Tag: police shelling

  • پشاور میں پیپلزپارٹی کا احتجاج : پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

    پشاور میں پیپلزپارٹی کا احتجاج : پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

    پشاور میں اسمبلی چوک پر پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز پشاور کے نمائندے ظفر اقبال کے مطابق پشاورمیں پیپلزپارٹی کا "صوبہ بچاؤ مہم” احتجاج جاری تھا کہ پشاور اسمبلی چوک پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کردی۔

    پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکن ریڈ زون میں جمع ہوئے تو ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔

    مشتعل افراد نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگائی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نقاب پوشوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی جس پر پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی۔

    احتجاجی ریلی میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان کی تقریر کے دوران پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کردی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنان نے وہاں پر قائم تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگادی، کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لگایا گیا تھا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پرتشدد کی مذمت کی اور کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے پرامن احتجاج روک کر کرپشن چھپانے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی نے نہتے کارکنوں پرتشدد کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمیں کہیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن ہم نے پیپلزپارٹی کو کےپی میں اجازت دی

    انہوں نے کہا کہ یہ کیاطریقہ ہے کہ احتجاج کرکے ہمارے ہی احتجاجی کیمپ پرحملہ کردیا گیا، پیپلزپارٹی کا احتجاج نہیں شرارت تھی، ہمارے کیمپ پر حملےکی فوٹیج موجود ہیں۔

  • سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا مستقلی کےلیے احتجاج، پولیس کی شیلنگ

    سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا مستقلی کےلیے احتجاج، پولیس کی شیلنگ

    کراچی: سرکاری اسکولوں میں کنڑیکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ نے پریس کلب کےباہر احتجاج کیا اوراپنی فریاد حکمرانوں تک پہنچانے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تتاہم پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے اساتذہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا ، اساتذہ اپنی مستقلی کےلیے صدائے احتجاج بلند کررہے تھے۔

    پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے اساتذہ نے جب وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے مظاہرین کوریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس کے باعث ایک ٹیچر بے ہوش ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنےکیلئےواٹرکینن بھی طلب کرلیا ہے تاہم مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑتےہوئے آگے بڑھ گئے پولیس مظاہرین کو روکنے میں ناکام رہی۔

    مظاہرین کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کےلیے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس قبل مارچ 2019میں بھی سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی جانب سے ٹائم اسکیل، مستقلی اور  پروموشن کے لئے احتجاج ہوتے رہے ہیں۔

  • ینگ ڈاکٹرزکا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، متعدد گرفتار

    ینگ ڈاکٹرزکا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، متعدد گرفتار

    لاہور : کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مشتعل ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے، لاہور میں پولیس نے ڈاکٹرزکو منتشرکرنے کیلئےلاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق ینگ ٖڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے، ڈاکٹرز کی ہڑتال کےباعث لاہور اور فیصل آباد میں دو مریض اللہ کو پیارے ہوگئے۔

    لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے سروسزاسپتال سے لانگ مارچ شروع کیا اور جیل روڈ پر پہنچ کر دھرنا دیا۔ پولیس کی بھاری نفری جیل روڈ پر موجود تھی، ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔

    پولیس نے ینگ ڈاکٹر کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کااستعمال کیا، اس دوران پولیس کی ڈنڈا بردار فورس اورڈاکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

    اس دوران پولیس نے کئی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔ ہڑتال کے باعث سروسزاسپتال میں جنت الفردوس نامی ایک خاتون مریضہ دم توڑگئیں۔

    دریں اثناء فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز نے پولیس تشدد کیخلاف الائیڈ اورسول اسپتال کی ایمرجنسی میں کام بند کردیا، جس کے باعث ایک مریض جاں بحق اور بعض کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    دوسری جانب سرگودھا میں بھی لاہور میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی اورایمرجنسی میں کام بندکردیا۔ کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کےاحتجاج کا آج دسواں روز ہے، ڈاکٹرز نے آج بھی او پی ڈیزاور ڈینٹل سرجری کا بائیکاٹ کیا۔

  • پی ایس پی ریلی پرشیلنگ اوررہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، چوہدری نثار

    پی ایس پی ریلی پرشیلنگ اوررہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، چوہدری نثار

    کراچی : پی ایس پی کی ریلی کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا نامناسب عمل قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پی ایس پی ریلی پر پولیس کی شیلنگ کی مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین عوام کے بنیادی مسائل کےحل کیلئے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، رہنماؤں کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کیلئےحقوق مانگنے والوں پرتشدد پراترآئی ہے، پرامن سیاسی اجتماع پراس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

    گورنرسندھ کا واقعے پراظہارتشویش

    گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر پی ایس پی کی ریلی کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارتشویش کیا ہے۔

    ان کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کو سیاسی قیادت سےعزت کےساتھ ڈیل کرناچاہیے تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ صورتحال کو معمول پرلانےکیلئےاقدامات کیےجائیں، خواتین اوربچوں سےنرمی کے ساتھ پیش آیاجائے۔

    حیران ہوں کہ سندھ حکومت کو کیا ہوگیا ہے، حافظ نعیم

    دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ سندھ حکومت کو کیا ہوگیا ہے، پانی دینےکےبجائےیہ لوگ شیلنگ کرتےہیں، سندھ حکومت مسائل حل کرنےکےبجائےاحتجاج سےروکتی ہے۔

    پانی مانگنے والوں کو واٹرکینن سے دھودیا گیا، خرم شیرزمان

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانی مانگنے والوں کو واٹرکینن سے دھو رہی ہے،سندھ حکومت کےرویے کی سخت مذمت کرتاہوں۔

    سیاسی جماعتیں پرامن احتجاج کاحق رکھتی ہیں، حقوق کا مطالبہ کرنےوالوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اورشیلنگ شرمناک عمل ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کس قانون کےتحت پر امن احتجاج پرشیلنگ کی گئی، سندھ حکومت شرمندہ ہے، پانی دینےمیں ناکام ہوچکی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ایس پی کارکنان پرپولیس کےتشدد کی مذمت کرتےہیں، حکومتوں کےرویوں سےآمریت اورسفاکیت جھلکتی ہے، چند افراد احتجاج کیلئے نکلےتو حکومت کے پاؤں تلےزمین نکل گئی۔

    علی زیدی کا کہنا تھاکہ محرومی ختم کرنےکی بجائے ریاستی طاقت کااستعمال شرمناک ہے، پی ایس پی کی ریلی ریڈزون پہنچی ہی نہیں تھی، کریک ڈاؤن کیسے کردیاگیا، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہےکریک ڈاؤن کیسے کردیا گیا۔