Tag: Police

  • مولانا مارچ میں توسیع، پولیس کی مشکلات میں اضافہ

    مولانا مارچ میں توسیع، پولیس کی مشکلات میں اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کئی دنوں سے جاری اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ نے پولیس کی مشکلات میں اضافہ کردیا، بجٹ ختم ہونے کے قریب آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانامارچ میں توسیع کے باعث حکومت کی جانب سے بجٹ کی مد میں دیے گئے 7کروڑ روپے ختم ہونے کے قریب ہے، پولیس نے 25کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی جس پر انہیں 7کروڑ ملے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہسار کمپلیکس میں رہائش پذیر پولیس اہلکاروں کو بلڈنگ سے نکال دیا گیا ہے، اہلکاروں کی رہائش کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا، اہلکار سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

    اس وقت اسلام آباد میں 23ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر انہیں بجٹ کی مدد میں مزید رقم نہیں ملتی تو معاملات دشواریوں کی طرف جاسکتے ہیں۔

    آزادی مارچ جلسہ ملتوی نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

    خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف اب تک فیصلہ نہیں کرسکی کہ انہیں اپنا یہ احتجاجی مارچ کب ختم کرنا ہے۔ گذشتہ روز جے یو آئی (ف) مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو کہا گیا کہ دھرنا ختم کرنے یا احتجاجی تحریک کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

    جے یو آئی ف ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس شوریٰ نے فیصلوں کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیا ہے، اجلاس میں رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اکرم درانی اور مولانا فضل الرحمان وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

  • نیو کراچی قبرستان سے دو مغوی بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد، دو ملزمان گرفتار

    نیو کراچی قبرستان سے دو مغوی بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد، دو ملزمان گرفتار

    کراچی : قبرستان سے دو نوعمرلاپتہ بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جن کی عمر8 سے 10 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، بچوں کی شناخت علی رضا اور اذان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 6 نمبر صدیق آباد قبرستان کے اندر کھودے گئے گڑھے میں 2 لاشوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد محفوظ کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال پہنچادیا۔

    لاپتہ بھائیوں کی لاشیں قبرستان کے قریب سے برآمد ہونے کے بعد مقتولین کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بچوں کی جان بیوی کے سابقہ شوہر کے بھائیوں نے لی ہے۔

    پڑوسی لڑکے نے بچوں کو سنی اور سونا کے ساتھ جاتے دیکھا تھا، پولیس نے ملزم سنی اور سونا کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق آٹھ سال کا علی رضا اور دس سال کا اذان ایک ہفتے سے لاپتہ تھے۔

    علی اور اذان کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا۔ دونوں بچے اتوار کی شام گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد نیو کراچی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

  • کراچی: ڈکیتی میں ملوث برگر گروپ گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: ڈکیتی میں ملوث برگر گروپ گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    فیروزآباد: تین شہروں کی پولیس کو مطلوب ڈکیتی میں ملوث شاہد برگر گروپ کو بلآخر کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے 5 سو 20 تولے سونا لوٹا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد برگر گروپ کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کی، جس پر تینوں شہروں کی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی، شاہد برگر گینگ کراچی، لاہور اور ملتان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

    کراچی کے علاقے فیروزآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار شاہد برگر گروپ نے سنسنی خیز انکشافات کیے، مکمل تفتیشی رپورٹ دستاویزات کے ساتھ اے آر وائے نیوز حاصل کرلی ہے، ڈکیت گینگ نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتیں کیں۔

    انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق شاہد برگر گروپ نے 30 وارداتوں میں 5 سو 20 تولے سونا لوٹا، ملزمان نے 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لوٹی، اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی واردات اکتوبر 2018 گذری میں کی، بنگلے سے ڈھائی سو تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ لوٹے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دوسری بڑی واردات ہل پارک کے قریب کی جہاں سے 35 تولے سونا لوٹا، ہر گھر سے سونا، نقدی، غیرملکی کرنسی، پرائزبونڈ اور موبائل فون لوٹے، تمام وارداتیں اپریل 2018 سے اگست 2019 تک کی گئیں۔ وارداتیں ڈیفنس، کورنگی، گلستان جوہر اور کے ڈی اے میں کی گئیں۔

    شاہد برگر نے اعتراف کیا کہ مارٹن کواٹر، فیروزآباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کیں، ڈکیت گروہ 13 ساتھیوں پر مشتمل تھا، صرف اسی گھر میں ڈکیتی مارتے جس کا دروازہ کھلا ہوتا۔

    ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ لوہے کا ایک خصوصی اسکیل مخصوص دروزاے کے لیے تیار کروایا تھا، ڈکیت کمیونٹی میں ایماندار گروپ کے نام سے شہرت کمائی، لوٹا ہوا مال منصفانہ طریقے سے برابر تقسیم ہوتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان سے ایک 222 رائفل دو 30 بور رائفل ایک بے بی گن برآمد ہوئی، چار آوان گولے اور ایک 30 بور پستول بھی برآمد کیا، 31 لاکھ روپے کیش دس تولہ سونا ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، لوٹی ہوئی رقم سے 90 لاکھ روپے کی دو جائیدادیں بھی خریدی۔

  • میکسیکو: منشیات فروشی کے گرد قانون کا گھیرا تنگ، سرغنہ کا بیٹا گرفتار

    میکسیکو: منشیات فروشی کے گرد قانون کا گھیرا تنگ، سرغنہ کا بیٹا گرفتار

    میکسیکوسٹی: میکسیکو میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے سرغنہ کا بیٹا بھی گرفتار کرلیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں منشیات فروشوں کے گروہ کے سربراہ جوکوئین ال چیپو کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سرغنہ کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے، فائرنگ کے دوران متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سیکورٹی فورسز نے ال چیپو کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، اوویدیو گزمن کی گرفتاری کے بعد منشیات فروشوں اور سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    پولیس کے مطابق شرپسندوں نے بسوں اور ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی جسے فائر بریگیڈ نے بعد ازاں بجھا دیا، تاہم پولیس کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔

    میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    ال چیپو کو عمر قید سنائی گئی ہے جس کے بعد اس کا بیس سالہ بیٹا، باپ کی جگہ سنبھال رہا تھا، مقامی میڈیا کے مطابق اوویدیو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    یاد رہے کہ مئی 2015 میں میکسیکومیں پولیس اور منشیات فروش گروپ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تینتالیس افراد مارے گئے تھے۔

  • کار کے ذریعے فرنیچر منتقل کرنے کی انوکھی کوشش

    کار کے ذریعے فرنیچر منتقل کرنے کی انوکھی کوشش

    گلاسگو: اسکاٹ لینڈ میں ٹرک کے بجائے کار کے ذریعے فرنیچر منتقلی کی انوکھی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

    آپ نے ٹرک اور ٹرلوں کے ذریعے گھروں کے فرنیچرز ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے دیکھے ہوں گے، لیکن اسکاٹ لینڈ میں ایک شہری نے کار کے ذریعے فرنیچر اپنے مقررہ مقام تک پہنچانے کی ناکام کوشش کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایسے شہری کو پولیس نے دھرلیا جو کار کے ذریعے بھاری بھرکم صوفاچیئرز(کرسیاں) ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا تھا۔

    صوفوں کو بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کار کی چھت اور ڈِگی پر باندھا گیا تھا، جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق جب شہری سے اس ٹریفک قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو اس نے ازراہ مذاق مشورہ دیا کہ اس قسم کے ٹریفک صوفے ہونے چاہیئیں۔

    چند پیسے بچانے کی خاطر بعض اوقات شہری ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں جو کسی بھی حادثے یا ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتے ہیں۔

  • کراچی میں ڈاکو بے قابو : اے آر وائی نیوز کا کارکن نقدی اور موبائل فون سے محروم

    کراچی میں ڈاکو بے قابو : اے آر وائی نیوز کا کارکن نقدی اور موبائل فون سے محروم

    کراچی: شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رک نہ سکیں، وارداتیں بدستور جاری ہیں، اے آر وائی نیوز کے کارکن کو لوٹ لیا گیا، نارتھ کراچی میں چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا، انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، شہر میں ڈکیتوں کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، صدر کے علاقے میں اے آر وائی نیوز کے کارکن کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔

    مسلح افراد کارکن سے موبائل فون اورنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، اس کے علاوہ نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی ہے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوزکو حاصل ہوگئی، فوٹیج میں ملزم کو موٹرسائیکل کا لاک توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم پہلے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کا ڈراما کرتا ہے اور کچھ ہی دیر میں اس کا لاک توڑ کر فرار ہوجاتا ہے، متاثرہ شہری نے پولیس کو مقدمے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال میئر کراچی وسیم اختر کی گاڑی بھی چھینی جاچکی ہے جس کا پولیس تاحال پتا نہیں چلا سکی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واواڈا نے بھی اسٹریٹ کرائمز اور اغواء کی وارداتوں کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔

  • سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: سندھ پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم 2016 میں خانپور عیدگاہ میں خودکش دھماکے میں ملوث ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اپریل میں ہی کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔

  • راولپنڈی: قبضہ گروپوں کیخلاف پولیس کی کارروائی،5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: قبضہ گروپوں کیخلاف پولیس کی کارروائی،5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: تھانہ مری کے علاقے میں قبضہ گروپوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 قبضہ گروپوں نے باہمی تصادم کے بعد سڑک بلاک کر دی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

    ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ مری کے علاقہ میں 2قبضہ گروپوں کے مابین تصادم ہوا جس کے بعد ملزمان نے سڑک بلاک کر دی۔

    پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے روڈ کو کلیئر کروا کر دونوں گرپوں کے5 ملزمان احسان اکرم، ذیشان، پرویز، امجد علی اور محمد نذیر عرف پپو کو گرفتارکرکے ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، سی پی او فیصل رانا نے قبضہ گروپوں کے خلاف بروقت کارروائی پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار مری کے علاقہ میں سڑک کا بلاک ہونا کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر قابل برداشت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس قبضہ گروپوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف منظم انداز میں آپریشن کرے کیوں کہ ہم نے ہر صورت پنڈی کو اسلحہ فری بنانا ہے۔

  • پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے: وزیر داخلہ

    پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے، پولیس کے محکمے میں 9 سال بعد بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال میں اسلام آباد کی آبادی تین گنا بڑھ گئی ہے، آبادی میں اضافے کے باوجود اسلام آباد پولیس میں اضافہ نہیں ہوا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے، پولیس کے محکمے میں 9 سال بعد بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں 12 سو 60 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت اس وقت دباؤ میں ہے، وزیر اعظم نے جو آواز اٹھائی ہے امید ہے مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھے گا۔ 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے قبضہ کیا تھا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے عمران خان جیسے لیڈر کو چنا ہے، دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان کشمیر پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا، وہ پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان اور اسلام کی بھی نمائندگی کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آج کشمیری بھائیوں کو یقین ہوگیا ہم ہر صورت ان کے ساتھ ہیں اور کشمیر کے حق کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

  • محکمہ پولیس نے شاہ رخ خان کو انکوائری کے بعدبرطرف کردیا

    محکمہ پولیس نے شاہ رخ خان کو انکوائری کے بعدبرطرف کردیا

    کراچی: محکمہ پولیس نے انسپکٹر شاہ رخ خان کو انکوائری کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا اہل کار شاہ رخ خان خود چور نکلا، انکوائری ہوئی تو بھانڈا پھوٹ گیا.

    [bs-quote quote=”پولیس کا اہل کار شاہ رخ خان خود چور نکلا، انکوائری ہوئی تو بھانڈا پھوٹ گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    انسپکٹر شاہ رخ خان کو انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

    ملزم پر گڈاپ تھانے میں کھڑے ٹریلرکے پارٹس فروخت کرنے کا الزام تھا.

    مزید پڑھیں: فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو چیلنج کرنے والا ملزم گرفتار

    اہل کار نے گاڑی کوغیرقانونی طورپر18سے 20 روز تھانے میں کھڑا رکھا، اس دوران پارٹس چوری کیے گئے.

    انکوائری میں جرم ثابت ہوا، ایس ایس پی، ایس پی گڈاپ نے انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کوپیش کی.

    ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان نے جرم ثابت ہونے پرانسپکٹرشاہ رخ کو برطرف کردیا. 

    خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا موقع نہیں، کراچی پولیس ماضی میں بھی خود میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر چکی ہے۔