Tag: Police

  • پولیس موبائلوں پرحملے، افسران نے سرجوڑلئے

    پولیس موبائلوں پرحملے، افسران نے سرجوڑلئے

    کراچی:پولیس موبائل پرحملوں کے پیشِ نظراعلیٰ افسران نے  حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس پرفائرنگ اورحالیہ نئے طرزکے حملوں کے بعد  آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیرِصدارت  امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

    اعلیٰ افسران کی جانب سےپولیس اہلکاروں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔کراچی میں حملوں کی تازہ لہر میں ملزمان کی جانب سے پولیس پر دستی بموں کے ساتھ گاڑیاں جلانے والے کیمیکل کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔

    جس کے بعداعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پولیس موبائلز میں آگ بجھانے والے سلینڈرز رکھےجائیں گے جبکہ اہلکاروں کو ڈیوٹی پر آنے جانے کے دوران وردی نہ پہننے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ پولیس پکٹنگ کیلئےنئی حکمت عملی ترتیب دی جائیگی اور اہلکاروں کی سیکورٹی کے ذمہ دار ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ہونگے،آئی جی سندھ  غلام حیدرجمالی نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار عوام کے ساتھ ساتھ اپنی سیکورٹی پر بھی توجہ دیں۔

  • کراچی میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کے5 دہشتگرد ہلاک

    کراچی میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کے5 دہشتگرد ہلاک

    کراچی : پولیس نے گلشن بونیر میں مقابلے کےبعد پا نچ دہشت گردوں کی ہلا کت کا دعوی کیا ہے

    کراچی کے علا قے قائد آباد گلشن بونیر میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے پا نچ دہشت گردوں کی ہلا کت کا دعوی کیا ہے، پولیس کے مطابق پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کے علاقے میں داخل ہوتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

    ملزمان کی جانب سے پولیس پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے باعث علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے بعد پولیس کے چار سو اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ ہلاک و زخمی ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

     ایس ایس پی راو انوار کے مطا بق ہلا ک ہو نیوالے دو دہشت گردوں کی شناخت مصباح اور کڈے خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان پو لیس ،رینجرز اور حساس اداروں پر حملہ کرنا چا ہتے تھے اور اس کی پلاننگ میں مصروف تھے دہشت گردوں کیخلاف کئے جانے آپریشن میں پولیس کمانڈوز بھی شریک ہوئے۔

  • تیس نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی احتجاج کریں گے، عمران خان

    تیس نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی احتجاج کریں گے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پی ٹی وی کی عمارت کے قریب بھی نہیں گئے ، حکومت نے انہوں پی ٹی وی حملہ کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

    دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، نواز شریف ضمیروں کے سودے کرتے ہیں، الیکشن دھاندلی کی ہر حال میں تفتیش چاہتے ہیں، حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرض معاف کرائے، حکمرانوں نے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ۔ موجودہ انصاف کا نظام طاقتور مجرم کو نہیں پکڑ سکتا۔

    عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج اشتہاری بھی بن گیا ہے جبکہ پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی اشتہاری بنایا گیا حالانکہ جب پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ ہوا تو میں کنٹینر پر سو رہا تھا اور پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پی ٹی وی کی عمارت کے قریب نہیں گیا،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کے الزام میں ایک کارکن عدیل نے 27دن جیل میں گزارے ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو کسی سازش کی ضرورت نہیں، حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے مفادات مشترکہ ہیں اس لئے جمہوریت کے بچانے کے نام پر دونوں اکھٹے ہوگئے ہیں۔ کرپشن چھپانے کیلئے دونوں نے مک مکا کرلیا ہے۔

  • پی ٹی وی حملے میں ملوث ہونا ثابت کردیں سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

    پی ٹی وی حملے میں ملوث ہونا ثابت کردیں سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےکہا ہے کہ ماڈل ٹاون میں سترہ لوگ شہید ہوئے کوئی وارنٹ نہیں نکلا، اگر پی ٹی وی حملے میں ان کا ملوث ہونا ثابت کردیں تو سیاست چھوڑدیں گے، نوازشریف بیرون ملک صرف اپنی سرمایہ کاری کا جائزہ لینے جاتے ہیں۔

    دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کو 30نومبر تک کے وقت کی تجویز دے چکاہوں، حکومتی وارنٹ کے ٹیکے سے مزید 90دن کے دھرنے کیلئے تیارہوں اگر پی ٹی وی حملے میں میرا ملوث ہونا ثابت کردیں سیاست چھوڑ دونگا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی پر حملے کا میچ فکسڈ تھا۔

    سربراہ تحریک انصاف نےمزید کہا کہ جعلی جمہوریت کیلئےنوازشریف اور آصف زرداری اکٹھے ہیں ملک میں جمہوریت کے نام پر بندربانٹ ہورہی ہے نوازشریف بیرون ملک دوروں میں صرف اپنی سرمایہ کاری کا جائزہ لینے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لندن کے مہنگے ترین ہوٹلز میں قوم کے پیسے پر عیاشی کی جارہی ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اپنی تجویز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےماناتھاکہ کمیشن میں آئی ایس آئی سمیت تمام ایجنسیاں شامل ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارےپاس دستاویزہےجس میں درج ہےنوازشریف کےاستعفےکےبغیرتمام مطالبات منظورہیں۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    مٹھی : سندھ کابینہ کے اجلاس سے پہلے ایک کتا سرکٹ ہاؤس میں گھس آیا۔ جس نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ مٹھی میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد سے پہلے ایسا واقعہ ہوا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

    سائیں کی آمد سے پہلے انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے ایک کتا بھی آن پہنچا ، جسے دیکھ کرپولیس مشکل میں پڑگئی۔مگر کتا بھی کم نہ تھا کبھی یہاں کبھی وہاں بھاگتا رہا۔جھاڑیوں کے پیچھے بھی چھپنے کی کوشش کی ،لیکن آخر کار پولیس کے مستعد افسر نے تن تنہا ہی اسے مار بھگایا۔

    تب ہی سکون ملا۔اس سے قبل بھی  سندھ اسمبلی میں بھی  ایک کتے نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی تھیں۔ مگرکتوں کی اس بے جا مداخلت پر سندھ انتظامیہ سوچ میں پڑ گئی ہے۔ کہ اب ان کا کچھ انتظام۔ کرنا پڑے گا ۔کیونکہ آئین نہ قانون اورنہ سرکاری عمارتوں کے باہرکہیں لکھاہے کہ کتوں کا داخلہ منع ہے

  • نوازشریف نےیوٹرن لیا،یہ ان کی پرانی عادت ہے، عمران خان

    نوازشریف نےیوٹرن لیا،یہ ان کی پرانی عادت ہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے نوازشریف نےیوٹرن لیا،یہ ان کی پرانی عادت ہے، تیس نومبر کے بعد حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اس لئے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹے تھے، میں نے کل اپنے خطاب میں جو باتیں کہیں وہ سب مذاکرات میں طے تھا۔ حکومت نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات میں طے کیا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایک جوڈیشل کمشن بنے گا جس میں آئین کے تحت کسی بھی ادارے سے تفتیشی لیا جا سکتا ہے۔ جوڈیشل کمشن کے پاس اختیار ہوگا کہ دھاندلی کی تفتیش میں کس کو شامل کیا جائے۔ حکومت نے کہا تھا کہ آپ دھرنا ختم کریں اور کمیٹی تحقیقات کرے گی تاہم مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کی طرح یوٹرن لیا اور پیچھے ہٹ گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمشن 6 ہفتوں کے اندر دھاندلی کی تحقیقات کرے۔ اس دوران ہم بھی اپنا دھرنا جاری رکھیں گے اور وزیراعظم بھی حکومت کرتے رہیں لیکن اگر انتخابات 2013ء میں دھاندلی ثابت ہو جائے تو وزیراعظم کو نئے الیکشن کروانا ہونگے۔

     عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! آپ کا شکریہ کہ ہمارے ارکان کی بولیاں لگ رہی ہیں۔ اسمبلی میں استعفے منظور نہ کرنے کا ڈرامہ چل رہا ہے۔ میاں صاحب جتنی دیر کرینگے ہمیں اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ میاں صاحب 30 تک نومبر تک فیصلہ کریں، نہیں تو مجھے فیصلہ کرنا پڑے گا۔

  • کراچی: پولیس موبائل پرفائرنگ,مقابلےکے بعد ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس موبائل پرفائرنگ,مقابلےکے بعد ملزم گرفتار

    کراچی:شہرقائد میں بلدیہ اتحاد ٹائون میں ملزمان نے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی،پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، نیو کراچی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹائون میں ناکے پرکھڑی پولیس موبائل پر ملزمان نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب نیو کراچی کےعلاقےمیں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

  • دھرنے سےمہنگائی کم ہورہی ہے، عمران خان

    دھرنے سےمہنگائی کم ہورہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اصل دھرنا تیس نومبر کی سونامی کے بعد شروع ہوگا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ڈھائی ماہ سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے گیس مہنگی ہونے والی ہے، تیل کی قیمت میں کم از کم 15 روپے کمی کرنی چاہئے تھی، ہماری ذمہ داری 11 کروڑ عوام کو غربت سے نکالنا ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ دھرنا اصل اپوزیشن ہے،باقی مک مکا ہے، عمران خان نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے،حکمران اپنے اثاثے چھپاتے ہیں تو لوگ ٹیکس کیوں دیں، انہوں نےکہاکہ تیس نومبر کوانسانی سونامی کیلئےپانچ کروڑ روپے جمع ہوگئےہیں، عوام کواعتمادہے،نوازشریف اورآصف زرداری کوعوام کبھی رقم نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نےآصف زرداری کو دورے کیلئے حکومتی جہاز دیا،آصف علی زرداری کے دورہ چین پر ڈھائی کروڑ روپے قومی خزانے سے خرچ ہوئے،  عمران خان نے کہاکرپشن حکمران کرتے ہیں،قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کامزید کہناتھاکہ سترہ ماہ سے انہیں انصاف نہیں ملا،وہ انصاف ملنے تک ڈی چوک میں موجود رہیں گے۔

  • برسلز:حکومت مخالف مظاہرہ،مظاہرین نے پولیس پرہلہ بول دیا

    برسلز:حکومت مخالف مظاہرہ،مظاہرین نے پولیس پرہلہ بول دیا

    برسلز:بیلجیم میں حکومت کےخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے،مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ اور کئی گاڑیاں توڑ ڈالیں۔

    برسلز میں مظاہرین نےحکومت کی پالیسیوں کے خلاف مارچ کیا، پارلیمنٹ اسکوائر پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس پر ہلہ بول دیا اورشاہراہوں پر کھڑی گاڑیوں کو توڑ ڈالا۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائرکئے اور واٹر کینن کا استعمال کیا، اس موقع پر پولیس نے ہتھے چڑھنے والے احتجاجیوں کی خوب درگت بھی بنائی۔

  • دھاندلی ثابت نہ ہوئی تودھرناختم کردیں گے، عمران خان

    دھاندلی ثابت نہ ہوئی تودھرناختم کردیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دھرناختم کرنے کیلئےایک ماہ میں غیرجانبدار ججوں سے عدالتی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

    ڈی چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خود دھاندلی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے والے شفاف انکوائری نہیں کرا سکتے۔ تحقیقات حکومت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کرے انکوائری کرنے والے ایسے غیر جانبدار لوگ ہوں جن پر سب کو اعتماد ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ دھرنے والے قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،ظالم تبدیلی کے خلاف اکٹھے ہوگئے، نواز شریف اقتدار میں آکر ارب پتی بن گئے ہیں، چھوٹا سا طبقہ امیر اور قوم غریب ہورہی ہے، تھر میں بچے مر رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کو کچھ پتا نہیں، ہر کسی کو آج نیا صوبہ چاہئے، سندھ کے لوگوں کو تقدیر بدلنے کا موقع دیں گے، 21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ اور سندھیوں کو آزاد کرنے آرہا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان اور مسلمانوں کی طرف رویہ ناقابل برداشت ہے مگر ایک بات تسلیم کرنی چاہئے کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں ، باریاں لینے والوں نے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا جو مرضی کہہ لیں بھارتی وزیراعظم ایماندار شخص ہیں جو لوٹی ہوئی دولت واپس لا رہے ہیں ہمارے حکمرانوں کو بھی ان سے سیکھنا چاہیے۔