Tag: police raids

  • پنجاب میں تابڑ توڑ چھاپے، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار

    پنجاب میں تابڑ توڑ چھاپے، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار

    لاہور : صوبہ پنجاب میں ایک بار پھر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، تابڑ توڑ چھاپوں میں سیکڑوں ملزمان کو حراست میں لے کر لاک اپ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور میں 9مئی اور 14مارچ کو تشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے اب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے24گھنٹے کے دوران 252مفرور ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائیاں سی آئی اے، آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کے اہلکاروں نے کیں، پولیس نے24گھنٹے کے دوران920مقامات پر چھاپے مارے۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے، پولیس کی جانب سے1082 مفرور ملزمان کی لسٹیں تیار کی گئی تھیں۔

    لاہور پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جاہے ہیں، لاہور میں 1082مفرور ملزمان اور پنجاب بھر میں 4082ملزمان کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں۔

  • لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    لاہور: پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فیصلے کے بعد لاہور پولیس نے سڑکوں پر امن و امان کی صورت حال کو قابو میں‌ رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

    اس سلسلے میں آپریشن پولیس سڑکوں پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرے گی، جب کہ انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    کسی بھی احتجاج کی صورت میں مظاہرین کو فوری حراست میں لیا جائے گا، پولیس کو کارکنوں کی فہرستیں بھی دوبارہ فراہم کر دی گئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر کے گھر پر پولیس چھاپے

    عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر کے گھر پر پولیس چھاپے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ رات مزید کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر اور خرم نواز کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔

    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپا پڑا، تاہم سابق وزیر گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس عمر ایوب کے 3 ملازمین کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔

    ادھر اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھر پولیس کا تیسرا چھاپا پڑا، تاہم پولیس چھاپے کے دوران علی نواز اعوان گھر پر موجود نہیں تھے۔

    حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’میرے گھر چوتھا چھاپا پڑا، میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، جس پر والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کی بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں، حماد اظہر نے کہا میرے دادا میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کے گھر بھی پولیس نے چھاپا مارا ہے، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نواز کی گرفتاری کے لیے رشتہ داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے لیکن وہ گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

  • سعودی عرب: کریانہ اسٹور کا ملازم ذبح، پولیس کے چھاپے

    سعودی عرب: کریانہ اسٹور کا ملازم ذبح، پولیس کے چھاپے

    ریاض : سعودی شہری نے دکان میں گھس کر ایشیائی کارکن کو بے دردی سے ذبح کردیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی اندوہناک واقعہ جازان ریجن کی کمشنری ابوعریش میں پیش آئی،جہاں مقتول دکان میں بٹھا یومیہ حساب کتاب کررہا تھا۔

    ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقتول شٹر گراکر حساب کررہا تھا کہ اچانک ایک شخص شٹر اٹھا کر دکان میں داخل ہوا اور دکان میں رکھا چھرا اٹھا کر ایشیائی کارکن کو قتل کردیا۔

    پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر چھرے کے وار کے متعدد نشانات موجود ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کےلیے اسٹور میں لگے کیمرے بند کردئیے تھے تاہم برابر والی دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کریانہ اسٹور کے مالک ایشیائی شہری کا جسد خاکی سردخانے منتقل کردیا ہے۔

  • سعودی عرب: شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے لٹیرے گرفتار

    سعودی عرب: شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے لٹیرے گرفتار

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے شہریوں کو لوٹنے والے اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پولیس نے غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے، گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے اور جیب کاٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے معاون ترجمان محمد الدریہم کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان مقامی شہری ہیں اور انہوں نے دمام شہر کے مختلف محلوں میں 68 وارداتیں کی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق پولیس کو ایک عرصے سے ان کی تلاش تھی، گھروں میں وارداتوں اور غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے کے باعث شہر بھر میں بدامنی کا ماحول تھا، پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    ادھر ریاض پولیس نے بھی 3 جرائم میں ملوث 2 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے، پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ ایتھوپین سرحدی قانون کی خلاف ورزی کر کے ملک میں داخل ہوئے تھے اور بینکوں سے نکلنے والے افراد کو لوٹ رہے تھے۔

    ملزم اپنی وارداتوں میں اب تک 3 لاکھ ریال جمع کرچکا تھا، ملزمان کو ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو جاں بحق، درجنوں گرفتار

    کراچی: فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو جاں بحق، درجنوں گرفتار

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے ہے، پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق کورنگی بنگالی پاڑہ کے قریب فائرنگ سے شہاب نامی شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سرجانی تیسر ٹاون میں ندی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    شہر کراچی میں پو لیس کی کار روائیاں جاری ہیں۔ درخشاں کے علاقے میں پولیس مقابلے میں تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس مو قع پر پہنچ گئی اور مبینہ مقا بلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی، پو لیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ڈاکس کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب لیاری اورنگی اور گلبرگ کے علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر پولیس نے ماڈل کالونی میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔