Tag: police station

  • سانحہ کوئٹہ ، اقوامِ متحدہ، امریکا، روس اور بھارت کا اظہارِ مذمت

    سانحہ کوئٹہ ، اقوامِ متحدہ، امریکا، روس اور بھارت کا اظہارِ مذمت

    ماسکو / واشنگٹن / نئی دہلی: روسی صدر ولادی میرپیوٹن ، بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر، وائٹ ہاؤس نے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے پاکستانی صدر ممنون حسین سے رابطہ کیا اور کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی معاونت کرتے رہیں گے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کرے گے۔

    پڑھیں:  کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61 اہلکار شہید، 118 زخمی

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون رکھیں گے تاہم اس کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک مسلسل رابطے میں ہیں۔


    بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کسی بھی ملک اور کسی بھی شکل میں ہو ناقابل قبول ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ: عمران خان کی سول اسپتال آمد، زخمیوں‌ کی عیادت

     علاوہ ازیں فرانس اور اقوام متحدہ نے بھی سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
  • لاہور میں پولیس پر دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    لاہور میں پولیس پر دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    لاہور: دوخواتین کو لاک اپ میں ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا، دونوں خواتین کو چنیوٹ صدر پولیس اسٹیشن سے برآمد کر کے پیر کے دن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوثر بی بی اور منظور نے بتایا کہ ایس ایچ او دونوں کو مختلف لوگوں کے خلاف مقدمات میں مدعی بنانا چاہتا تھا، جب اُن کی جانب سے انکار کیا گیا تو ان کو 26 اپریل کو اُن کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

    انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ ان کو دوران ٖحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور ان کے ساتھ ذیاتی کی گئی، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ دونوں خواتین کا میڈیکل ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

    اگر واقعہ صحیح ہوا تو یہ پاکستانیوں کے لئے انتاہی شرمندگی کی بات ہوگی، کہ پولیس جس کا کام شہریوں کی جان ومال کو یقینی بنانا ہے، اگر ایسے سنگین جرم کا ارتکاب کرتی ہے تو معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوگا۔

    بدقسمتی سے، پولیس کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہمارے ملک میں وسیع پیمانے پر بدنام ہے.

  • ذوالفقارمرزا کی متنازعہ ویڈیو، پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

    ذوالفقارمرزا کی متنازعہ ویڈیو، پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

    کراچی: سابق وزیرِ داخلہ ذوالفقار مرزا کی درخشاں تھانے پہنچ کر عملے کوہراساں کرنے کی ویڈیو فوٹیج اے آروائی نیوز پر نشرہونے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق مقدمہ کرائم برانچ کے مدعیت میں درج کرایا گیا ہے مقدمے کا نمبر 285 ہے۔ مقدمے میں پولیس عملے کو ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ گزشتہ روز اپنا بیان ریکارڈکرانے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع درخشاں تھانے پہنچے تو ان کا انداز انتہائی جارحانہ تھا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ذوالفقارمرزا اپنے محافظوں کو تھانے کے گرد پھیل کرپوزیشن سنبھالنے کا حکم دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ذوالفقارمرزا کے ہمراہ کئی درجن مسلح محافظ تھے جنہیں ذوالفقارمرزا نے ہدایت دی کہ گڑبڑ کی صورت میں سیدھی گولیماردینا۔

    ذوالفقارمرزا کو ایسے جارحانہ احکلامات جاری کرتے ہوئے ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ ذوالفقار مرزا ماضی میں ایسے بیان دے چکے ہیں کہ ’’ان کے پاس درجنوں ایسے افراد موجود ہیں جو کہ ان کے اشارے پر جان دے ببھی سکتے ہیں اور لے بھی سکتے ہیں‘‘۔

    ویڈیو کے ردعمل میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو عدالت نے نجی گارڈز رکھنے کی اجازت دی ہے لیکن تو مسلح ملیشیا ساتھ لے کر گھوم رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اس پر کاروائی کی جائے گی۔

     

  • اترپردیش: پولیس تھانے کے باہر آتشزدگی ،10 گاڑیاں جل گئیں

    اترپردیش: پولیس تھانے کے باہر آتشزدگی ،10 گاڑیاں جل گئیں

    اترپردیش: بھارت میں پولیس تھانے کے باہر پرسرار آتشزدگی سے دس گاڑیاں جل گئیں ۔

    آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس تھانے کے باہر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

    آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کا نتجہ ہوسکتی ہے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، پولیس نے واقعے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کراچی: آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم

    کراچی: آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم

    کراچی: شہرِقائد شہریوں کو آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    نیو سینٹرل پولیس آفس کمپلیکس میں ہونے والی تقریب میں آن لائن ایف آئی آر رجسٹریشن کا افتتاح عبدالستار ایدھی نے کیا، میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ تھانوں میں شہریوں کی دادرسی نہ ہونے کی شکایات پر آن لائن ایف آئی آر کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

    شہری کسی بھی واقعہ کی رپورٹ ویب سائٹ، فون کال، ایس ایم ایس، ای میل اور فیکس کے ذریعے درج کراسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ایف آئی آر سےان جرائم کا بھی اندراج ہوسکے گا جو ریکارڈ پر نہیں آتے۔

  • گوجرانوالہ:شہریوں کے ہاتوں ڈاکو کی پٹائی

    گوجرانوالہ:شہریوں کے ہاتوں ڈاکو کی پٹائی

    گوجرانوالہ: عوام کو لوٹتا ایک ڈاکوشہریوں کے ہاتھ چڑھ گیا،پھرکیا تھا لوگوں نے پہلے خوب دھنائی کی پھرپولیس کے حوالے کردیا۔

    گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ گوندانوالہ چوک پردو ڈاکو ایک شخص کو لوٹ رہے تھے، لوگوں نے دیکھا تو گھیرے میں لے لیا ایک تو بچ بچا کرچلتا بنا جب کہ دوسرا ڈاکو جس کا نام ہے عمران ہے لوگوں کے ہاتھ خوب پٹا۔

    لوگوں نے اسے مرغابھی بنایااور جب مارمارکرتھک گئے تو تھانہ سول لائن پہنچ کرپولیس کے حوالے کردیاٍ۔