Tag: polio case report

  • ایک دن میں مزید 3 پولیو کیس رپورٹ، تعداد 59 ہوگئی

    ایک دن میں مزید 3 پولیو کیس رپورٹ، تعداد 59 ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان بھر میں رواں سال پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد59تک پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے تخفیف پولیو نے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔

    این ای او سی کے مطابق پولیو کیس ڈی آئی خان، کیماڑی، کشمورسے رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال جنوبی خیبرپختونخوا سے 8 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    این ای او سی کے مطابق رواں سال کیماڑی سے تیسرا، کشمور سے پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس میں متاثرہ بچوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی۔

    اس کے علاوہ رواں سال خیبرپختونخوا سے16پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، بلوچستان میں 26،سندھ میں 15پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پنجاب ایک اور اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

  • سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    سکھر: پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا، پنوعاقل کے محنت کش کے بیٹے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیو کا کیس سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کھلبلی مچھ گئی۔

    سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا، پنوعاقل کے رہائشی گدھا گاڑی چلانے والے محنت کش کے پانچ سالہ بیٹے دل شیر جتوئی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    بچہ والد کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پہنچا تو طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خود پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عرفان اللہ قریشی کا کہنا ہے کہ دل شیر کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

    ٹیسٹ کیلئے مزید سیمپل اسلام آباد بھیجے جائیں گے،غریب والدین نے حکومت سے بچے کے علاج کی اپیل کی ہے۔

    رواں سال سندھ  میں پانچ، خیبر پختوان خوا میں سات، بلوچستان میں تین اور فاٹا میں چھ پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔