Tag: policy

  • آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچرسے عاجز ہیں، وزیراعظم

    آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچرسے عاجز ہیں، وزیراعظم

    سڈنی: آسٹرلیوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے پناہ گزینوں کے معاملے میں آسٹریلیا پرہونےوالی تنقید کے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ان کا ملک اقوام متحدہ کے وعظ سے عاجز آگیا ہے‘‘۔

    آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا نے مانوس نامی جزیرے پرکشتیوں کے ذریعے آنے والے مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے جس کی مہاجرین اور اور ہیومن رائٹس کے وکلاء نے شدید مذمت کی ہے۔

    اقوامِ متحدہ کےنمائندہ خصوصی کی جانب سےجمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہجرت سے متعلق بنائے گئے قوانین کنونش برائے عدم تشدد کے خلاف ہیں۔

    آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سمندر میں بوٹس کا داخلہ بند کردیا ہے اوراس طرح ہم نے کھلے سمندر میں ہونے والی اموات کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچروں سے تنگ آچکے ہیں۔

    ٹونی ایبٹ نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی روک تھام ہی واحد انسانی اور احسن قدم ہے جو کہ ہم اٹھا سکتے ہیں۔

  • دہشت گردی کیخلاف پالیسی شام تک آجائےگی ،وزیرداخلہ پنجاب

    دہشت گردی کیخلاف پالیسی شام تک آجائےگی ،وزیرداخلہ پنجاب

    لاہور: صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہ کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف پالیسی شام تک آجائے گی ،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد عوام اور دہشت گردوں کے درمیاں خون کی لکیر کھنچ گئی ہے۔

    آج شام تک دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی سامنے آجائے گی۔ شجاع خانزادہ نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پھانسیوں کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں اعلیٰ عدلیہ نے پھانسیوں پر عملدرآمد کے لیے وقت تین سےسات دن کا کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موجودنوے فیصد مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

    شجاع خانزادہ نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

  • سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کی نئی پالیسی جاری

    سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کی نئی پالیسی جاری

    اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمتوں میں بھر تیوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔نئی پالیسی کے تحت گریڈ سولہ سے اوپر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی

    ۔سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لئے نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے۔ جس کے کا اطلاق تمام سرکاری محکموں خود مختار نیم خود مختار اداروں، اتھارٹیوں اورکارپوریشنوں پرہوگا۔

    گریڈ سولہ سے اُوپر کے ملازمین کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔ اگریڈ تین سےپندرہ تک کے ملازمین کی بھرتی سول سرونٹس کے رول پندرہ جبکہ گریڈایک سے تین کے ملازمین کی بھرتی سول سروس کے رول سولہ کے تحت ہوگی۔

    بھرتی سے قبل تمام اداروں کو اپنے بھرتی کے قوانین وضع کر نے ہوں گے۔ پالیسی کے تحت خالی اسامیوں کے لیئے اخبارات میں اشتہار دینا ہوں گے۔ اورپندرہ دن کے اندرخالی اسامیوں کے لیئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

    ملازمتوں کا اشتہار شائع ہونے کے بعد ساٹھ دن میں بھرتی کا عمل مکمل کر نا ہو گا۔ کسی بھی اسامی کے لیئے میرٹ پر سختی سے عملد درآمد کیا جائے گا۔ پالیسی کے مطابق سفارش یا اثر ورسوخ استعمال کر نے والے امیدوارکونااہل قراردیا جائے گا۔

  • نئی ٹیکسٹائل پالیسی کااعلان عید کے بعد ہوگا،عباس آفریدی

    نئی ٹیکسٹائل پالیسی کااعلان عید کے بعد ہوگا،عباس آفریدی

    لاہور: وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی تیار کرلی ہے جس کا اعلان عیدالاضحٰی کے بعد ہوگا، لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں صنعتوں کےلیے بڑے پیمانے پر مراعات دی گئی ہیں اور اس سال موسم سرما میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی گیس بند نہیں ہونے دونگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 56 نئی کمپنیوں کو گیس اور تیل تلاش کرنے کے لائسنس دیئے گئے ہیں اورگیس کے نئے ذخائر ملنے اور ایل این جی درآمد ہونے پر گیس کا بحران ختم ہوجائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج اور دھرنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے ،لیکن احتجاج اور دھرنے اس حد تک دیئے جائیں جس سے معیشت اور قومی املاک کو نقصان نہ پہنچے۔