Tag: Police

  • کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ کا مقدمہ درج

    کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ کا مقدمہ درج

    کراچی: پاکستان کے مایہ نازسابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم ان دنوں فاسٹ باؤلرز کی ٹریننگ کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔

    سابق فاسٹ باؤلرکی گاڑی پرکارساز کے نزدیک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، وسیم اکرم اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق 15 پر ایک کال موصول ہوئی ہے جس میں پولیس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

    فائرنگ کے واقعے نتیجے میں دو گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    وسیم اکرم گھر سے نیشنل اسٹیڈیم آرہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں اورمحفوظ ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وسیم اکرم نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر پہنچ کر شکایات درج کرائی ، ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کو پہلے ٹکر ماری اور پھر فائرنگ کی آواز آئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے وسیم اکرم کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی تحقیقات کریں گے، انہوں نے وسیم اکرم کو مکمل سیکورٹی دی جائے گی ۔

    وسیم اکرم نے پولیس کو گاڑی کا نمبر بھی نوٹ کرادیا ہے، مذکورہ گاڑی عذیر احمد کے نام رجسٹرڈ ہے، یہ ہنڈا سوک 2002 ماڈل ہے، جس کا رجسٹریشن نمبراے ای جی  061 ہے، پولیس نے وسیم اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  گاری کی ٹکر کے بعد تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک فریق نے فائرنگ کردی جس سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ،وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار یا ٹارگٹڈ نہیں ہے۔

    بعد ازاں میہڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس طرح کے روڈ ریج کے واقعات دیگر ممالک میں بھی ہوتے ہیں۔ اس میں سیکیورٹی کا کوئی قصور نہیں ہے، انہوں نے کہا  نوجوانوں میں تحمل مزاجی  کم ہوتی ہے۔

    سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ کرنا ہے تو ہاتھ پاؤں سے کرو۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات دنیابھر میں ہوتے ہیں، گاڑی کی ٹکرہوتوبات کی جاتی ہےگولی نہیں چلائی جاتی، ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں شرکت کیلئے اسٹیڈیم آرہا تھا،پیچھےسےآنےوالی گاڑی نے میری گاڑی کو ٹکر ماری۔

    حملہ آور کی گاڑی میں تین افراد سوارتھے ، گاڑی کے مالک نے پستول کا رخ میری طرف کیا، جب انہیں معلوم ہوا کہ میں وسیم اکرم ہوں توگاڑی کے ٹائر  کے پاس فائرکیا۔

    انہوں نے کہا کہ واقعے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وسیم اکرم پر حملے کی مذمت کی ہے جبکہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے اللہ تعالیٰ وسیم اکرم کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔ گورنرسندھ عشرت العباد نے بھی وسیم اکرم پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر گاڑی کو تحویل میں لے کر ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی گاڑی کا نمبر تو وہی ہے مگر جو کلر وسیم اکرم نے بتایا تھا مذکورہ گاڑی اس کلر کی نہیں ہے، اور گاڑی پر موجود گرد وغبار سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ یہ گاڑی کافی عرصے سے گھر میں ہی کھڑی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ پیچیدہ صورت اختیار کر گیا ہے، پولیس نے پکڑے جانے والےمشتبہ ملزم اور اس کی گاڑی کو کلیئر قرار دے کرچھوڑ دیا ہے۔

  • سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،4اہم افسران کی خدمات وفاق کو واپس

    سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،4اہم افسران کی خدمات وفاق کو واپس

    کراچی: آئی جی سندھ سے اختلا فات کی بنیاد پرصوبےکے چار پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کردی گئیں۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادری تھیبو ایڈیشنل آئی جی کائونٹر ٹریررزم ڈیپارٹمنٹ ثناَء اللہ عباسی ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ اور ایس ایس پی طارق دھاریجو کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی گئیں۔

     ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کو آئی جی سندھ سے اختلافات کے باعث پہلے ہی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

  • کراچی: ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تشدد کے بعد حوالہ پولیس

    کراچی: ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تشدد کے بعد حوالہ پولیس

    کراچی : ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، شریف آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، دونوں ڈاکوؤں کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملیر پندرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، مقتول کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر معلوم ہوتا ہے ۔ دوسری جانب شریف آباد میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔

    جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے دونوں ڈاکوؤں کوپکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

    بہادر آباد کے علاقے سے بھی ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے گھروں سے زیورات اور بھاری مالیت مین رقم کی چوری کی تھی ۔

  • عمران فاروق کیس: ملزم محسن تک رسائی کی برطانوی درخواست

    عمران فاروق کیس: ملزم محسن تک رسائی کی برطانوی درخواست

    اسلام آباد: برطانیہ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن تک رسائی مانگ لی،جبکہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ برطانوی حکومت کا خط مل گیا، رسائی دینے کافیصلہ نہیں کیا۔

    عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی سے تفتیش کےلئے برطانوی حکومت کی درخواست پاکستان کو مل گئی میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے ملزم محسن علی سے تفتیش کے لیے رسائی دینے کی درخواست کی ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے ملزم محسن علی سے تفتیش کر نے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست کی ہے جو موصول ہو گئی ہے تاہم فوری طور پر حکومت نے سکاٹ لینڈ یارڈ کوملزم تک رسائی دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    عمران فاروق قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو مقدمے کی تحققیات کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔

  • کراچی میں ایک فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شیں برآمد

    کراچی میں ایک فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شیں برآمد

    کراچی : سچل میں فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شں ملیں ہیں ۔پولیس کے مطابق لاشیں دس دن پرانی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل کے ایک فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے ہولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فلیٹ کو کھولا تو وہاں چار افراد کی تعفن زدہ لاشیں موجود تھیں۔

    پولیس نے ایک بچے اور تین خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں ۔ پولیس کے مطابق لاشیں دس دن پرانی ہیں۔ پولیس نے مذکورہ فلیٹ کو سیل کر دیا، جبکہ لاشوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

  • ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    کراچی : سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے دو دریا میں عید کے چوتھے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پکنک منانے کی غرض سے ساحل سمندر کا رخ کیا ہوا تھا ،پولیس نے پکڑ دھکڑ کے دوران خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ۔

    ساحل پر بیٹھے ہوئے متعدد لوگوں کو پولیس موبائلوں میں ڈال کر لے گئی جس پر خواتین نے احتجاج بھی کیا، شہریوں کاکہنا ہے کہ پولیس دفعہ 144 کے نام پر پکڑ دھکڑ کرکے کمائی کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے ، کسی سے پانچ سو تو کسی سے دو ہزار لیکر چھوڑا جارہا ہے ۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر تفریح کے غرض سے آنے والے لوگوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔

  • کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،2افرادجاں بحق

    کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،2افرادجاں بحق

    کراچی: نواحی علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبرمیں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جو کہ اسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مارے جانے والے افراد کی شناخت علی اورشاہد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 19 میں لوٹ مار میں مصروف ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان بھی ملا ہے۔

  • عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ناظم آبا د کے علاقے میں سیف اللہ کے اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہوسکے۔

    مقتولین کی شناخت ریحانہ اوت فضل خالق کے ناموں سے ہوئی ہے، ادھرہل پارک کے قریب جواریوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکرعبدالمنان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس کادعویٰ ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، لانڈھی مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفیظ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • پولیس اہلکارنے سابق منگیترپرتیزاب پھینک دیا

    پولیس اہلکارنے سابق منگیترپرتیزاب پھینک دیا

    کراچی : درندہ صفت پولیس اہلکار نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، انیس سالہ راحیلہ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہے پولیس نے مقدمہ درج کے سفاک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسماۃ راحیلہ چاند رات کو اپنے ہاتھوں میں مہندی سجانے نکلی تھی کہ سفاک ملزم نے اسے تیزاب سے کا نشانہ بنادیا

    تیزاب سے جہاں راحیلہ کا نوے فیصد جسم کا حصہ جھلسا وہیں شیر خوار بھتیجا اور بھائی بھی تیزاب گردی کا نشانہ بن گئے۔

    مبینہ ٹاؤن پولیس نے اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے ردعمل میں ملزم ذیشان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    دوسری جانب تیزاب کا نشانہ بننے والی راحیلہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اس کے جسم کا نوے فیصد سے زائد حصہ جھلس چکا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق راحیلہ کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق 35 فیصد سے زائد جسم جھلس جانے کی صورت میں مریض کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں۔

  • خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی سے چار پولیس اہلکاروں اور تین خواتین کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ملزمان دوسو سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نےدوہزارتیرہ میں شرافی گوٹھ پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے چار اہلکاروں کو شہید کیا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے دوہزار چودہ میں دو خواتین اور ایک بچی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرنے اعتراف کیاہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ ہر ہفتے دو کارروائیاں کرتا تھا اور ملزمان مزاحمت پر پولیس اور شہریوں کو قتل کردیتے تھے۔