Tag: polio cases

  • پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی: پاکستان میں پولیو کا چودہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پولیو کے مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو دو ہوگئی ہے۔

    پولیو کے نئے کیسز مردان ، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں سامنے آئے ہیں، ادارہء قومی صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ تین بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک سے ہے، رواں سال فاٹا سے ایک سو پینتیس، کے پی کے سے چالیس، سندھ سے انیس، بلوچستان سے چھ اور پنجاب سے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ادارہء قومی صحت کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے، کراچی کا علاقہ گڈاپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں حال ہی میں نو بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں، سندھ کا پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر کراچی ہے، جہاں سترہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سانگھڑ سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • پاکستان میں پولیو کیسز 14گنا زیادہ ہوگئے،عالمی ادارۂ صحت

    پاکستان میں پولیو کیسز 14گنا زیادہ ہوگئے،عالمی ادارۂ صحت

    نیویارک: دنیا بھرکی نسبت پاکستان میں پولیو کیسز میں چودہ گنا زیادہ ہوگئے ہیں، تین سال میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر مشیل تھائرین نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پولیو وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسزچودہ گنا زیادہ ہیں، پاکستان میں رواں سال پولیو متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو پچہتر ہوچکی ہے۔

    رواں سال دنیا بھرمیں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دوسو چار ہے، حکام نے تاریخ میں پہلی بار پولیو مریضوں کی تعداد دوسو سے زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ملک بھرمیں انسدادپولیو مہم کے باوجود وائرس کسی طور قابو میں نہیں آرہا، گزشتہ ماہ لئے گئے نمونوں کے مطابق ملک کے چھ چار بڑے شہرکراچی، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    بھرپور آگاہی مہم کے باوجود والدین اب بھی پولیو ویکسین پلانے سے کتراتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے بعد سات سو کیسز رپورٹ کیے گئے، پنجاب میں چار سو چار کیسز، سندھ میں تین سو چھیاسی فاٹا میں دوسو انہتر اور بلوچستان میں پولیو ویکسین پلوانے سے انکار کے بعد دوسواکیاون کیسز پولیو ویکسینشن کی پچھلی مہم کے دوران رپورٹ کیے گئے ہیں۔

  • رواں برس پاکستان میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ

    رواں برس پاکستان میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ

    کراچی : پاکستان کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے، جسمیں سب سے بڑا مسئلہ پولیو کا ہے۔

    پاکستان میں پولیو کیخلاف جنگ جاری ہے، اس کے باوجود پولیو سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں پولیو کے کیسز سب سے ذیادہ ریکارڈ ہوئے ۔

    دنیا بھر میں بیاسی فیصد کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوئے، جن میں زیادہ تر کیسز کراچی کے علاقے گڈاپ میں سامنے آئے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو رواں سال مزید پولیو کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

    کراچی میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے زیرِ صدارت پولیو مہم سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پولیو حکام اور محکمۂ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے جائیں گے، پولیو سے متاثرہ علاقوں میں معمول کے علاوہ اتوار کو خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔

  • کراچی: پولیو کے 2نئے کیسز سامنے آگئے

    کراچی: پولیو کے 2نئے کیسز سامنے آگئے

    کراچی : پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد شہر میں ایک سال کے دوران سامنے آنے والے پولیو کے مریضوں کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔

    کراچی میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے، دس ماہ کے عمر کا تعلق گڈاپ کے علاقے سے ہے جبکہ بائیس ماہ کی حاجرہ کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے۔

    دونوں بچوں میں پولیو کی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد کراچی میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں اور قبائلی علاقوں سے ایک ہی دن میں پولیو کے تیرہ نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ اس سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو اٹھاون تک پہنچ گئی ہے۔

  • ایک دن میں پولیو کے12نئے کیسز رپورٹ، تعداد158ہوگئی

    ایک دن میں پولیو کے12نئے کیسز رپورٹ، تعداد158ہوگئی

    اسلام آباد: ملک میں ایک ہی دن پولیو کے بارہ نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد ایک سو اٹھاون ہوگئی ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق کے پی کے سے ضلع بونیر سے دو، پنجاب سے ضلع بھکر سے ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ مزید پولیو کیسز گڈاپ ٹاؤن کراچی سے ایک کیس، خیبر ایجنسی سے تین، جنوبی وزیرستان سے دو، شمالی وزیرستان سے دو، ٹانک سے ایک اور قلعہ عبداللہ سے بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد انچاس تھی۔