Tag: Polio campaign delay

  • کراچی: سکیورٹی کی عدم فراہمی ،پولیومہم تاخیر شکار

    کراچی: سکیورٹی کی عدم فراہمی ،پولیومہم تاخیر شکار

    کراچی: سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، لاکھوں بچے پولیو کے قطر ے پینے سے محروم رہ گئے ہیں۔

    ولیوسے فری پاکستان کا خواب لگتا ہے خواب ہی بن کر رہ جائے گا، دہشت گردی کے منڈلاتے خطرات نے ملک کے مستقبل کو گہن لگا دیا ہے۔

    کراچی میں ایک بار پھر سیکورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم تاخیر کا شکار ہوگئِی ہے، جس کے باعث کراچی کی بیالس یونین کونسلوں میں مہم متاثر ہوئی اور کئی لاکھ ننھی کلیاں پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پولیو انتظامیہ قطرے پلانے کا ہدف حاصل نہیں کرسکی، پولیو حکام کا کہنا ہے کہ مکمل سیکورٹی انتظامات کے بغیر مہم آگے نہیں بڑھ سکتی۔

  • کراچی:سیکیورٹی کی عدم فراہمی، پولیو مہم تاخیر کا شکار

    کراچی:سیکیورٹی کی عدم فراہمی، پولیو مہم تاخیر کا شکار

    کراچی:  ضلع ویسٹ کی پانچ یونین کونسلز میں پولیو مہم، سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

    پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کی عدم فراہمی کراچی کے ضلع ویسٹ کی پانچ  یونین کونسلز میں تاخیر کی وجہ بن گئی، شہر کے ہائی رسک زون گڈاپ ، گلشن معمار، پیر آباد ، مومن آباد میں انسداد پولیو مہم آج  سے شروع ہونا تھی۔

    مناسب سیکیورٹی نہ ملنے پر پولیو حکام  نے آج  ہونے والی مہم کو موخر کردیا ہے، پولیو رضا کار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے منتظر ہیں، جس کے بعد پولیو مہم شروع کی جائے گی، مہم کا مقصد ممکنہ طور پر ہائی رسک زون میں تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو کنٹرول  کرنا ہے۔