Tag: Police

  • سعودی حکومت کا عوام کی آگہی کے لئے اہم اعلان

    سعودی حکومت کا عوام کی آگہی کے لئے اہم اعلان

    ریاض : سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے مملکت میں سنگین جرائم کی فہرست جاری کی ہے، ان میں سے 25 ایسے جرائم ہیں جن کے ارتکاب پر گرفتاری ضروری ہوتی ہے۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں سنگین جرائم کی فہرست کے اجرا سے انسانی حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا اور آزادی کا حق محفوظ ہوگا۔

    سنگین جرائم میں حدود کے جرائم بھی شامل ہیں جن کی سزا قتل ہے، بلقصد جیسے قتل کے جرائم، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے جرائم، ایسے جرائم جن پر تین برس سے زیادہ کی سزا مقرر ہے۔ ہر وہ جرم جس کے بارے میں یہ صراحت کردی گئی ہوکہ وہ بڑا جرم ہے۔

    تجارتی دستاویزات کے قانون کی دفعہ 118 میں مذکور سرگرمیاں۔

    سرکاری خزانے میں غبن یا کسی ادارے یا کمپنی کے خزانے کو ہڑپنا یا شراکتی کمپنیوں یا ایسی کمپنیوں کی رقوم پر ہاتھ صاف کرنا جن میں ریاست شریک ہو یا بینکوں یا بینکنگ امور انجام دینے والے اداروں یا کمپنیوں کے سرمائے میں خوردبرد۔

    بیس ہزار سے زیادہ کی رقم کی دھوکہ دہی کے مقدمات، جان بوجھ کر کسی انسان کو جانی نقصان پہنچانا، کسی کے جسم کا کوئی غصو تلف کردینا یا معطل کردینا یا کسی کو ایسا زخم دینا جس کے درست ہونے میں 21 دن سے زیادہ لگ رہے ہوں۔

    بیس ہزار ریال سے زیادہ مالیت کی جائداد کوجان بوجھ کر نقصان پہنچانا نجی یا سرکاری املاک یا بیس ہزار ریال کی رقم کا نقصان دینے والے جرم۔

    والدین میں سے کسی ایک پر تشدد بشرطیکہ متاثرہ ماں یا باپ اپنے حق سے دستبردار نہ ہوا ہو۔ کسی کی جان یا آبرو یا دولت کو نقصان پہنچانے کے لیے گھروں کے تقدس کو پامال کرنا۔

    کسی منظم گروہ کی طرف سے حد کےد ائرے میں نہ آنے والی چوری۔ کسی کا سرمایہ یا مال لوٹنا بشرطیکہ مالک دستبردار نہ ہوا ہو۔ گاڑی چوری کرنا بشرطیکہ مالک اپنے حق سے دستبردار نہ ہوا ہو۔

    فحاشی کے اڈے قائم کرنا یا چلانا ۔نشہ آور اشیا بیچنا، تیارکرنا یا اسمگل کرنا یا دھندے کے لیے ذخیرہ کرنا۔نشہ آور قات کے پتے سمگل کرنا یا وصول کرنا یا کاروبار کے لیے اس کی کاشت کرنا۔

    نشہ آور اشیا کے اثر یا ٹائر سکریچنگ یا مخالف سمت میں ڈرائیونگ یا ریڈ سگنل توڑنے یا حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کی صورت میں ٹریفک حادثات کرنا بشرطیکہ اس سے کسی کی جان چلی جائے یا اس کے جسم کا کوئی حصہ ختم ہوجائے یا غیرموثر ہوجائے یا ایسا زخم لگ جائے جس کے علاج میں 21 دن سے زیادہ لگ رہے ہوں۔

    آن ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکار پر جان بوجھ کر حملہ یا سرکاری گاڑی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانا یا سرکاری اہلکاروں کے آلات کو توڑ پھوڑ دینا۔ پبلک مقامات یا تقریبات میں فائرنگ۔ بندوق سے گولی چلانا یا دھمکی دینا یا نقصان پہنچانے کے لیے فائرنگ کا ارادہ ظاہر کرنا۔

    اشتعال انگیز جرائم ،اغوا کے جرائم یا جان یا آبرو یا دولت کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی کو حراست میں لینا۔ تجارتی جعلسازی کے جرائم، بشرطیکہ ملاوٹی سامان سے انسان یا جانور کی صحت کو نقصان ہو یا ان کی سلامتی کے لیے اس سے خطرہ پیدا ہوجائے۔

  • سعودی عرب : ریاض پولیس کی خطرناک ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائی

    سعودی عرب : ریاض پولیس کی خطرناک ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائی

    ریاض : سعودی عرب میں ریاض پولیس نے خواتین کے بھیس میں وارداتیں کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، سوشل میڈیا پر زنانہ لباس کی تصاویر اور خاص تعلق قائم کرنے کے لیے پرکشش جملے استعمال کررہے تھے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے اسنیپ چیٹ کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ یہ بہروپیے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر بلالیتے تھے، ان سے نقدی اور گاڑیاں چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔

    علاوہ ازیں انہیں مجبور کرکے ان سے اے ٹی ایم کارڈ چھین لیتے اور ان سے خفیہ نمبر لے کر رقمیں نکالنے کی وارداتیں بھی کررہے تھے۔

    ریاض پولیس نے مختلف رپورٹیں ملنے کے بعد گروہ کی گرفتاری کی اسکیم تیار کی اور بالآخر ان تک رسائی حاصل کرلی، تینوں عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں، انہوں نے دو وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ایک گاڑی چھیننے اور 9 ہزار ریال قبضے میں کرنے کی واردات بھی تسلیم کی ہے، سیکیورٹی فورس نے تینوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

  • بھارت : اوباش نوجوانوں کی وجہ سے ہونہار طالبہ کی دردناک موت

    بھارت : اوباش نوجوانوں کی وجہ سے ہونہار طالبہ کی دردناک موت

    بلند شہر : بھارت میں اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثے میں طالبہ کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے، مذکورہ طالبہ امریکہ میں زیر تعلیم تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع بلند شہر میں اوباش نوجوانوں کی چھیڑچھاڑ کے دوران ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں امریکہ سے چھٹیوں پر آنے والی طالبہ ہلاک ہوگئی۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سدیکشا بھاٹی نامی ہونہار طالبہ امریکہ میں جدید تعلیم حاصل کرنے گئی تھی اور بلند شہر واقع اپنے گھر آئی ہوئی تھی۔

    واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ سدیکشا کی اس وقت موت ہوئی جب موٹر سائیکل سوار کچھ اوباش نوجوانوں نے اپنے چچا کے ساتھ بائیک پر بیٹھی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کی۔

    اس دوران انہوں نے اپنی موٹرسائیکل سے دوسری موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کیا جس کے باعث موٹر سائیکل لڑکی کے چچا سے بے قابو ہوکر گر گئی، اس حادثے میں سدیکشا بھاٹی سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث دم توڑ گئی۔

    پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ طالبہ سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں بھارتی حکومت کے اخراجات پر تعلیم حاصل کر رہی تھی، گزشتہ سال ایچ سی ایل کی جانب سے سدیکشا کو 3.80 کروڑ روپے کی اسکالرشپ دی گئی تھی۔

    سدیکشا بھاٹی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب سدیکشا امریکہ سے وطن واپس لوٹی تھی اور آج اپنے ہی چچا کے ساتھ بائک سے اپنے ماما سے ملنے جا رہی تھی۔

    اسے کچھ دن بعد واپس امریکہ پڑھائی کے لیے لوٹنا تھا لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ آج حادثے میں اس کی موت ہو جائے گی اور پھر وہ کبھی امریکہ نہیں جا پائے گی۔

  • مراکش میں کورونا کا مریض پولیس کیلئے چھلاوا بن گیا

    مراکش میں کورونا کا مریض پولیس کیلئے چھلاوا بن گیا

    رباط : کورونا کے مریض نے پولیس حکام کو تگنی کا ناچ نچا دیا، مذکورہ شخص پولیس کیلئے چھلاوا بن گیا، سخت سیکیورٹی کے باوجود چکمہ دے کر فرار ہوجاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مراکش میں کورونا کے ایک مریض نے اپنے شہر سے فرار ہوکر سیکیورٹی اور صحت حکام کو مشکل میں ڈال دیا وہ ایک شہر سے دوسرے شہر باآسانی منتقل ہوجاتا ہے، پولیس تعاقب میں ہے لیکن کسی ایک جگہ نہ ٹکنے کی وجہ سے اس تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔

    مراکشی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجانے میں بہت سارے لوگ اس مریض کی وجہ سے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جنہیں معلوم نہیں وہ اس کی خاطر مدارت یا انسانیت نوازی کے سلسلے میں اس کے قریب ہوں گے اور انجانے میں کورونا وائرس کی زد میں آجائیں گے۔

    مراکشی حکام نے بتایا کہ وزان شہر کے مرکزی علاقے سے کورونا کا مریض لاپتا ہوا تھا، اس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ میں رزلٹ پازیٹیو آیا تھا جس کےت بعد وہ فرار ہوگیا تاہم اس وقت تک مریض کی تلاش جاری ہے۔

    مراکشی جریدے کے مطابق فرار ہونے والے مراکشی شہری کا کورونا ٹیسٹ طنجہ شہر میں ہوا تھا وہاں سے وہ وزان چلا گیا تھا۔ تب تک اس کی ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آئی تھی۔

    اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے موبائل پر متاثرہ شخص سے رابطے کی کوشش کی اس کے بتائے ہوئے پتے تک رسائی حاصل کی گئی لیکن اس نے ٹیلی فون کا جواب دیا اور نہ ہی مبینہ پتے پر مل سکا۔

  • سعودی عرب: شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے لٹیرے گرفتار

    سعودی عرب: شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے لٹیرے گرفتار

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے شہریوں کو لوٹنے والے اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پولیس نے غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے، گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے اور جیب کاٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے معاون ترجمان محمد الدریہم کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان مقامی شہری ہیں اور انہوں نے دمام شہر کے مختلف محلوں میں 68 وارداتیں کی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق پولیس کو ایک عرصے سے ان کی تلاش تھی، گھروں میں وارداتوں اور غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے کے باعث شہر بھر میں بدامنی کا ماحول تھا، پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    ادھر ریاض پولیس نے بھی 3 جرائم میں ملوث 2 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے، پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ ایتھوپین سرحدی قانون کی خلاف ورزی کر کے ملک میں داخل ہوئے تھے اور بینکوں سے نکلنے والے افراد کو لوٹ رہے تھے۔

    ملزم اپنی وارداتوں میں اب تک 3 لاکھ ریال جمع کرچکا تھا، ملزمان کو ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

  • جیکب آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی

    جیکب آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی

    سجیکب آباد : اندرون سندھ میں پانچ ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ اندرون سندھ کے شہر جیکب آباد کے ٹھل اے سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں علی اصغر اور ریاض رند نامی ملزمان نے تین ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو اغوا کے بعد اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ علی اصغر، ریاض رند نے 3 ساتھیوں کی مدد سے مجھے اغوا کیا، ملزمان نے نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کیا ہوش آیا تو سڑک پر پڑی تھی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مجھے اٹھا کر تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے پولیس کو بھی طلب کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد میڈیکل کرایا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

  • پرتشدد کمپیوٹر گیم کا اثر؟ سعودی عرب میں خوفناک واقعہ

    پرتشدد کمپیوٹر گیم کا اثر؟ سعودی عرب میں خوفناک واقعہ

    الاحسا : سعودی عرب میں دو روز قبل چار بہنوں اور ایک بھائی کے اجتماعی قتل کی واردات پولیس کیلئے معمہ بنی ہوئی ہے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتولین کسی کمپیوٹر گیم سے متاثر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر الاحسا میں بدھ کو ہونے والی اجتماعی قتل کی واردات جس میں چار بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کیا گیا تھا کے بارے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

    العربیہ نیوز کے مطابق مشرقی ریجن کی پولیس اس ہولناک واردات کی تفتیش کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاروں بہنوں کی نعشیں ایک ہی جگہ پائی گئی تھی جبکہ ان کے بھائی کی نعش پھندے سے لٹک رہی تھی۔

    نعشوں کی ایک ہی جگہ موجودگی کے حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نعشوں کی ایک ہی جگہ موجودگی اس امر کا ثبوت ہے کہ واردات اسی جگہ ہوئی تھی، قتل کہیں اور کر کے نعشیں وہاں نہیں لائی گئی تھیں۔

    اگر قتل کہیں اور کیا گیا ہوتا تو خون کے نشانات موجود ہوتے جبکہ خون صرف اس جگہ تھا جہاں نعشیں پائی گئی تھیں علاوہ ازیں نعشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات بھی نہیں تھے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقتولین نے بچاؤ کے لیے کسی قسم کی مزاحمت بھی نہیں کی۔

    دریں اثنا متاثرہ خاندان کے پڑوسی جعفر الخلیفہ نے العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتولین کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جب وہ واپس آئے تو دروازہ اندر سے لاک تھا۔ انہوں نے دروازہ کھلوانے کی کافی کوشش کی مگر اندر سے کوئی جواب نہ آنے پر مقتولین کے والد دیوار پھلانگ کر چھت کے ذریعے اندر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے بچوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھیں جبکہ بیٹۓ کی نعش رسی سے لٹک رہی تھی۔

    اجتماعی قتل کی سنگین واردات کے حوالے سے العربیہ نیٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مقتولین ایسی کمپیوٹرگیم کے شوقین تھے جو براہ راست انسان کی نفسیات کو متاثر کرتی ہے جس کے اثرات انسانی دماغ کو جکڑ لیتے ہیں اور وہ ان کے تابع ہو کر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں نے اس سانحہ پرتعجب کا اظہار کیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ خاندان نرم خو اور کسی کو تکلیف پہنچانے والا نہیں تھا۔ ایک پڑوسی اسماعیل الصالح کا کہنا ہے کہ ہم نے ان میں کبھی کسی قسم کی برائی نہیں دیکھہ، وہ ہمیشہ پرسکون رہا کرتے تھے۔

  • ریلوے کا سامان چوری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

    ریلوے کا سامان چوری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : ریلوے پولیس نے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے5ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مال برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ریلوے پولیس لانڈھی نے3افراد کو سگنل کے الیکٹرک تار کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ملزمان سے چوری شدہ تار اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے۔

    ملیرسٹی اسٹیشن سے ایک شخص چوری شدہ سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا، کینٹ ریلوے یارڈ سے بھی ایک شخص کو چوری شدہ لوہے کے ساتھ حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزم نے پہلے بھی سامان چوری کر کے کباڑیے کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ریلوے پولیس کے مطابق مذکورہ پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • فلوریڈا : انشورنس کے لئے والد کا قتل کرنے والی بیٹی

    فلوریڈا : انشورنس کے لئے والد کا قتل کرنے والی بیٹی

    ڈیلینڈ : فلوریڈا میں ایک عورت نے انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلئے اپنے سوتیلے باپ کو اپنے دوست کے ذریعے قتل کروادیا، پولیس نے ڈیڑھ سال بعد قتل کا معمہ حل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا پولیس نے ڈیڑھ سال قبل ایک اندھے قتل کا معمہ حل کرکے قاتل اور اس کے ساتھی کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کی رہائشی خاتون نے اپنے سوتیلے والد کی انشورنس رقم ہتھیانے کے لیے انہیں قتل کروایا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے مبینہ طور پر کسی کو اپنے سوتیلے باپ کو گولی مارنے کے لئے رقم کی ادائیگی کی تاکہ وہ انشورنس کمپنی سے سوتیلے والد کی رقم وصول کرسکے جو25،000 سے بڑھا کر 750،000 ڈالر کردی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق31جنوری2019 کو59سالہ ٹیرنس گبسن یوکلیڈ ایوینیو پر موجود تھا، اس وقت ایک نقاب پوش مسلح شخص نے اس پر حملہ کیا اور فائرنگ کرکے ٹیرنس گبسن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور باآسانی فرار ہوگیا۔

    اس وقت بظاہر پولیس کو بھی یہ واقعہ اسٹریٹ کرائم یا رہزنی کا لگا لیکن مختلف زاویوں سے تفتیش کے بعد پولیس ڈیڑھ سال بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ گبسن کو اس کی سوتیلی بیٹی میشا ولیمز نے اجرتی قاتل کے ذریعے مروایا تھا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق31سالہ میشا ولیمز پر پولیس نے قتل کا الزام عائد کیا ہے، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میشا ولیمز نے اپنے بوائے فرینڈ 43سالہ اپوپکا کے ذریعے واردات کروائی ہے پولیس نے اس کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

  • بھارت : ریل کی پٹری پر انتہائی دلخراش واقعہ، دیکھنے والے دہل گئے

    بھارت : ریل کی پٹری پر انتہائی دلخراش واقعہ، دیکھنے والے دہل گئے

    نئی دہلی : ٹرین کی پٹری پر پیش آنے واقعے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، ماں سمیت دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئیں، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ماں سمیت دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئیں۔

    یہ سانحہ دہلی کے منڈوالی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون اور دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوئیں۔ پولیس کو لاشوں کے پاس ایک ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ بھی روتا ہوا ملاہے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا، اس دوران پولیس کو وہاں ایک موبائل فون بھی مسلسل بجتا ہوا ملا ہے۔

    آنند وہار ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر یوگیش نے جائے وقوعہ سے ملنے والے بچے کو علاج کے لئے مقامی اسپتال بھیج دیا ہے جب کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر30 سے ​​35 سال ہے جبکہ دونوں لڑکیوں کی عمریں بھی 6 سال سے کم ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ خود کشی کا معاملہ نظر آرہا ہے اگر اس معاملے میں کچھ اور تاخیر ہوئی ہوتی تو یہ معصوم بچہ بھی ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہو جاتا، خاتون کے موبائل فون سے اس کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔