Tag: policemen

  • ژوب میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

    ژوب میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

    بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ژوب میں اینٹی ٹیررسٹ فورس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی، ایک اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اے ٹی ایف کی گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کی ہے اور تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پرخراج عقیدت پیش کیا۔

    محسن نقوی نے کہا دوران ڈیوٹی شہادت کااعلیٰ رتبہ پانے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی لازوال قربانیاں ہمارا فخر ہیں، شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • سرکاری مال خانے سے چوری ہونے والی رقم کی ہیرپھیر میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

    سرکاری مال خانے سے چوری ہونے والی رقم کی ہیرپھیر میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

    راولپنڈی: سرکاری مال خانے سے چوری ہونے والی رقم کی ہیرپھیر میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 31 مئی کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی کرنسی چوری ہوئی تھی، تحقیقات میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف آئی اے ایس ایچ او اسفند یار کا بتانا ہے کہ 9 پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں ایس ایچ او مندرہ یاسر اعوان، اے ایس آئی عمران مظفر سمیت 7 کانسٹیبل نامزد ہیں۔

    ایف آئی اے ایس ایچ او اسفند یار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی کرنسی چوری ہوئی تھی۔

    مقدمے کے متن کے مطابق 31 مئی کو مال خانے سے 2 ملزمان نے 15 کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کی، کرنسی اور دیگر اشیا چوری کرنے والے ملزمان کو مندرہ پولیس نے گرفتار کیا۔

    ایف آئی اے کے اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے رقم میں ہیر پھیر کر کے صرف 47.9 ملین برآمدگی ظاہر کی، مندرہ پولیس کی بد دیانتی رپورٹ سے بھی ظاہر ہے، مال خانے سے چوری کرنے والے ملزمان ایف آئی اے کے سابق ملازمین تھے۔

    واضح رہے کہ یکم جون کو رقم اور سامان کی چوری کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا، سابق ایف آئی اے ملازمین سعد انور اور محمد حمزہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزمان سے 15 کروڑ کی کرنسی، موبائل فونز، وائر لیس سیٹ ودیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔

  • شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کے لیے بڑا پیکج منظور

    شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کے لیے بڑا پیکج منظور

    لاہور: صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر قانون کی زیر صدارت اجلاس میں دوران ڈیوٹی شہید پولیس اہلکار کے ورثا کے لیے گرانٹ و مراعات کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق منظور شدہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، اور گھر کے لیے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    پیکج ٹو کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثا کو 50 لاکھ، اور گھر کے لیے ایک کروڑ 75 لاکھ ملیں گے، جب کہ پیکج تھری کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثا کو 40 لاکھ دیے جائیں گے۔

    اوورسیز پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا لاکھوں مالیت کا کھویا آئی پیڈ کیسے ملا؟

    وزیر قانون نے ہدایت کی کہ رات میں پولیس یونیفارم سے متعلق ایس او پی بنائی جائے، اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے پولیس یونیفارم پر ریفلکٹر یا لائٹ لگائی جائے۔

  • اسلام آباد : کار سوار خاتون کی پولیس افسران کو دھمکیاں اور گالم گلوچ، مقدمہ درج

    اسلام آباد : کار سوار خاتون کی پولیس افسران کو دھمکیاں اور گالم گلوچ، مقدمہ درج

    اسلام آباد : بغیر نمبر پلیٹ کار سوار خاتون کی حساس علاقے میں داخلے سے روکنے پر پولیس کو دھمکیاں اور مغلطات بکنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خاتون کی بغیر نمبر پلیٹ کار میں ڈپلومیٹک انکلیو میں جانے کی کوشش اور پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ڈاکٹر شہلا نامی خاتون پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر آپے سے باہر ہوگئی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالم گلوچ کی، ساتھ بیٹھا بیٹا اپنی ماں کو منع کرتا رہا لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئی۔

    پولیس اہلکاروں کی جانب سے اطلاع کرنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس پہنچی تو وہ خاتون انہیں دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

    ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر نے خاتون کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دے دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شہلا نامی خاتون کی جانب سے اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

    اس کے علاوہ بیریئر پر گاڑی ٹکرانے اور اہلکاروں سے گالم گلوچ بھی کی گئی، خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

  • افغانستان میں دو دہشت گرد حملے، نو فوجی اورپانچ پولیس اہلکارجاں بحق

    افغانستان میں دو دہشت گرد حملے، نو فوجی اورپانچ پولیس اہلکارجاں بحق

    کابل: طالبان کی جانب سے افغانستان کے دو مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 9 فوجی اور 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبے بادغیس میں کیے گئے دو حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کم از کم چودہ اہلکار ہلاک ہوئے ، شدت پسندوں کی جانب سے حملے باقاعدہ حکمت عملی سے کیے گئے۔

    صوبائی پولیس کے نائب سربراہ غلام سرور کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کی ایک بڑی تعداد نے ضلع اب کماری میں ایک چھاؤنی پر حملہ کرتے ہوئے نو فوجیوں کو ہلاک کیا بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

    افغانستان: 2 خودکش دھماکے،31 افرادہلاک،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    علاوہ ازیں عسکریت پسندوں کی جانب سے دوسرا حملہ قادس نامی ضلعے میں کیا گیا، جس میں پانچ پولیس اہلکار مارے گئے، پولیس حکام کے مطابق یہ دونوں حملے تقریباً ایک ہی وقت میں کیے گئے، تاہم ابتدائی طور پر کسی دہشت گرد گروہ نے واقعے سے ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ افغان حکام نے ان حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دار الحکومت لشکر گاہ میں کار بم دھماکا اس وقت ہوا کہ جب ریسلنگ اسٹیڈیم کے اندر کشتی کا مقابلہ جاری تھا، دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، ہلاک اور زخمیوں میں بچے بھی شامل تھے۔

    افغانستان: بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    خیال رہے کہ افغانستان اس سے قبل متعدد دفعہ بم دھماکوں کی زد میں رہ چکا ہے جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راجن پور میں آپریشن: سات مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیاگیا

    راجن پور میں آپریشن: سات مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیاگیا

    راجن پور: صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد سات مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں گزشتہ روز پولیس چوکی پر حملہ کرکے ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا تھا۔

    پولیس کے مطابق آپریشن کےدوران ڈاکواندھیرےکافائدہ اٹھاکرفرار ہوگئے لیکن اغوا ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بازیابی کےلیے راجن پور، رحیم یارخان ،مظفرگڑھ، ڈی جی خان پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا۔


    راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا


    یاد رہے کہ گزشتہ پولیس اہلکاروں کو اغوا کیے جانے کے بعد پولیس اورایلیٹ فورسزکے جوانوں کی بھاری نفری کچے کےعلاقے میں پہنچ گئی تھی جبکہ کچے کےعلاقے میں داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔


    چھوٹو گینگ نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اپریل کو راجن میں چھوٹوگینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیےتھے اور 24 یرغمالی پولیس اہلکار وں کو بھی رہا کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔