Tag: Police & Rangers Action On Eid

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ،30 ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ،30 ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ،30 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ سولہ سو سے زائد کھالیں برآمد کرلی گئیں، لیاقت آباد میں رینجرز پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق لیاقت آباد دو نمبر شریف آباد تھانے کی حدود میں رینجرز پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ کے بعد طاہر نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کورنگی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پچیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے پندرہ سو سے زائد کھالیں برآمد کرلیں۔
    بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد اورمدینہ کالونی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طور پرکھالیں جمع کرنے والے تین افراد کو گرفتارکر کے پچاس سے زائد مویشیوں کی کھالیں برآمدکرلی گئیں۔

  • کراچی:غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے متعدد افراد گرفتار

    کراچی:غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے متعدد افراد گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے غیر قانونی طور پرکھالیں جمع کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا.

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے خلافِ ضابطہ کھالیں جمع کرنے والے افراد کو حراست میں لیا، پولیس اور رینجرز کی جانب سے نارتھ کراچی انڈہ موڑ ، نیو کراچی اللہ والی چورنگی،سوسائٹی،فیڈرل بی ایریا اور الکرم اسکوائر کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ اور سینکڑوں کھالیں ضبط کرلیں.

    سوسائٹی کے علاقے سے وسیم ترک نامی شخص کو حراست میں لیا گیا جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے جبکہ نارتھ کراچی انڈہ موڑ سے حراست میں لئے گئے پانچ افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔