Tag: Police

  • ملیر میں مکان سےماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد

    ملیر میں مکان سےماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد

    کراچی : بلوچ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکےتین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کرلئے، دوسری جانب ملیر میں واقع مکان میں ماں اور بیٹی مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کے حدود میں واقع منظور کالونی میں پولیس نے معمول کی گشت کےدوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

    پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.

    گرفتار ملزمان ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ملیر کی عالمگیر سوسائٹی میں ایک مکان سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملیں جن کی شناخت 27 سالہ کرن اور 6 سالہ جویریا کے نام سے کرلی گئی.

    پولیس کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات بھی موجود نہیں۔

  • کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی2بھتہ خورگرفتار

    کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی2بھتہ خورگرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں سی پی ایل سی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے دو بھتہ خور فرحان عرف فاری اور نعمان شمس کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان نے تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمد کرلئے۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ گبول ٹاون میں مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

  • سابق وفاقی وزیر کےبھانجےکے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار

    سابق وفاقی وزیر کےبھانجےکے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار

    کراچی : ناظم آباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سابق وفاقی وزیر راجا بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث ہیں۔

    \تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان راول پنڈی میں سابق وفاقی وزیر راجا بشارت کے بھانجے شعیب کے قتل میں ملوث ہیں۔

    ملزمان قتل کے بعد کراچی آکر روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو آج راول پنڈی منتقل کیا جائے گا۔ ملزمان نے پانچ دسمبر کو راجا بشارت کے بھانجے شعیب کو قتل کیا تھا۔

  • پولیس اوررینجرز کا ضیاءالدین اسپتال پر چھاپہ،ریکارڈ قبضےمیں لےلیا

    پولیس اوررینجرز کا ضیاءالدین اسپتال پر چھاپہ،ریکارڈ قبضےمیں لےلیا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ضیاءالدین اسپتال میں چھاپہ مارکر عملے سے پوچھ گچھ کی، چھاپہ پولیس اور رینجرز نے مل کر مارا مشترکہ چھاپےمیں ڈاکٹرعاصم کوبھی لایاگیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین پر مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ضیاالدین ہسپتال پر چھاپہ مار کر تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

    پولیس اور رینجرز نے اسپتال کے عملےسےپوچھ گچھ کی ۔پولیس اوررینجرز نے اسپتال سےمطلوبہ ریکارڈبھی قبضےمیں لےلیا۔

    چھاپے کے وقت رینجرز ڈاکٹر عاصم کو بھی اہنے ہمراہ لائی تھی ،رینجرز اس سے پہلے بھی اسپتال پر چھاپے مار چکی ہے۔

    ایس پی انوسٹی گیشن عرب مہر نے کہاہے کہ ہسپتال کے عملے سے دہشت گردوں علاج سے متعلق تفتیش کی جارہی  ہے اورعلاج سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کیا جارہاہے۔

  • کالعدم حزب التحریر کراچی کا سربراہ گرفتار

    کالعدم حزب التحریر کراچی کا سربراہ گرفتار

    کراچی: سی ڈی ٹی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم حزب التحریر کراچی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم سہام قمر کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجر ہے.

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم سہام قمر کراچی میں کالعدم تنظیم حزب التحریر کو فعال کرنے میں مصروف تھا جبکہ کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجرکے عہدے پر فائز ہے .

    انھوں نے بتایا ملزم پوش علاقوں میں بااثر افرادکیساتھ تعلقات بنا کر اپنی تنظیم کے ایجنڈے کو فروغ دیتا تھا جبکہ اہم تعلیمی اداروں میں شامل افراد کا برین واش بھی کرتا تھا اور گرفتار ہونیوالے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی رہائی یا ضمانت کیلئے بھی انتظامات کرتا تھا۔

    اس سے قبل اکتوبر میں پولیس نے کالعدم حزب التحریر کے رکن محمد اویس کو گرفتار کرنے کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینیئرنگ اور آئی بی اے سے ایم بی اے کیا تھا۔

  • کورنگی میں رینجرز کا سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، 10 افراد گرفتار

    کورنگی میں رینجرز کا سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، 10 افراد گرفتار

    کراچی :رینجرزنے کورنگی میں واقع سیاسی جماعت کےدفترپرچھاپہ مار کر دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سیاسی جماعت کے سیکٹرآفس پر کاروائی کرتے ہوئے وہاں موجود10افرادکوحراست میں لےلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے سلطان آباد، پیپری میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7کارندے بھی گرفتار کرلیے۔

  • رینجرزایکشن میں اہلکاروں پر حملے کے ملزمان کے خاکے جاری

    رینجرزایکشن میں اہلکاروں پر حملے کے ملزمان کے خاکے جاری

    کراچی : رینجرز اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے خاکے جاری کر دئے گئے، آرام باغ ،عثمان آباد اور سعود آباد میں کارروائی کے دوران بھتہ خوراور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بیس نومبر کو بلدیہ اتحاد ٹاون میں چار رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کا خاکے جاری کر دئے گئے، دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ۔

     

    ترجمان رینجرز کےمطابق آرام باغ میں حساس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں ٹارگٹ کلر فہیم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے،ملزم کے قبضےسےسات ایس ایم جیز ،ہزاروں گولیاں،بلٹ پروف جیکٹس اور دستی بم برآمدہوئے۔

    عثمان آباد میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر رضوان عرف ٹوپی کو حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزم نے چھ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے،ملزم قتل کے بعد لاشوں کو رکشے کے ذریعے مختلف علاقوں میں پھینک دیا کرتا تھا، سعود آباد سے بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز دھر لئے گئے۔

  • پولیس و رینجرزکے چھاپے،30 سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس و رینجرزکے چھاپے،30 سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے کارروائیاں کرکے تیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز کی جانب سے ناتھا خان گوٹھ میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند رہے،

    گھر گھر تلاشی اور جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران بیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے، زیر حراست افراد میں اہم ملزمان سمیت متعدد مشتبہ افراد بھی شامل ہیں جنھیں پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    کنواری کالونی ،کٹی پہاڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی رینجرز نے ٹارگیٹڈ کارروائیوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ہٹی کے قریب ایک کارروائی کے دوران بھی رینجرز نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا، زیر حراست افراد سے نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ جاری ہے ۔

    دوسری جانب پولیس نے فیریئر کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

    کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے کاروائیوں کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا، منگھوپیر سلطان آباد کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی سے رینجرز کے چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم ظہیر عرف پیالہ کا تعلق کالعدم جماعت سپاہ صحابہ سے ہے اور وہ چھ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے، ملزم عامر عرف نقطہ متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن ہے اس نے تین پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم بابر عرف چنگاری کا تعلق کالعدم جماعت سپاہ محمد سے ہے اور وہ بھی پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ملزم ہارون عرف کالا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اس نے بھی پولیس اہلکار کے قتل کا اعتراف کیا ہے، گزشتہ روز رینجرز نے عیسیٰ نگری اور پرانی سبزی منڈی کے اطراف آپریشن کرکے تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا ۔آپریشن میں رینجرز کی خواتین اہلکار بھی شریک تھیں۔

  • چھت سے گرنے والی 20سالہ لڑکی کے قتل میں ملوّث ملز م گرفتار

    چھت سے گرنے والی 20سالہ لڑکی کے قتل میں ملوّث ملز م گرفتار

    راولپنڈی : روات کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ ذیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم نے عمیر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

    پنڈی میں روات کے علاقہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ذیادتی کے بعد بیس سالہ لڑکی فہمیدہ کو چھت سے گرا کر قتل کردیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق عمیر نامی ملز م کو گرفتارکر لیاگیاہے، ملزم عمیر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقتولہ سے اس کا نکاح ہوا تھا۔

    ایس ایچ او تھانہ روات کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عمیر وہاڑی کا رہا ئشی ہے اور اپنے آپ کو وکیل کہتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال روالپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے ورثاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی میں پولیس، رینجرزکی کاروائی، 30 افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس، رینجرزکی کاروائی، 30 افراد گرفتار

    کراچی: شہرِقائد میں رینجرزنے کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرسمیت اٹھائیس ملزمان کوگرفتارکرلیا، دوسری جانب پولیس نے کورنگی سے دو ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اورآوان بم برآمد کرلیاہے۔

    ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم ظہیراحمد عرف پیالہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سترہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جن میں چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    رینجرز نے ناردرن بائی پاس برنس روڈ، بھٹائی آباد، آسو گوٹھ، مولا عیسی گوٹھ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار اور بھتہ خور سمیت ستائیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور آوان بم برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشت گردی اورشدت پسندی کے خاتمے کے لئے رینجرزکاآپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی ٹارگٹ کلراوردیگرجرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجاچکا ہے۔