Tag: Police

  • پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرتین ارکان کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرتین ارکان کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرگلزارخان، ناصرخان خٹک اور مصرت زیب کوشوکازنوٹسزجاری کردیئے ہیں۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے تینوں ارکان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، خط کے مطابق چاراگست کو شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں استعفی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    تمام ارکان نے استعفی جمع کرائے لیکن ناصر خان خٹک نے استعفی جمع نہیں کرایا، پارٹی آئین کے تحت ان کی رکنیت معطل کر تے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے مطابق خطوط کی کاپیاں چیف الیکشن کمشنرکوبھی ارسال کردی گئیں۔

  • عمران خان کا پروگرام الیونتھ آر میں خصوصی انٹویو

    عمران خان کا پروگرام الیونتھ آر میں خصوصی انٹویو

    اسلام آباد : عمران خان نے حکومت کے جانب سے لگائے لندن پلان کو مکمل طور رد کردیا، سندھ میں انتظامی تبدیلی کیوں نہیں چاہتے یہ بھی بتادیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں اپنے کنٹینر کے اندر اےآروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آر کے اینکروسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لندن میں میری ڈاکٹر طاہرالقادری سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، لیکن اس میں دھرنے کے حوالے کسی موضوع پرہماری کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیسے کوئی اتنے لمبے عرصے کے لئے پلان بنا سکتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومتی وزراء کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنوں کے پیچھے آرمی یا انٹیلجس ایجنسی کا ہاتھ ہے لیکن عوام نے دیکھ لیا ہے سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دراصل لندن پلان’چاٹرڈ آف ڈیموکریسی‘تھا، جو پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان ہوا تھاجس میں طے ہوا تھا کہ باری باری حکومت کریں گے۔

    وسیم بادامی نے عمران خان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک ایک ہی وقت حکومت کے خلاف کیسے نکلی؟ جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اتفاق ہوا ہے ،ہم دھاندلی کے الزام پر 14 مہینے پہلے سے سڑکوں پرنکلنے کا کہہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران ماڈل ٹاؤن کا واقع پیش آیااورمقتولین کی ایف آئی آردرج کروانے کا مسئلہ درپیش ہوا ۔

    عمران خان نے کہا کہ میں نے منہاج القران سیکرٹیریٹ کا دورہ بھی کیا، طاہرالقادری کا مسئلہ ان کے کارکنان کی ہلاکت ہے جبکہ پی ٹی آئی کا دھرنا الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف ہے، یہ دو مختلف چیزیں ہیں، لیکن حکومت نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی دونوں کے مطالبات کو مسترد کردیاجس پردونوں پارٹیوں نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری دھرنا ختم دیں، میں نواز شریف کااستعفیٰ لئے کے بغیر ڈی چوک سے نہیں جاوٗں گا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے مطالبات جاننے کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کردی

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے مطالبات جاننے کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کردی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے مطالبات جاننے کیلئےچھ رکنی کمیٹی بنادی،ترجمان رینجرز کاکہناہےقانون نافذ کرنے والوں پر فائرنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑاجاسکتا۔

    گلشن معمار سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سےجاری بیان میں ترجمان رینجرز کاکہناہے کہ رینجرز پرفائرنگ کے بعد تیئس مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیاجن میں سے آٹھ افراد کوابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیاگیاہے جب کہ پندرہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ترجمان کاکہناتھا قانون کی حکمرانی کا قیام رینجرز کی ذمہ داری ہے، قانون نافذکرنےوالوں پرفائرنگ کرنےوالوں کونہیں چھوڑاجاسکتا۔

    کارکنوں کی گرفتاریوں پر ایم کیوایم کے شدید ردعمل کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے چھ رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی ہے، نثار کھوڑو،شرجیل میمن ، ڈاکٹر سکندر مہیندھرو ،مولابخش چانڈیو، وقار مہدی اور راشد ربانی پرمشتمل کمیٹی ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کے مطالبات کاجائزہ لے کرمسئلہ حل کرانے کی کوشش کرے گی۔

  • پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس

    پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی صدر اور معروف سماجی کارکن زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    ایس پی انوسٹی گیشن فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتارملزم نے دورانِ تفتیش زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیا،  ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اورعدالت سے ریمانڈ ملنے کے بعدملزم سے مزیدتفتیش کی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں ٹارگٹ کلنگ کا تھا، پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد عرف زہرہ آپا کوعام انتخابات دوہزارتیرہ سے قبل کراچی میں اُن کے گھر کے باہرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں۔

    انچارج سی آئی ڈی راجہ عمرخطاب کے مطابق 2010سے کٹی پہاڑی کے علاقے میں بھالو گروپ کا کنٹرول تھا،بھالو پہلے سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا تھا،جسے بعدمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا،مجرم نے اپنے ایریے کونوگوایریا بنانے کیلئے گلیوں میں بیریئر لگارکھے تھے،جبکہ پولیس پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر رکھے تھے۔

    راجہ عمرخطاب کے مطابق بھالو کو تحریک طالبان کے زوال گروپ نے اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا،ملزم نے منشیات کے اسمگلر عباس آفریدی کو علاقے میں اڈہ کھول کردیا تھا،بھالو اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹس کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

  • جمعہ کو اسلام آبادمیں سب سےبڑاعوامی سمندر ہوگا، عمران خان

    جمعہ کو اسلام آبادمیں سب سےبڑاعوامی سمندر ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی ہارنہیں مانی ہےاور نہ مانوں گا نواز شریف کے استعفے کے بغیر نہیں جاؤں گا ۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کو لندن  پلان کہتے ہیں انہوں نے کہا 43 دن دھرنے کا پلان کوئی احمق ہی بنا سکتا ہے،ہمارا پلان لندن میں نہیں بنا 18سال پہلے بنا تھا  میثاقِ جمہوریت اصل لندن پلان تھااورلندن پلان کا دوسرا حصہ الیکشن میں دھاندلی تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری میں مک مکا ہے میں ایک ہی گیند سے نواز اور زرداری کی وکٹیں گراوٗں گا، ڈاکوں نے مل کر نیب کا چیئرمین لگایا ہے،عبوری حکومت دونوں نے مل کر بنائی، دونوں پارٹی قائدین پرکرپشن کے کیسزز ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری مانتے ہیں کہ آر- اوز کا الیکشن تھا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں دھاندلی کی ہے، آصف زرداری کا 60 ملین سوئٹزرلیند میں ہے، ہرپاکستانی ایک لاکھ کا مقروض ہے، 11کروڑ پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم بتائیں عوام کا پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ٹیکس چوری ختم ہوگی تو ملک ٹھیک ہوجائے گا، جب دونوں جماعتیں باریاں لیتی رہیں گی کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، نواز شریف نے کئی سال تک ٹیکس نہیں دیا ۔

    انہوں نے کہا کہ بذدل لوگ بڑا کام نہیں کرسکتے، دلیر قومیں بڑی مصیبتوں کا مقابلہ کرتیں ہیں، غریبوں کا بھی سوچنا ہوگا، نئے پاکستان میں میرٹ ہوگا ، خاندان کی حکومت نہیں ہوگی، پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، کیا شریف خاندان کو اپنے علاوہ کوئی اور نہیں ملتا؟ ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے رشتہ داروں کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے، نئے پاکستان میں گلو بٹوں کو نہیں لائیں گے، اچھے ذہن والوں کو واپس پاکستان لانا ہے، نئے پاکستان میں پولیس اور جج کو زیادہ تنخواہیں دیں گے، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے ۔

    خطاب کے اختتام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو اسلام آباد میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا،انہوں نے لاہور جلسے کے حوالے سے کہا کہ لاہور تیار ہوجاؤ ، جو بھی ظلم سے نا انصافی سے تنگ ہے، جو بھی مہنگائی سے تنگ ہے گھر بیٹھنے سے کچھ نہیں ملے گا،سب مینارِ پاکستان پہنچ جائیں ۔

  • سندھ پولیس میں ایک ہزارخواتین بھرتی کرینگے،آئی جی سندھ

    کراچی: سندھ پولیس میں ایک ہزار خواتین بھرتی کی جائیں گی یہ بات آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پریس کانفرنس میں بتائی ،انہوں نے یہ بھی کہہ دیاکہ کس کے کہنے پر یہ کام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں خواتین اب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاہے  کہ سندھ پولیس میں ایک ہزار خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔

    خواتین کی اہمیت اور پولیس میں ان کی افادیت پر بات کرتے ہوئے وہ سادگی میں یہ بھی کہہ گئے کہ خواتین کی بھرتی کے لئے خاص طورپر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے تاکید کی ہے۔ کہنےکو تو آئی جی سندھ اندرکی بات کہہ گئے جس کا جواب بلاول بھٹو نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹرپردیا۔

  • عمران خان کا اتوارکو مینار پاکستان پرجلسے کا اعلان

    عمران خان کا اتوارکو مینار پاکستان پرجلسے کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے جلسے کے بعد  لاہور میں بھی اتوارکو جلسہ منعقد کرنے کااعلان کردیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم اور خوف کی حکومت مزید نہیں چل سکتی اب لوگوں کے ذہن بدل رہے ہیں، وزیراعظم جہاں جاتے ہیں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگتے ہیں، عوام نےفیصلہ کرلیا کہ نواز شریف کے استعفےکےبغیرجدوجہد ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حسنی مبارک قوم پر مسلط ہے اور آئی ایم ایف یا امریکا نہیں بلکہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے، نواز شریف کے امریکا میں متوقع استقبال کا سوچ کر ترس آرہا ہےعوام امریکا کی سڑکوں پر پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک 2حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ایک پاکستان غریب کا ہے اور دوسرا امیر کا ،پاکستان میں تعلیم میں تو تین درجے بنا دئے گئے ہیں، انگلش میڈیم ، اردو میڈیم اور مدرسے ہیں، ایک نظام تعلیم نہیں ہے،8لاکھ بچے انگلش میڈیم اور 3کروڑ اردو میڈیم جبکہ 20لاکھ مدرسوں میں پڑھتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بہت بڑا جلسہ کیا، ہر طرف عوام کا سمندر تھا لیکن ہمارے کراچی کے جلسے میں سب سے منفرد بات یہ تھی کہ ہمارے ساتھ تمام زبانیں بولنے والے لوگ موجود تھے، وہاں سندھی، بلوچی ، پشتون اور اردو بولنے والے سب لوگ تھے، ہم اس قوم کو تقسیم نہیں بلکہ ایک کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ لینے بعد میں نے اندرون سندھ اور بلوچستان کے دورے کرنے کا ہیں کیونکہ سب سے زیادہ ظلم تو وہاں ہوتا ہے، وہاں سے بہت حکمران آئے مگر وہاں عوام کا کبھی فائدہ نہیں ہوا،عوام کو کبھی حقوق نہیں دیئے گئے، اس عوام کو حقوق ہم دلائیں گے، قوم اپنی حالت بدلنے کی کوشش کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ مدد کر رہا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 28 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سے نئےڈی جی رینجرز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے نئےڈی جی رینجرز کی ملاقات

    کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے سندھ میں تعینات ہونے والے نئے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی اورصوبے امن وامان کی صورتحال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا سندھ رینجرز کے نئے ڈی جی میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات میں کہنا تھا رینجرز اور پولیس کے مشترکہ اقدامات کے باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا، وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا سندھ حکومت نے کراچی کے لوگوں کو جرائم پیشہ افراد سے نجات دلاکر پرامن ماحول فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

  • ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس: اہم شواہد ملے ہیں، پولیس حکام

    ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس: اہم شواہد ملے ہیں، پولیس حکام

    کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، اسلامک اسٹڈی کے عملے اور استاتذہ کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ اور ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے وائس چانسلر جامعہ کراچی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے واقعہ میں اہم شواہد ملے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کو چند تلخ فیصلے کرنے ہونگے، تلخ فیصلوں سے متعلق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

      ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے اہلِ خانہ سے معلومات ملی ہیں، اسلامک اسٹڈی کے عملے اور استانذہ کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ان کابس چلے تو قاتلوں کو ابھی گرفتار کرلیں، ڈی آئی جی شرقی کے خیال میں تدریسی عمل روکنا پریشان کن ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاملہ جلد حل کرلیں گے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے ڈاکٹر شکیل اوج کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔