Tag: police target killing

  • پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، ایم کیوایم کے 3کارکنوں کی شناخت

    پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، ایم کیوایم کے 3کارکنوں کی شناخت

    کراچی :نائن زیرو سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گواہان نے شناخت کرلیا۔

     کراچی کی مقامی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار نعیم عرف گڈو،حبیب الرحمان اور فرحان عرف ملا کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا،  نعیم عرف گڈو اور حبیب الرحمان پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل ذیشان اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج ہے جبکہ فرحان عرف ملا پر کانسٹیبل احسان کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔

    ملزمان کو علیحدہ علیحدہ دو شناختی پریڈ میں گواہان نے شناخت کرلیا۔

    ملزمان کو دیگر دس افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا جس کے درمیان میں گواہ نے ہاتھ سے مقامی عدالت کے جج کے روبرو شناخت کیا اور بتایا کہ یہی وہ ملزمان نے جنھوں نے فائرنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ ملزمان نعیم عرف گڈو اور حبیب الرحمان پر پولیس کانسٹیبل ذیشان اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے کا سامنا ہے۔

     

  • کراچی:15منٹ میں 3 پولیس اہلکارجاں بحق، تعداد 5 ہوگئی

    کراچی:15منٹ میں 3 پولیس اہلکارجاں بحق، تعداد 5 ہوگئی

    کراچی :لانڈھی اور بلدیہ میں پندرہ منٹ کے دوران تین پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے، آج فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پانچ افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں پولیس اہلکار دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، لانڈھی انڈسٹریل ایریا گل احمد مل کے قریب پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اظہر اور اعظم ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے، قائد آباد تھانے کےدونوں اہلکار انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پرمعمورتھے۔

    بلدیہ شانتی نگرمیں بھی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل طاہر شہید ہوگیا، اتحاد ٹاؤن تھانےکا اہلکارانسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کےفرائض دے رہا تھا، آج پندرہ منٹ کےدوران پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے والے تین پولیس اہلکار ٹارگٹڈ کلنگ کا نشانہ بنے۔

    لانڈھی ڈی گیارہ اسٹاپ کےقریب فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی چھ نمبر سےگولیاں لگی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی، ادھر قائد آباد میں پولیس مقابلےکےدوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم پچاس سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔