Tag: police station attack

  • ایران میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    ایران میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    تہران: ایران میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان-بلوچستان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے میں کم از کم 11 ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

    صوبے کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرہماتی نے بتایا کہ دارالحکومت تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع قصبے راسک میں صبح 2 بجے حملہ ہوا، جس میں سینیئر پولیس افسران اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق یہ حملہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ایران کی سرحد کے قریب واقع خطے میں گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔

    ریاستی میڈیا نے بتایا کہ جیش العدل (آرمی آف جسٹس) نامی مسلح گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس کی تشکیل 2012 میں ہوئی تھی اور اسے ایران نے ’دہشت گرد‘ گروپ کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔ مذکورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو باقاعدگی سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

  • ٹویٹرصارفین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پولیس اسٹیشن حملے کا ذمہ دار قراردے دیا

    ٹویٹرصارفین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پولیس اسٹیشن حملے کا ذمہ دار قراردے دیا

    پاکستان کے ٹویٹرصارفین نے بھارت کی جانب سے گورداسپور پولیس اسٹیشن حملے کا الزام پاکستان پرعائد کرنے کے جواب میں ٹویٹر پراپنا ردعمل شروع کردیاہے۔

    اس حوالے سے ٹویٹر پر گردش کرنے والا ٹرینڈ پاکستان میں پہلے نمبرپرہے زیادہ تر صارفین بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    بھارت میں پاکستانی سرحد کے قریب واقعہ پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

    اس واقعے کے بعد بھارت نے نزدیکی پاک بھارت سرحد پر حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کردئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حملہ پاک بھارت سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے دینا نگر میں کیا گیا، حملہ آور بھارتی آرمی کےیونی فارم میں ملبوس ہیں۔


    #ModiAttacksGurdaspur


    twitter

     

     

  • بدین : ذوالفقارمرزاکے خلاف  ساتھیوں سمیت تھانے پرحملےکا مقدمہ درج

    بدین : ذوالفقارمرزاکے خلاف ساتھیوں سمیت تھانے پرحملےکا مقدمہ درج

    بدین : ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین پولیس تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے دہشت گردی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ڈی ایس پی کو ہراساں کرنے کے مقدمات درج کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء ذوالفقار مرزا اور ان کے اکیس ساتھیوں کے خلاف بدین تھا نے کا گھیراؤ کرنے اور تھانے میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے پر تاجر رہنما امتیاز میمن کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

    سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا بدین میں ساتھیوں سمیت تھانے پر چڑھ دوڑے۔ پہلے ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو دھمکایا، پھر زبردستی دکانیں بند کرا دیں۔

    قبل ازیں ماڈل ٹاؤن پولیس نے ذوالفقار مرزا کے ساتھی ندیم مرزا کو کار چوری کے الزام میں پکڑا تو سابق صوبائی وزیر داخلہ آپے سے باہر ہو گئے۔

    درجنوں ساتھیوں اور مسلح گارڈز کے ہمراہ پہلے تھانے پہنچے اور بات نہ ماننے پر ڈی ایس پی عبدالقادر سموں کو دھمکاتے رہے۔

    تلخ کلامی کی پھر میز کا شیشہ اور ڈی ایس پی کا موبائل بھی توڑ دیا۔ تھانے میں غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو ذوالقفار مرزا نے اسلحہ اور ڈنڈا بردار ساتھیوں سے مل کر زبردستی دکانیں بند کرا دیں۔ ڈی ایس پی عبدالقادر سموں کے مطابق دکانیں بند کرانے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں، تاہم موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کیخلاف تھانے کا گھیراؤ اور تھانے میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام ہے۔