Tag: police say

  • پینشن کی خاطر ناخلف بیٹے نے ماں کی لاش حنوط کردی

    پینشن کی خاطر ناخلف بیٹے نے ماں کی لاش حنوط کردی

    ویانا : یورپی شہری نے پینشن کی رقم حاصل کرنے کےلیے ماں کی لاش کو حنوط کرکے تہہ خانے میں محفوظ کرلیا۔

    ماں کی اپنی اولاد سے لازوال محبت ہزاروں داستانیں رقم کرچکی ہے اس کے باوجود بعض لوگ ماں کی محبت کو دولت سے تولتے ہیں اور پیسوں کی خاطر اپنے والدین کی لاش تک حنوط کرکے گھر میں رکھ لیتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک اور واقعہ یورپی ملک آسٹریا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے پینشن سے ملنے والی رقم کے حصول کےلیے اپنی ماں کی لاش کو گھر کے حنوط کرکے گھر کے تہہ خانے میں محفوظ کرلیا۔

    مغربی ٹیرول نامی خطے سے تعلق رکھنے والی ڈیمینشیا کی شکار 89 سالہ خاتون کا انتقال جون 2020 میں قدرتی وجوہات کے باعث ہوگیا تھا، ماں کا انتقال ہوتے ہی اس کے 66 سالہ بیٹے نے لاش کو تہہ خانے میں رکھا اور بو دبانے کے لیے آئس پیکس اور پٹیوں کا سہارا لیا۔

    ٹیرول نامی شخص کا مقصد فراڈ کے ذریعے اپنی ماں کی پینشن حاصل کرنا تھا اور ایک سال کے دوران اس نے اپنی ماں کی پینشن کی مد میں 50 ہزار یورو کی رقم وصول کی۔

    یہ فراڈ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک نئے پوسٹ مین نے پینشن کی رقم خاتون کو دیکھے بغیر دینے سے انکار کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ مین کے ماں کو دیکھنے کے اسرار اور ٹیرول کے انکار کی وجہ سے پولیس تفتیش کا آغاز ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی ماں کو بلی کے کھانے سے ڈھانپ رکھا تھا جس کے نتیجے میں لاش حنوط ہوگئی۔

    ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی آمدنی کا کوئی اور ذریعہ نہیں، حتیٰ کہ ماں کی آخری رسومات کی ادائیگی کےلیے بھی پیسے نہیں تھے اور اگر وہ ماں کی موت آشکار کرتا تو پینشن کا سلسلہ بند ہوجاتا۔

  • ‘مجھے گولی مار دو’: کیا فائرنگ کا مشورہ ملزم نے پولیس کو دیا؟

    ‘مجھے گولی مار دو’: کیا فائرنگ کا مشورہ ملزم نے پولیس کو دیا؟

    واشنگٹن : پولیس نے نے مبینہ طور پر گاڑی چوری کرنے والے ملزم کو گولی مار دی، جس نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایل کاجون میں پیش آیا، جہاں ایک پولیس افسر نے مبینہ ملزم پر فائرنگ کردی۔

    ملزم پولیس کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ہاتھے کمر تک لے گیا تھا اور چیختے ہوئے کہا مجھ پر گولی چلاؤ، جس کے بعد پولیس کو گمان ہوا کہ شاید ملزم اسلحہ نکال کر فائرنگ کرے گا اسی لیے پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کردی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو مبینہ ملزم کے پاس سے کسی قسم کا کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو 2008 کی کیا گاڑی چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جب پولیس اہلکار مذکورہ کار تک پہنچے تو ملزم گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر سورہا تھا قبل اس کے پولیس گاڑی تک پہنچتی ملزم جاگ گیا۔

    پولیس نے ملزم سے ہاتھ اوپر کرکے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تو ملزم نے جواب دیا کہ مجھے گولی مار دو اس سے پہلے کے میں کچھ کروں اور اپنے ہاتھ کمر تک لے گیا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کردی۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق زخمی ملزم کا نام اور عمر ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم وہ تاحال زندہ ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔