Tag: poling staf

  • این اے 205 گھوٹکی : ضمنی الیکشن آج ہوگا، الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

    این اے 205 گھوٹکی : ضمنی الیکشن آج ہوگا، الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

    گھوٹکی : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے، عملہ سامان سمیت پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے دو سو پانچ گھوٹکی ٹو میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل شروع کردی گئی۔

    حلقے کے تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے دو سو نوے پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولنگ کے دوران شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں عملہ دو شفٹوں میں انتخابی نتائج مرتب ہونے تک کام کرے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چار ہزار نو سو اسی اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پچپن ہزار آٹھ سو پچانوے ہے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی وزیر سردارعلی محمدمہر حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئے

    پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کا اپنے بھانجے احمد علی مہر سے کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    کراچی : الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس میں اتنخابی عمل کیلئے بینکوں اور وفاقی اداروں سےعملہ مانگ لیا۔
    الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کیلئے نیشنل بینک اورایف بی آرکو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان افرا د کو تیئیس اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ہونےو الے ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس میں سواسوکے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کے جائیں گے جن میں سے نصف خواتین کے پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

  • ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان : انتخابی میدان توسج گیا لیکن ملتان میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ملتان کے حلقہ این اے ایک سواننچاس پرکل انتخابی دنگل ہوگا۔ انتخابی مہم اختتام پذیرہوگئی تاہم انتخابی سرگرمیاں زور و شورسے جاری ہیں۔

    جبکہ ضمنی الیکشن سے متعلق تیاریاں تاحال نامکمل ہی نظر آتی ہیں۔انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل توجاری ہے۔ بیلٹ پیپرزاورباکس بھی پولنگ اسٹیشنزپرپہنچائے جارہے ہیں۔

    لیکن سامان کی ترسیل کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔ بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس موٹرسائیکلوں کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب لیڈٰی ہیلتھ ورکرزنے بھی ضمنی الیکشن میں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے سے انکارکردیا ہے۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرزکا مؤقف ہے کہ انہیں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے پرزبردستی مجبورکیاجارہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈنڈے تھام کرخواتین کی تلاشی کا کام بھی جبری طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرزکے سپردکردیا گیا ہے۔

    جس پرانہوں نے شدید ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنزکے اندر ہی ڈیوٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔