Tag: Police

  • کراچی میں پولیس مقابلہ: پانچ ملزمان مارے گئے،اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس مقابلہ: پانچ ملزمان مارے گئے،اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان مارے گئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ناظم آباد دو نمبر میں پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کارروائی کےدوران ملزمان اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلے میں ایک ملزم ماراگیا۔

    سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کےقریب رینجرز کی چھاپہ مارکارروائی میں دو طرفہ فائرنگ کےنتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی،ملزمان کےقبضےسےاسلحہ بھی ملا ہے۔

    لیاری کےعلاقےبغدادی میں لیاری گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نےسرچ آپریشن کیاجس کےدوران گینگ وار ملزمان اور پولیس کی جانب سےفائرنگ کےتبادلے میں گینگ وار کے تین ملزمان مارےگئے۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا،سبحان عرف گرنیڈاور علی شان عرف شان کےناموں سےکی گئی۔

    پولیس کےمطابق ہلاک ملزمان تیس سےزائد افرادکی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوراغوا برائےتاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان کے قبضے سےایوان لانچر،سولہ گولےاور اسلحہ بھی ملاہے۔پراناگولیماربلوچ پاڑہ کےقریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سےہارون نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہنے والا نوسرباز گرفتار

    سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہنے والا نوسرباز گرفتار

    سکھر:خود کو میڈیا کا نما ئندہ کہہ کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والے شخص نیا زاحمد کوسکھر میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق نیاز احمد جعلی کا رڈ دکھا کر شہر یوں سے پیسے بٹورتا تھا ،گذشتہ دس سال سے اس دھندے میں ملوث ہے۔

    قمبر شہداد کوٹ کا رہا ئشی اننچاس 49 سالہ نیازاحمد گذشتہ دس سال سے شہر شہر گھوم کر خود کو میڈیا کا نمائندہ بتا نے والا نوسرباز کو سکھر میں گرفتا ر کر لیا گیا ۔

    نیا ز احمد کے پاس سے مختلف پروگرامز کے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے جنہیں دکھا کر وہ لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا ۔

  • کراچی: فرقہ وارانہ اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی

    کراچی: فرقہ وارانہ اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی

    کراچی: شہر قائد میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں یکایک تیزی آگئی،فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا اہم رہنمااور کارکن سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی میں پولیس اور رینجرزکے ٹارگٹڈ آپریشن، ٹارگٹ کلرز کو لگام دینے میں ناکام نظرآتےہیں، شہر میں ایک بارپھر فرقہ واریت ٹارگٹڈ کلنگ میں تیزی آگئی ہے۔

    شیرشاہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر فیاض اور محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین کا تعلق اہلسنت والجماعت سے تھا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ترجمان اہلسنت کے مطابق ڈاکٹر فیاض جماعت کے اہم رہنما تھے۔

    اس سے قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایڈوکیٹ علی حسنین بخاری کوقتل کردیا تھا، گزشتہ چارروز کے دوران فرقہ واریت ٹارگٹ کلنگ کے دوران چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق مختلف مذہبی جماعتوں سے تھا۔

  • نابینا افراد کا ملازمتوں کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہردھرنا

    نابینا افراد کا ملازمتوں کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہردھرنا

    لاہور: نابینا افراد نے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیدیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ یقین دہانی نہیں، عملی اقدامات چاہیئیں۔

    نابینا افراد نے لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک مارچ کیا اور پنجاب اسمبلی کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے نابینا افراد کو دھکے بھی دیئے۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے نابینا افراد سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے، جس پر نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی دھرنا دے دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

     حکومت نے مذاکرات کے دوران ملازمتوں کا کوٹہ تین فیصد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایڈہاک ملازمین کو اکتیس مارچ تک مستقل کر دیا جائے گا لیکن نابینا افراد کا کہنا ہے کہ یقین دہانیاں تسلیم نہیں، تین ماہ پہلے بھی ایسی ہی یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں، آرڈر جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • اسلام آباد: 23 مارچ کو دہشتگردی کامنصوبہ ناکام

    اسلام آباد: 23 مارچ کو دہشتگردی کامنصوبہ ناکام

    اسلام آباد :23 مارچ کو دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا دیاگیا ہے، پولیس  نے غوری ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں صغیر اور راجا سفیر شامل ہیں جبکہ ان کا تیسرا ساتھی اکبرفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

    برآمد ہونیوالے اسلحے میں چھ کلاشنکوف، سیون ایم ایم کی ایک رائفل ،پستول اور تین ہزار کے لگ بھگ گولیاں شامل ہیں،تھانہ کورال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ملزم اکبر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرافواج کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ پریڈ گزشتہ سات برس سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کی جا رہی تھی۔

  • فیصل آباد: سوتیلی بیٹی سےشادی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    فیصل آباد: سوتیلی بیٹی سےشادی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    فیصل آباد:  تیرہ سالہ سو تیلی بیٹی سے زبردستی شادی کی کوشش اے آر وائی نیوز نے ناکام بنا دی۔

    ظلم کی کوئی انتہا نہ رہی جب سوتیلے باپ نے اپنی تیرہ سالہ بیٹی پر ایسی بری نگاہ ڈالی کے اس سے شادی کی تیاریاں کرلیں۔

    فیصل آباد اسلام نگر کا رہائشی اکتالیس سالہ شعیب اپنی دوسری بیوی کی بیٹی سے نکاح کا منصوبہ بنا چکا تھا جسے اے آر وائی نیوز کو کوشش سے ناکام بنادیا گیا۔

    پولیس کی کاروائی کے تیرہ سالہ بچی کو بازیاب کرایا جبکہ شعیب کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عدالت میں پیش کیا جائے جہاں اس کے سزا کا تعین ہوگا۔

    بیٹی کے رتبے کو پامال کر کے اس سے شادی کے خواب کو پورا کرنے والا اکتالیس سالہ شعیب پکڑے جانے پر ہاتھ جوڑ کر اپنی بیوی سے معافی مانگنے لگا۔

    معصوم کنزہ نےجب اس شخص کو پولیس کی حراست میں دیکھا تو خود کومضبوط پایا اور منہ پرطمانچے مارکراپنا غصہ اور دکھ کم کیا۔

  • پولیس نے دوغیررجسٹرڈ مدرسوں کو سربمہرکردیا

    پولیس نے دوغیررجسٹرڈ مدرسوں کو سربمہرکردیا

    ٹنڈومحمد خان :مختلف کارروائیوں میں ٹنڈومحمد خان میں قائم دو غیر رجسٹرڈ مدرسوں کو سیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان پولیس نے دو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو دینی مدرسوں کو سیل کردیا۔

    ایک مدرسہ جامعہ علوم  میں خواتین کو دینی تعلیم دی جارہی تھی، اس مدرسے کا نگراں مولوی عبدالمجید معاویہ تھا، مدرسے میں زیر تعلیم خواتین کو باہر نکال کر مدرسے کو سیل کردیا گیا ۔

    دوسری کارروائی بلڑی شاہ کریم کے قریب ڈھنڈھی کے علاقے میں کی گئی جہاں پر ایک اورغیر رجسٹرڈ مدرسہ کو سیل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی نسیم آراء کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں مدرسے غیر قانونی طورپرطلباء کو تعلیم دے رہےتھے۔

    واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قومی ایکشن پلان کے تحت غیررجسٹرڈ اورمشکوک سرگرمیوں میں ملوّث  مدارس کیخلاف ملک بھرمیں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    کراچی : بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ رات بھینس کالونی سکھن تھانے کی حدود میں مقامی رہنما کے گھر کے باہر نامعلوم افراد بم رکھ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں ایک کلو بارودی مواد تھا، جس میں ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی،بم کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • انصاف نہ ملنے پر ضعیف خاتون کا اقدام خود کشی

    انصاف نہ ملنے پر ضعیف خاتون کا اقدام خود کشی

    ملتان: پچاس سال کی بوڑھی خاتون نےپولیس کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کوآگ لگالی۔تفصیلات کے مطابق انصاف نہ ملا تو خود سوزی آخری راستہ ہے۔

    ملتان کے علاقے تھانہ قطب پور کی رہائشی پچاس سالہ منظور بی بی نے پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ   اس کے ساتھ دھوکا کیا گیا اور پولیس اس کی ایک بات بھی نہیں سن رہی۔

    منظور بی بی کے مطابق اس  نے اپنے بھتیجے نصیر سے بارہ مرلہ کی زمین خریدی ..رقم کی ادائیگی کے بعد وہ مکر گیا۔بوڑھی بیوہ خاتون مدد کیلئے پولیس کے پاس پہنچی۔ ۔

    سی پی او کے کہنے پر نصیر نے کچھ رقم تو واپس کی لیکن پھر مکر گیا۔ منظور بی بی کا کہنا ہے کہ اس نے ڈی سی او ،اور سی پی او۔دونوں سے رابطہ کیا لیکن ان پر اس کی التجا کا کوئی اثر نہیں ہورہا ۔

    منظور بی بی نے کہا کہ اب  بھی اگر انصاف نہ ملا تو وہ جان دے دے گی۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ  کے قریب پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے،پولیس نے بھاری مقدار میں بارود سے بھری بوریاں برآمد کرلی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے ۔

    ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کیا گیا جب کہ اس دوران پولیس ملزمان میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس،دس بوری بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد امام بارگاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔