Tag: Police

  • کراچی : دکانداروں اور علاقہ مکینوں میں جھگڑا، مارکیٹیں بند

    کراچی : دکانداروں اور علاقہ مکینوں میں جھگڑا، مارکیٹیں بند

    کراچی : شہر قائد کے علاقے لسبیلہ چوک پر دوگروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے سبب حالات کشیدہ ہوگئے، بازار بند، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

    نمائدہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا پٹیل پاڑا کے رہائشیوں اور نسیم کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں میں ہوا جھگڑے کے بعد نسیم کلاتھ مارکیٹ اور خلیجی باڑا مارکیٹ بند کردی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑا کے رہائشی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لسبیلہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، کہ اس دوران تلخ کلامی ہوگئی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

    اس دوران کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مارکیٹ کے 2 دکانداروں کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے افراد پر حملہ میں ملوث ہیں۔

    علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست دونوں دکانداروں کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا تھا تاہم پولیس نے شدید جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چوکی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، جس کے جواب پولیس نے بھرپور فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

  • بجٹ 24-2023: پولیس اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ

    بجٹ 24-2023: پولیس اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ

    کراچی: وفاقی بجٹ 24-2023 میں سندھ پولیس کے لیے 12 ارب روپے اضافی رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے افسران و اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں سندھ پولیس کے لیے 12 ارب روپے اضافی رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس نے انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

    سیلاب اور برساتوں میں تباہ ہونے والی پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے بھی بجٹ رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پولیس لائنز اور پولیس فیملی کوارٹرز کے لیے 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کی جانب سے کچے کے پولیس کے لیے بھی اضافی بجٹ کا مطالبہ کیا گیا، پولیس نے جدید اسلحہ کی خریداری اور افسران و اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

  • بھائیوں نے بہن اور نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا، ملزمان گرفتار

    بھائیوں نے بہن اور نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا، ملزمان گرفتار

    کراچی : گڈاپ تھانے کی حدود میں تین روز قبل نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    پولیس کے مطابق دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات غیرت کے نام پر ہوئی، مقتول نوجوان پنہوں صدر میں کار پارکنگ کا کام کرتا تھا۔

    اس حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے نوجوان پنہوں کو غیرت کے نام پر کراچی میں قتل کیا پھر ہالا سعید آباد میں اپنی بہن کو قتل کرکے اس کی لاش دریا میں پھینک دی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش ٹنڈوآدم سے برآمد ہوئی تھی، مقتول پنہوں اور سوہنی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، بعد ازاں سعیدآباد پولیس نے دہرے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کردونوں قتل کیے، پنہوں کو کراچی ٹول پلازہ کے قریب پھندہ لگا کرقتل کیا اور پھر اپنی بہن کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا اور لاش دریا میں پھینک دی تھی۔

    یاد رہے کہ26مئی کو سپر ہائی وے وادی حسین قبرستان کے قریب سے نامعلوم نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی پھندا لگی لاش ملی تھی، پولیس کے مطابق لاش پرانی ہونے کے باعث کافی خراب ہوگئی تھی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرا کے اسے سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔

  • جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور ملزم کی شناخت

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں جناح ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں شامل ایک اور ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کا نام میاں فاروق ہے اور وہ لاہور کینٹ کا رہائشی ہے، ملزم میاں فاروق 9مئی کو احتجاجی ریلی کے ساتھ جناح ہاؤس گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں فاروق تمام واقعے کی ویڈیو اپنے موبائل سے بناتا رہا، پولیس نے وہ تمام اہم ویڈیوز حاصل کرلیں، ویڈیو میں شرپسند میاں فاروق کو حکومت کو للکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ ویڈیو میں شرپسند میاں فاوق لوگوں کو آگ لگانے کا بھی کہتا سنائی دے رہا ہے، میاں فاروق کی گرفتاری کا ٹاسک تمام پولیس ٹیموں کو دے دیا گیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سی سی پی او لاہوربلال کمیانہ نے 9 مئی واقعے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں سے دو دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس اور 4 عسکری ٹاور حملے میں ملوث تھے۔

    زمان پارک سے فرار ہونے والے6 دہشت گرد گرفتار

    دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے پکڑے جانے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، گرفتار افراد کافی دنوں سے زمان پارک میں موجود تھے۔

  • عمران خان کی پیشی: ہائیکورٹ کے باہر جمع متعدد افراد گرفتار، خواتین بھی شامل

    عمران خان کی پیشی: ہائیکورٹ کے باہر جمع متعدد افراد گرفتار، خواتین بھی شامل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہائیکورٹ کے باہر آنے والے متعدد افراد کو، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ہائیکورٹ کے باہر آنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت حراست میں لیے جانے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اب تک ملک بھر میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

  • کراچی میں پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، درجنوں ٹن گٹکا برآمد

    کراچی میں پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، درجنوں ٹن گٹکا برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 30 ٹن سے زائد گٹکا اور اس کی تیاری کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسرت موہانی کالونی کی ایک فیکٹری پر پاک کالونی پولیس نے ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بھاری مالیت کا 30 ٹن سے زائد گٹکا اور دیگر اجزا برآمد کرلیے گئے جبکہ منظم گروہ کے 3 ملزمان بلال علی، حسین اور باسط کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گٹکے کا کارخانہ منگھو پیر روڈ پر واقع تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق کارخانے سے بڑی مقدار میں دیگر مضر صحت اجزا بھی برآمد ہوئے، برآمد سامان میں 21 سو 90 کلو چھالیہ کے 97 کٹے، 400 کلو چونا، 23 کٹے پتی، 32 گٹکے پیکنگ کے ریپر برآمد، چار کٹے پاؤڈر، 1 کٹا ربڑ بینڈ اور 52 بڑے ٹب برآمد ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے روزانہ لاکھوں مالیت کا گٹکا تیار ہو رہا تھا، ملزمان چوری چھپے اپنا کام کر کے گٹکا سپلائی کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت: صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا، پولیس کی جواب فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ لکی مروت کی حدود میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاوید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کمانڈر زبیر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • برگرچین پر فائرنگ کرنے والا ملزم چھلاوا بن گیا، پولیس ناکام

    برگرچین پر فائرنگ کرنے والا ملزم چھلاوا بن گیا، پولیس ناکام

    کراچی : کلفٹن سی ویو برگر چین پر فائرنگ سے منیجر کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد ملوث ملزم تاحال پولیس کی گرفت مین نہ آسکا۔

    فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتاری کے ڈر سے فرار ہوگیا، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن زاہدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ ایئرپورٹ اتھارٹیز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم اگر جہاز سے فرار ہونے کی کوشش کرتا تو پکڑا جاتا، ملزم شاہ زین مری اس وقت سندھ میں موجود نہیں ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل طریقے سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    خاتون پولیس افسر کے مطابق ملزم کے گرفتاری کے لئے متعدد مقامات پرچھاپے مارے گئے ہیں ملزم شاہ زین مری کے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیا تھا، جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    ریسٹورنٹ میں نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے منیجر زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9اپریل کو کراچی کے پوش علاقے سی ویو میں قائم برگر چین میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے منیجر کو زخمی کردیا تھا،ملزم واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    برگر چین منیجر کے پیر پر گولی لگی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق نشے میں دھت ایک شخص آیا اور بدتمیزی کرنے لگا اور فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔

  • ایس ایچ او سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

    ایس ایچ او سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

    کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کازوے پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ای بی ایم کازوے کورنگی پر کی جانے والی کارروائی میں سابق ایس ایچ او رحیم خان کی شہادت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینیڈ اور30بور کا پستول برآمد ہوا ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر نئے ماڈل کی گاڑیاں بھی چھینتا تھا چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ منتقل کی جاتی تھیں۔

    ملزمان نے25ستمبر2020کو فیروزآباد کے علاقے سے ایک کار چھینی اس دوران ملزمان کا پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا جس میں ایس ایچ او رحیم خان شہید ہوئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی واحد بخش 19 مارچ کو شارع فیصل مقابلے میں مارا گیا تھا، ملزمان نے اپنے ساتھی کی ہلاکت پر مخبری کے شبےمیں 2افراد کو قتل کردیا تھا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ گلستان جوہر میں جعفرحسین اور اس کی اہلیہ کو گھر میں گھس کر بےدردی سے قتل کیا گیا تھا۔