Tag: Police

  • نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کا قتل : پولیس نے24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قاتل کو پکڑلیا

    نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کا قتل : پولیس نے24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قاتل کو پکڑلیا

    کراچی : ایسٹ زون پولیس نے اسٹیڈیم روڈ پر نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قاتل سمیت 3 ملزمان کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت پکڑلیا، ملزم نے بیان میں کہا گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے اسٹیڈیم روڈ پر پروفیسر ظاہرسید کے قاتل سمیت3ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا ،ایس پی گلشن ڈویژن معروف عثمان نے کہا ایسٹ زون پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان گرفتارکیے، نجی انسٹیٹیوٹ کےڈائریکٹرظاہرسیدکوگزشتہ روزقتل کیاگیا۔

    گرفتارتیسرا ملزم ملزمان کا سہولت کارہے ، ملزمان نشے میں تھے، ڈکیتی کے دوران فائرکیا، سہولت کارملزمان کو کرائے پر پستول دیتا تھا ، ملزمان پروفیسر کے  قتل کے بعد بھی شہری کو لوٹ رہے تھے،گرفتارملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

    ملزمان نے دوران تفتیش 22 وارداتوں کاانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سہولت کار زاکر ہر واردات کا50فیصد لیتا تھا، ملزم رستم پٹھان نے فائرکیا اور ابراہیم بنگالی موٹرسائیکل چلارہا تھا، گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کی۔

    ایس پی گلشن نے بتایا کہ ملزمان نے پروفیسر سےپہلےخاتون سمیت 2شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم زاکر پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے۔

    اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ ظاہرعلی سید اپنے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر گھرجارہےتھے، ڈرائیورکواتارکرگاڑی آگےبڑھی توموٹرسائیکل سوار2ملزم آئے ، ڈرائیورنے بتانا ملزموں کے چہرے واضح تھے، نقاب ہیلمٹ نہیں تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے ایک ہی فائرکیا اور فرار ہوگئے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کانتیجہ ہے تاہم ڈرائیورکابیان بھی قلمبندکرلیاگیاہے، مقتول کی رہائش رنگوں والاہال بہادرآبادکےقریب ہے۔

  • کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر ٹھٹھہ میں بیچنے والے ملزم گرفتار

    کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر ٹھٹھہ میں بیچنے والے ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکلیں ٹھٹھہ میں بیچتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں 125 سی سی موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نے 30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکلیں ٹھٹھہ میں بیچتے تھے، ملزمان نئی موٹر سائیکل 20 ہزار میں فروخت کرتے تھے۔

  • بچی اغواء کرنے کی کوشش،  پولیس نے ملزم پر بڑا انعام رکھ دیا

    بچی اغواء کرنے کی کوشش، پولیس نے ملزم پر بڑا انعام رکھ دیا

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں گزشتہ روز ایک بچی کو مٹھائی کا لالچ دے کر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جو ناکام ہوگئی پولیس ملزمم کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارر ہی ہے۔

    مالیگاؤں میں بچوں کی گمشدگی کیلئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق رواں سال شہر میں بچوں کے گمشدہ ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس اور انتظامیہاپنی سی کوشش کررہی ہیں.

    گزشتہ روز مقامی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے بچی کے والد نے تھانے میں نامعلوم نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی کہ گزشتہ روز ایک نامعلوم نوجوان نے ان کی بچی کو گھر کے پاس سے ٹافی کا لالچ دے کر اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔

    بچی کے باپ نے بتایا کہ اس بات کی خبر ان کو اطراف کے کارخانہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے حاصل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر نظر آرہا کہ ایک نوجوان مٹھائی کا لالچ دے کر بچی کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کررہا ہے۔

    شکایت ملنے پر پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس نامعلوم نوجوان کا کوئی سراغ نہ ملنے پر پولیس نے اس ملزم کا پتہ بتانے والوں کو یا اس کے متعلق معلومات دینے والوں کو 10 ہزار روپیہ نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • کراچی پولیس نے شہریوں کے مقدمات درج کرنے روک دیے

    کراچی پولیس نے شہریوں کے مقدمات درج کرنے روک دیے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر، کراچی پولیس نے از خود مقدموں کا اندراج روک دیا جس کے بعد سائلین مقدمہ درج کروانے کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے افسران اور تھانیداروں نے از خود مقدموں کا اندراج روک دیا، شہریوں کو ایک بار پھر مقدمہ درج کروانے کے لیے دھکے کھانا پڑیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے سابقہ ایڈیشنل آئی جی کے احکامات پر عملدر آمد روک دیا، نئے ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے مقدمہ اندراج پر ہدایت نہیں دی گئی۔ افسران کا کہنا ہے کہ ہدایت نہ ملنے کو مقدمات کے اندراج کو روکنا سمجھا گیا۔

    سابقہ ایڈیشنل آئی جی نے کرائم رجسٹریشن فری پالیسی نافذ کی ہوئی تھی، سابق ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے مقدمہ فوری درج کرنے کے احکامات تھے۔ سابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی کے دور میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمات کا اندراج روک کر کارکردگی میں بہتری کا تاثر قائم کرنا چاہتی ہے تاہم ان کی وجہ سے سائلین مقدمے کے اندراج کی درخواست دینے تک کے لیے خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

  • ابو ظہبی: ایک اور ٹریفک خلاف ورزی پر 400 درہم جرمانہ عائد

    ابو ظہبی: ایک اور ٹریفک خلاف ورزی پر 400 درہم جرمانہ عائد

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی پولیس نے ایک اور ٹریفک خلاف ورزی پر 400 درہم جرمانہ عائد کردیا ہے، ابو ظہبی پولیس محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آگاہی مہم چلا رہی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران دائیں لین کی پابندی کریں اور عقب یا بائیں جانب سے آنے والی گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع دیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

    ابو ظہبی پولیس دراصل ان دنوں محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آگاہی مہم چلا رہی ہے۔

    ابو ظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ڈرائیور اپنے آگے چلنے والی گاڑی کو دائیں جانب سے اوور ٹیک نہ کرے، ایسا کرنے پر ٹریفک حادثے کا بڑا خطرہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس سے ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کوئی بھی ڈرائیور اس وقت تک ٹریک تبدیل نہ کرے جب تک کہ اس بات کا اطمینان نہ کرلیا جائے کہ راستہ خالی ہے اور ٹریک تبدیل کرتے وقت ایک گاڑی دوسری گاڑی کے درمیان ضروری فاصلے کی پابندی کرے۔ ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک میں جاتے وقت سگنل ضرور دے۔

  • مائرہ ذوالفقار کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف

    مائرہ ذوالفقار کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف

    لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے کرائے کےقاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کا انکشاف سامنے آیا ، مائرہ کو قتل کرنے والوں کو کس نے ٹاسک سونپا پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ ذوالفقار میں بڑی پیش رفت ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ مائرہ کوکرائے کےقاتلوں کے ذریعے قتل کرانےکاانکشاف ہوا ہے ، مائرہ کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد جبکہ سعد بٹ جوہر ٹاؤن میں تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی ڈیفنس میں موجود نہ ہونےکی تصدیق ہوئی۔

    مائرہ کو قتل کرنے والوں کو کس نے ٹاسک سونپا پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہیں ، مائرہ ذوالفقار ظاہر جدون کو شادی سے انکار کر چکی تھی جبکہ اشتہاری ظاہر جدون مائرہ کی دوست کو بھی جنسی ہراساں کرچکا ہے۔

    گذشتہ روز مائرہ قتل کیس میں 18 روز بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہونے پر آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے ریکارڈ طلب کر لیا تھا۔

    اس سے قبل مقتولہ کے والد ذوالفقار علی کیجانب سے بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان کو بلا کر ان سے بیان لیکرچھوڑدیاجاتاہے۔

    مائرہ کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ میری بیٹی نانی کے پاس جاناچاہتی تھی سجل نے روک لیا، سجل سے پوچھاجائے کیوں روکا اورآخری وقت تک سجل ساتھ تھی، ذوالفقار علی نے مطالبہ کیا تھا کہ میری مددکی جائے اور میری بیٹی کےقاتلوں کوگرفتار کیا جائے۔

    دو روز قبل ماہرہ ذوالفقار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مائرہ کو منہ اور گردن پر گولی مار کر قتل کیا گیا تاہم زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

  • فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے پولیس کیوں بلائی؟

    فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے پولیس کیوں بلائی؟

    ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کو اس وقت پولیس بلانی پڑگئی جب فلم کی شوٹنگ کے دوران متعدد لوگوں نے سیٹ پر ہلہ بول دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدمزگی کا یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا، جب ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی نئی آنے والی فلم مشن امپاسبل7 کے سیٹ پر بلا اجازت لوگ گھس آئے،جس پر اداکار نے ایکشن لیا اور فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق فلم کے سیٹ پر دھاوا بولنے والے افراد وہاں موجود سامان پر چڑھ کر سیٹ کی تصویریں لینا چاہ رہے تھے، جس کے لئے انہوں نے فلم کے سیٹ کا دروازہ تک توڑ ڈالا، جس کے باعث پولیس کو طلب کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق فلم کا سیٹ بہت بڑا اور کھلا ہوا ہے جسے مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں، گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا تھا، ناخوشگوار واقعے کے بعد اب فلم کی ٹیم مزید حفاظتی اقدامات کرے گی تاکہ شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی تھی، بعد ازاں اس کی ریلیز کی نئی تاریخ 22مئی2022 سامنے آئی ہے، یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپاسیبل’ کی ساتویں فلم ہے۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی ، قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا  ذخیرہ برآمد

    کراچی پولیس کی کارروائی ، قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد

    کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا، ممکنہ طور پر بارودی موادد اور ہتھیار دہشتگردی کی نیت سے قبر میں چھپائے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی زمان ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پربڑی کارروائی کی اور کارروائی کے دوران  چکرا گوٹھ  نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحہ ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ اسلحہ،دھماکا خیزموادممکنہ طورپر دہشت گردی کیلئےچھپایاگیاتھا ، برآمدذخیرے میں3ہینڈگرنیڈ،2بارہ بورریپیٹرگن شامل ہیں۔

    برآمدہتھیاروں میں 2بےبی کلاشن ،ایک ٹرپل 2،2تیس بور پستول جبکہ مختلف ہتھیاروں کے کارتوس اور میگزین بھی برآمد ہوئے ، ممکنہ طور پر بارودی موادد اور ہتھیار دہشتگردی کی نیت سے قبر میں چھپائے گئے تھے۔

  • لاہور : باپ اپنے دو معصوم بچوں سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    لاہور : باپ اپنے دو معصوم بچوں سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    لاہور : بھائی کو بچاتے ہوئے بہن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ان دونوں کو بچانے کیلئے باپ بھی اپنی جان گنوا بیٹھا، تین لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ میں باپ اور دو معصوم بچوں کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، اس افسوسناک واقعے پر اہل محلہ بھی آبدیدہ ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 8سالہ بچے گوہر کو لوہے کے راڈ سے کپڑے اتارتے ہوئے کرنٹ لگا، گوہر کو بچانے کے دوران اس کی 11سالہ بہن فائزہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی اور بعد ازاں دونوں کو بچاتے ہوئے ان کا باپ آصف بھی جاں بحق ہوگیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا، بعد ازاں ایک ساتھ تین لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔

  • کراچی کے شہریوں کا غصہ بے قابو، ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

    کراچی کے شہریوں کا غصہ بے قابو، ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

    کراچی : فیڈرل بی ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا مبینہ ڈاکو شہری کے ہتھے چڑھ گیا، کار سوار شخص نے ملزم کو ٹکر مار کر موٹر سائیکل سے گرا دیا اور گاڑی چڑھا دی۔

    روز روز کی لوٹ مار اور چھینا جھپٹی سے پریشان کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

    اسی اثناء میں ایک کار سوار شہری نے ہمت کرکے ان کا پیچھا کیا اور اس دوارن ایف بی ایریا بلاک 6 میں اسٹریٹ کرمنل شہری کے ہتھے چڑھ گیا۔

    غصے میں بھرا شہری بار بار اسٹریٹ کرمنلز پر گاڑی چڑھاتا رہا، سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کوموصول ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار نے گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم کو ٹکر ماری۔

    گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم سڑک پر گر گیا شہری نے موٹر سائیکل پر بھاگنے والے2ملزمان کو بھی گرادیا۔

    شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکو کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک فیملی کو لوٹ رہا تھا، ملزم سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔