Tag: police van

  • بنوں میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دس افراد زخمی

    بنوں میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دس افراد زخمی

    بنوں: بنوں شہر میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں،  زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ بنوں کے ںیوجنرل بس اسٹینڈ پر ہوا ، ریموٹ کنٹرول دھماکے کا ہدف پولیس وین تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت کل دس افراد سانحے میں زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں  جائے وقوعہ کے ارد گرد موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،   دھماکہ ہوتے ہی تحقیقاتی اداروں کی نفری کثیر تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے تین پولیس اہلکار ہیں جبکہ باقی ساتھ سویلین راہ گیر ہیں ، تمام زخمیوں کو  بنوں کے ڈسٹرک  ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

    فی الحال کسی بھی دہشت گرد گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ، تاہم ابتدائی  رپورٹس کے مطابق حملے کا نشانہ پولیس وین ہی تھی۔ پولیس کی جانب سے فی الحال کسی بھی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


    یہ خبر فی الحال اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

  • کراچی میں پولیس موبائل جانور منتقل کرنے میں مصروف

    کراچی میں پولیس موبائل جانور منتقل کرنے میں مصروف

    کراچی: سادہ لباس پولیس اہلکار بغیر تھانے کے نام کی موبائل کاغلط استعمال کرنے لگے‘ سرکاری گاڑیوں کو جانور ڈھونے کے کام میں استعمال کیا جانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بغیر تھانے کے نام کی پولیس موبائل میں گائےکو کراچی کے علاقے ناظم آباد سےسائٹ ایریا کی جانب لے جایاگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سادہ لباس میں ملبوس اہلکا پولیس موبائل میں گائے کی رسی تھامےبیٹھاہے۔


    بھاری بھرکم پولیس افسرمعمولی چوہے سے بری طرح خوفزدہ


    ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پرتھانےکانام درج نہیں ہے لیکن ’’ایس پی ڈی – 074‘‘ کی نمبر پلیٹ موجود ہے۔ پولیس موبائل پر ’’خدمت کے لیے کوشاں‘‘ کا پولیس نعرہ بھی درج ہے۔

    یاد رہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کی تمام گاڑیوں پرادارے اورتھانے کا نام درج کرنے کی ہدایات کی دی تھیں۔

  • پولیس کی گاڑیاں کچرا اٹھانے لگیں

    پولیس کی گاڑیاں کچرا اٹھانے لگیں

    فیصل آباد: شہر میں پولیس کی گاڑیاں سیکیورٹی معاملات کے بجائے کچرا اٹھانے پر مامور کردی گئیں۔

    فیصل آباد میں کچرا اٹھانے والی گاڑیاں اپنا کام ٹھیک طرح انجام نہیں دے رہیں یا پولیس کو کچرا ٹھانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز نے پولیس کی ایک ایسی گاڑی کی ویڈیو بنائی جو اپنا محکمہ جاتی کام کرنے کے بجائے کچرا اٹھا کر لے جارہی تھی۔کچرا اٹھانے والی گاڑی کی فوٹیج بنائی گئی تو ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا کر جانے کی کوشش کی۔

    سوال یہ ہے کہ پولیس کی گاڑی کچرا اٹھانے والی گاڑی میں کیوں تبدیل کردی گئیں؟ فیصل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ آخر کہاں گیا جو پولیس کو یہ کام کرنا پڑا۔
    فیصل آباد میں پولیس کی گاڑیاں پہلے بھی دیگر کاموں میں استعمال کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

  • قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    کراچی:قائد آباد میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ، دواہلکار شہید پندرہ زخمی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔

    قائد آباد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ  (ایس ایس یو) کی وین کے قریب بم دھماکہ سے دو اہلکار شہید اورپندرہ زخمی ہوگئے، مذکورہ بم قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، زخمیوں کوفوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

    جن میں سےمتعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مذکورہ وین میں پچاس سے زائد اہلکار سوار تھے، جو بلاول ہاؤس میں ڈیوٹی دینے جارہے تھے۔

      لانڈھی میں مرغی خانہ بس اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کےنتیجے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 15 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایس ایس یو کے 2 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ اس میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر بلاول ہاؤس کی طرف آرہے تھے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ، دوسری جانب واقعے کے بعدعلاقے میں جاری پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔