنگ جیسے اقدامات کو موْثر بناتے ہوئے ہر ممکن انسداد کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے آپریشنز و انویسٹی گیشنز کے ایس ایس پیز کو ہدایات دیں کہ مختلف نوعیت کے جرائم اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ کاوشیں کی جائیں اور گرفتار ملزمان کی تفتیش کے جملہ اقدامات کو غیر جانبدارانہ اور ٹھوس بناتے ہوئے متعلقہ عدالتوں سیمثالی سزاوْں کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔

    انہوں نے ضلعی ایس ایس پیز آپریشنز و انویسٹی گیشنز کو اس حوالے سے ہر پندرہ دنوں پر مشتمل کارکردگی رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کرنیکی بھی ہدایات دیں پولیو ویکسینیشن مہم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کے جملہ امور کوپیشہ ورانہ لحاظ سے ناصرف قابل عمل بنایا جائے بلکہ تمام تمام تر اقدامات میں پولیو اسٹاف ، خواتین ، بچوں ودیگر شہریوں کے تحفظ سمیت حفاظت خود اختیاری کے تحت بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مقدمات میں پولیس کو مطلوب ، مفرور ، اشتہاری ملزمان کی یقینی گرفتاریوں کے حوالے سے تمام تھانوں ، انٹیلی جینس اسٹاف کے پاس ایسے ملزمان کی فہرستوں کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ امن وامان اور شہریوں کے تحفظ کے ضمن میں اختیار کردہ حکمت عملی و لائحہ عمل میں کسی بھی سطح پر کوئی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔

     

  • پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،پانچ ڈاکو ہلاک،اہلکار شہید

    پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،پانچ ڈاکو ہلاک،اہلکار شہید

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں پانچ ڈاکومارےگئے۔ آپریشن کےدوران ہیڈکانسٹیبل شہید اور چاراہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جرائم پیشہ عناصرکےگرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ مجرموں کی سرکوبی کیلئے جاری پولیس آپریشن میں تیزی آگئی۔

    قانون نافذکرنیوالےاداروں کےمختلف شہروں میں آپریشن کے دوران پانچ ڈاکواپنےانجام کوپہنچ گئے۔ راجن پورمیں مقابلےکےدوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سےہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ چاراہلکار زخمی ہوگئے۔

    اوکاڑہ اورقصورمیں پولیس نےڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں گھس کرتین ڈاکووں کومقابلےکے دوران مار دیا۔

    مظفر گڑھ میں علی پورپولیس نےمقابلےکےدوران اشتہاری مجرم کو اس کے انجام تک پہنچا دیا۔ سرکار نےمجرم کےسر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

    پولیس کے مطابق ہلاک مجرم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ شیخو پورہ کےعلاقےہاؤسنگ کالونی میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو جان سے گیا جبکہ فیصل آباد کے لطیف پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی،38مشتبہ افراد گرفتار

    گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی،38مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : گلشن اقبال میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئےاڑتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے اڑتیس مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔

    ایس پی گلشن اقبال عابد قائمخانی نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن کے علاقے شیر پاؤ بستی،درویش کالونی اور بہادرآباد میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔

    زیر حراست افراد میں پانچ جرائم پیشہ اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں جن سے اسلحہ ، منشیات،شراب اورچھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمدکی گئیں۔

    گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ادھر ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • لاہور پولیس کا سرچ آپریشن: 15مشکوک افغانی باشندے گرفتار

    لاہور پولیس کا سرچ آپریشن: 15مشکوک افغانی باشندے گرفتار

    لاہور : پولیس نے نامکمل کوائف نہ رکھنے والے افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 سے زائد افغان مہاجروں کو حراست میں لے لیا۔

    سرچ آپرپیشن ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا ، سرچ آپریشن اسلام پورہ کے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

    کرائے داروں اور دکانداروں کے کوائف چیک کئے گئے جن کے کوائف نامکمل تھے، اُن کو تفتیش کےلئے پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

    سرچ آپریشن تین گھنٹے زائد جاری رہا ، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور پندرہ سے زائد افغان مہاجروں کو حراست میں لے لیا گیا۔