Tag: Police

  • کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے متعدد قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے، کورنگی سے سانحہ چکرا گوٹھ کا نامزد ملزم اور ٹارگٹ کلر محمد لئیق کو دھرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوہزار آٹھ میں لسانی بنیاد پر کئی قتل کیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی بم اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

  • جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں، سہیل انور سیال

    جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں، سہیل انور سیال

    کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی مدد لے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں جرائم کی روک تھام کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    صوبائی وزیر داخلہ نےکہاکہ ماضی میں بڑے ملزمان شناختی کارڈ میں نام تبدیل کروا کر اپنے آپ کو کلیئر کروالیتے تھے۔ جرائم کی روک تھام کے لئے جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی مدد لے رہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا کہ کرائم سین سے ملزم کی گرفتاری تک شواہد کومحفوظ بنانے اور تفتیش کومؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں متعارف کردہ نظام سے مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا بائیو میٹرک ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

  • کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری اورجلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کرلیا ، رینجرز نے نوے روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    رینجرزنے رواں سال اٹھارہ جولائی کو سنی تحریک کے دفترسے گرفتارکیے گئے ملزمان کو نوے روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، کاروباری شخصیات سے جبری فطرانہ وصولی،چندہ اورکھالیں چھیننے جیسی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    ملزم جواد عرف واجہ قتل کی چودہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے،ملزم زبیرعلی منصوری تیرہ قتل، سات ڈکیتی اوربھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث رہاہے۔

    سلیمان عرف موچی قتل کی نو، جلاؤ گھیراؤ، بھتہ خوری سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ہے،محمد عالم عرف بابا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج اور تیرہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

  • صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث چارملزمان گرفتار

    صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث چارملزمان گرفتار

    کراچی: سینئرصحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت زیشان حیدرزیدی، سلیمان، عدیل اورشاہ جی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان نے سرجانی ٹاؤن میں بریانی کی دکان کے مالک کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی جب کہ ملزم زیشان حیدر زیدی نے 16 اگست کو پکوان ہاؤس پر 2 افراد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کارروائیوں کے لئے بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل ہوتی تھی۔

    واضح رہے کہ صحافی آفتاب عالم کو نیوکراچی کے سیکٹر 11 سی میں ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

  • ایم کیوایم کا کارکن اورٹارگٹ کلر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    ایم کیوایم کا کارکن اورٹارگٹ کلر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: گرفتارٹارگٹ کلرعمران عرف مکینک نے لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں اور وارداتوں کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا ہے۔

    کراچی میں محمودآباد پولیس نے ایک کارروائی میں ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ایک ٹارگٹ کلرگرفتارکرلیا، عمران عرف مکینک نامی ٹارگٹ کلرسے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ملزم کے ایم سی محکمہ باغات کا ملازم ہے، عمران عرف مکینک نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سیکٹر اورجوائنٹ انچارج کے کہنے پرچار افراد کو قتل کیا۔

    ملزم نے ایم کیوایم سے متعلق بھی کئی سنسنی خیزانکشافات کیے، عمران کے مطابق پارٹی نے بہت ظلم کروائے،ایک اور ٹارگٹ کلر وصی حیدر کو پولیس کے چودہ روزہ ریمانڈ میں دیدیا گیا ہے، وصی حیدر کراچی میں علماء کے قتل میں ملوث ہے۔

  • سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہرقائد کے علاقے سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، چار دہشت گرد مارے گئے۔

    کورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جان کی بازی ہارگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے وکیل حسنین بخاری کے ٹارگٹ کلرزکی موجودگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن کیا۔

     اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ وکیل حسنین بخاری کو رواں سال چار مارچ کودہشت گردوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے وکیلوں، صحافیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک نئی مہم کا آغاز شروع کردیا ہے ۔

     دوسری جانب کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن آفتاب جان کی بازی ہارگیا۔بہادرآباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کر نا چاہتا تھا ، ڈی ایس پی سہیل عباس نے بروقت فائرنگ کی ، تو حملہ آور پیدل ہی فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی سہیل عباس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

     ساؤتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد کرلی، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

  • کراچی آپریشن کے دو سال مکمل،پولیس ورینجرزحکام کی میڈیا کو بریفنگ

    کراچی آپریشن کے دو سال مکمل،پولیس ورینجرزحکام کی میڈیا کو بریفنگ

    کراچی : کراچی آپریشن کےدو سال مکمل ہونے پرپولیس اوررینجرزحکام نے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مشترکہ پریس بریفنگ کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور رینجرز ترجمان کرنل امجد نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں جرائم کی شرح میں ستر فیصد کمی آگئی ہے۔

    کراچی کے 74 فیصد عوام نے جاری آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔ رینجرزنےشہرقائد سے آٹھ ہزارسےزائد ملزمان حراست میں لئے۔

    علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی نے شہرمیں دہشت گردوں کے سلیپرسیلز کی موجودگی کااعتراف کرلیا، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرنےکہا کہ شہرمیں یومیہ ٹارگٹ کلنگ دو سے تین رہ گئیں ہیں۔

    مشتاق مہرنےبتایا اہم کیسز حل کرلئے ہیں تاہم دہشت گردوں کے کچھ سلیپرسیل اب بھی کام کررہےہیں، ہائی پروفائل کیس فوجی عدالتوں میں بھیجیں گے۔

    بریفنگ میں بتایاگیا کہ شہرکاامن بحال کرنےمیں رینجرزکےستائیس اورپولیس کےدوسوبتیس جوان اورافسران شہید ہوئے۔

    رینجرز ترجمان کرنل امجد نے بتایا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 65 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔رہزنی کی وارداتیں 50 فیصد کم ہوئیں جبکہ اسٹریٹ کرائمز کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • شہر قائد میں گذشتہ ماہ اگست میں107 افراد جاں بحق ہوئے

    شہر قائد میں گذشتہ ماہ اگست میں107 افراد جاں بحق ہوئے

    کراچی: شہر قائد میں ایک طرف تو قانون نافذ کرنیو الے اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب دہشت گردوں نے بھی اپنا کھیل جاری رکھا ہوا ہے ، گذشتہ ماہ اگست میں107 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ اگست میں دہشت گردوں کے مختلف کارروائیوں کے دوران 107 افراد لقمہ اجل بنے ، جن میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 97 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔

     جبکہ گذشتہ ماہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا ، ماہ اگست کے اختتام پر گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔

     ماہ اگست میں شہر کے چھ مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے کیے گئے، لیاری میں گینگ وارکے دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او نیپئر بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔ گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ڈی میں القاعدہ کے دہشت گردوں سے مقابلے میں حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوا۔

  • پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں مدرسے پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط

    پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں مدرسے پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط

    کراچی : نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں مدارس کی چھان بین کا آغازہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن میں سرچنگ کے دوران پولیس نے مدرسے سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنیوالےکون ہیں؟مدارس کوفنڈنگ کہاں سےہورہی ہے؟ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی میں مدارس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

    ضلع غربی میں واقع اورنگی ٹاؤن میں ایس پی علی آصف کی زیرقیادت ایک  مدرسےمیں سرچ آپریشن کیاگیا۔ پولیس حکام کےمطابق مدرسے سےفارغ التحصیل طالبعلموں کی فہرست اورفنڈنگ سےمتعلق معلومات بھی اکھٹی کی گئیں۔

    مدرسے کےترجمان کاکہناہے کہ ملکی مفاد میں ہرممکن تعاون کوتیارہیں، پولیس نےدعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سو سترمدارس کومشکوک قراردیاگیا ہے جن میں ضلع غربی کے گیارہ مدارس شامل ہیں۔

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کو عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ اسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

     اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس محسن علی سے پوچھ گچھ کرے گی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    اس سے پہلے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی، اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو محسن علی تک رسائی نہیں دی گئی تھی۔