Tag: Policeman

  • لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار قربان علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار قربان علی کی موت کی تصدیق کی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اہلکار قربان علی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

    دوسری جانب ہیڈ کانسٹیبل شہید کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کروایا ہے، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹرسائیکل گر گئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل پر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا۔

  • بھارت: کنویں میں گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک

    بھارت: کنویں میں گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں ایک پولیس اہلکار مشتبہ شخص کا پیچھا کرتے ہوئے کنویں میں جا گرا، کافی دیر بعد اہلکار کو کنویں سے نکالا جاسکا تو اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور میں پیش آیا۔ تھانہ انچارج پرم جیت سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے رات ناکہ بندی کر رکھی تھی تبھی موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی گئی جو سامنے سے آرہی تھی۔

    پولیس کے مطابق رفتار بڑھا کر ڈرائیور نے موٹر سائیکل بھگائی تو پولیس نے اس کا پیچھا کیا۔ موٹر سائیکل سوار نشے میں دھت تھا جو بغیر سوچے سمجھے موٹر سائیکل بھگاتا رہا۔

    ایک اندھیری جگہ پر وہ پولیس سے بچنے کی کوشش میں کنویں میں جا گرا۔

    موٹر سائیکل سوار کے پیچھے آتا کانسٹیبل بھی کنویں میں گر گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ریسکیو کو طلب کیا گیا۔

    کافی دیر بعد دونوں کو کنویں سے نکالا گیا تو دونوں کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مرنے والے مشتبہ شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔

  • لاہور: آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا، اے ایس آئی گرفتار

    لاہور: آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا، اے ایس آئی گرفتار

    لاہور:  آئی جی پنجاب نے سی پی او  آفس کے گیٹ پربزرگ خاتون سے بد کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں.

    تفصیلات کے مطابق بزرگ خاتون سے بدکلامی کے مرتکب اے ایس آئی آصف علی کومعطل کردیا گیا  اور   فوری طورپرگرفتارکر کے محکمانہ و قانونی کارروائی شروع ہوگئی.

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ بزرگ شہریوں کا احترام ہم سب پرفرض ہے، شہریوں سےغیرمناسب رویہ برتنےوالوں کی پولیس میں جگہ نہیں.

    خیال رہے کہ نئی سرکار آنے کے باوجود پنجاب پولیس کا رویہ تبدیل نہیں‌ ہوا ہے. لاہور میں سی پی او آفس کے باہرپولیس کے جوان نے ضعیف خاتون سے بدتمیزی کی.

    خاتون کی چھڑی اٹھا کر زمین پر دے ماری اور آئی جی پنجاب کے پاس داد رسی کے لئے آئی بزرگ خاتون کو  ڈانٹتا، برا  بھلا کہا.

    مزید پڑھیں: پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    اے ایس آئی آصف علی کرسی پر بیٹھی معمر خاتون سے انگلی اٹھا کر متکبرانہ انداز میں بات کرتا رہا. اہل کار نے ضعیف خاتون کی ایک نہ سنی، آئی جی پنجاب کےنام درخواست بھی وصول نہ کی.

    واقعے کی فوٹیج سامنے آئی، تو پولیس افسروں کوہوش آیا، اے ایس آئی آصف علی کومعطل کر کے وردی میں ہی حوالات میں ڈال دیا.

  • مصرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار اور ڈرائیور ہلاک

    مصرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار اور ڈرائیور ہلاک

    قاہرہ : مصری دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگیا، ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار اور اس کے ڈرائیور کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

    مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے معمول کے گشت کے دوران جب ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ان پر فائرنگ کر دی گئی۔

    اس واقعے میں کیپٹن مجید احمد عبدالرزاق ہلاک ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے بعد ازاں پولیس کی گاڑی کے ڈرائیور نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

    اطلاعات کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تھی اور اس میں چار نامعلوم افراد سوار تھے جن کی افراد کی تلاش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : مصر میں بس پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی مصری دارالحکومت قاہرہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے باعث سات مسیحی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بس قبطی مسیحی زائرین کو لے کر سینٹ سیموئل نامی ایک مذہبی خانقاہ جا رہی تھی، تاہم اب تک کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی۔

    دوسری جانب بس پر حملے کی تصدیق مصری صوبے منیا کے قبطی آرچ بشپ نے کر دی ہے، جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی : شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکار گھر سے گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے اس پرفائرنگ کردی۔

    پولیس اہلکار شاکر گولیاں لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اہلکارشاکر اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ میں تعینات تھا، گھر سے ڈیوٹی پرجاتے ہوئے اسے نشانہ بنایا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 2 خول ملے ہیں، نائن ایم ایم کے خول فرانزک کے لیے بھجوا رہے ہیں۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔


    کراچی : سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزارکے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ


    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کے بیٹے کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نےفائرنگ کی تھی تاہم جسٹس گلزار کے بیٹے سعد محفوظ رہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی:‌ فائرنگ کے واقعات‘ 2 پولیس اہلکار شہید‘ 1 زخمی

    کراچی:‌ فائرنگ کے واقعات‘ 2 پولیس اہلکار شہید‘ 1 زخمی

    کراچی : شہر قائد کےعلاقے نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید 1 زخمی ہوا جبکہ ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، فائرنگ کا دوسرا واقعہ ٹیپو سلطان روڈ پر پیش آیا جہاں فیروزآباد تھانے کے اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق صبح گلشن معمار میں شہید ہوںے والے اہلکار کی شناخت جمشید اور ٹیپو سلطان روڈ پر نشانہ بننے والے اہلکار کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت جمشید کےنام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار گلزار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔


    کراچی میں فائرنگ: ڈی ایس پی ٹریفک اورکانسٹیبل شہید


    پولیس ذرائع کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ پر فیروزآباد تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اہلکار کے سر پر گولیاں ماریں اور کالعدم تنظیم کا پمفلٹ پھینک کر چلے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے پمفلٹ اور خول تحویل میں لے لیے ہیں جلد ہی ان کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کو نوٹس لے لیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 11 اگست کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےڈی ایس پی ٹریفک حنیف اور ان کے ڈرائیور کانسٹیبل سلطان شہید ہوگئے تھے۔


    کراچی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل محمد خان شہید ایک زخمی


    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 25 جولائی کو کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار محمد خان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بیٹے کی جگہ امتحان دینے والا پولیس اہلکار باپ پکڑا گیا

    بیٹے کی جگہ امتحان دینے والا پولیس اہلکار باپ پکڑا گیا

    شکارپور : گزشتہ روز بیٹے کو امتحان میں نقل کروانے والا پولیس اہلکار آج پھر بیٹے کی جگہ پرچہ دینے پہنچ گیا۔ اے آر وائی نیوز نے گزشتہ روز بھی پولیس اہلکار کی قانون شکنی کی خبر نشر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات جاری ہیں۔ کمرہ امتحان میں طلباء کھلے عام نقل کرنے میں مصروف رہے۔ شکارپورمیں بھی پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت نہ ٹوٹ سکی۔ یہاں بھی نقل کا بازار گرم رہا۔

    کئی طلباء کے ساتھی نقل کروانے پہنچے، طلباء پھرّوں اور موبائل فونز سے نقل کرتے رہے۔ حد تو یہ ہے کہ پولیس اہلکار باپ اپنے بیٹے کا امتحان دینے کیلئے خود کمرہ امتحان میں آکر بیٹھ گیا، قانون نافذ کرنیوالا ہی قانون شکن بن گیا۔

    پولیس اہلکار بیٹے کی جگہ پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ شکارپور کے ایک امتحانی مرکز میں بیٹے کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پولیس اہلکار کو اے آر وائی نیوز کے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔ پولیس اہلکارکی جب نظر کیمرے پر پڑی تو طیش میں آگیا، کرتا کیا نہ کرتا غصے میں اٹھا، امتحانی کاپی ٹیبل پر رکھی اور کمرے سے باہر نکل گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی یہ ہی پولیس اہلکار بیٹے کو نقل کروانے پہنچا تھا،اے آر وائی نیوز نے گزشتہ روزبھی اہلکار کی نقل کروانے کی خبر نشر کی تھی۔