Tag: POLICE SEARCH OPERATION

  • لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    کراچی : لیاری میں کریکرحملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ایک زخمی نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ مولا مدد محلہ میں موٹر سائکل سوارنامعلوم گینگ وار ملزمان کی جانب سے کیے گئے کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دوران علاج ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت ابھی تشویشناک ہے، اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو لیاری پہنچ گئے، غلام قادرتھیبو نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا، انہوں نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر کا تھا ،تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: کھارادر،جمشید کوارٹر میں پولیس مقابلے، 4ملزمان گرفتار

    کراچی: کھارادر،جمشید کوارٹر میں پولیس مقابلے، 4ملزمان گرفتار

    کراچی: کھارادر اور جمشید کوارٹر کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، دوسری جانب گلشن اقبال تیرہ ڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کھارادر کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوؤں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تاجروں سے لوٹ مار سمیت بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    دوسری جانب جمشید کوارٹر کے علاقے سے پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو افضل کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، جس کے خلاف مختلف تھانوں میں چھ سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی، تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • کراچی آپریشن: القاعدہ رہنماسمیت سات دہشت گرد ہلاک

    کراچی آپریشن: القاعدہ رہنماسمیت سات دہشت گرد ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے تصادم کے نتیجے میں القاعدہ کے اہم رہنماء سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے مدینہ کالونی میں کراچی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جہاں دہشت گردوں کے ایک گروہ سے تصادم کے نتیجے میں سات جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا اہم مجرم ’پرویز عرف پرو‘بھی ہلاک ہوا ہے۔

    ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر راوٗ انوار نے مجرموں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کراچی پولیس جرائم کی سرکوبی کے لئے پرعزم  ہے۔آپریشن میں پانچ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔،