Tag: polio day

  • پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے: آصفہ بھٹو

    پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے: آصفہ بھٹو

    اسلام آباد: پولیو فری پاکستان کی سفیر آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے، پولیو ہمارے مستقبل کے لیے ایک خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیو فری پاکستان کی سفیر آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دکھا دیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے لیے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    آصفہ نے لکھا کہ یہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ آج پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر میں ان لاتعداد پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو ہمارے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں۔

    آصفہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیو ہمارے مستقبل کے لیے ایک خطرہ ہے اور ویکسین کے ذریعے اس خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔

  • شہید بینظیر بھٹو کا خواب پولیو فری پاکستان  مکمل کریں گے، بلاول

    شہید بینظیر بھٹو کا خواب پولیو فری پاکستان مکمل کریں گے، بلاول

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پولیو کے عالمی دن پر عہدکرتے ہیں مرض کاصفایا کرینگے،  شہید بینظیر بھٹوکاخواب پولیوفری پاکستان مکمل کریں گے، آصفہ بھٹو پولیوکےخلاف زبردست کام کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پولیو کے خلاف جہاد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے مہلک وائرس سے بچانے کی جدوجہدجاری رہے گی، پولیو کے عالمی دن پر عہد کرتے ہیں مرض کا صفایا کرینگے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب پولیو فری پاکستان مکمل کریں گے، آصفہ بھٹو پولیو کے خلاف زبردست کام کررہی ہیں، بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین لازمی پلائیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان پولیو کے خاتمے کے دہانے پر


    خیال رہے کہ دنیا بھر میں آج انسداد پولیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے، دنیا بھر میں صرف 3 ممالک پاکستان، افغانستان اور نائجیریا ایسے ممالک ہیں جہاں آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پولیو جیسا مرض موجود ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پولیو کے خاتمے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، آصفہ بھٹوزرداری

    پولیو کے خاتمے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، آصفہ بھٹوزرداری

    کراچی : ملک میں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا عزم لیے ہوئے پاکستان میں پولیو کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے کراچی میں پولیو مہم کے آغاز کے روز اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

    پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا عزم لیے آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوششوں سے پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، ہم اس طرح ہم اپنے بچوں اور ملک کو پولیو سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے اس سے قبل 27 مئی کو کراچی میں پولیو کے قطرے پلائے، اس موقع پر ان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بھی تھے ۔

    اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ کردیں گے۔

    ایک طرف وفاقی اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہیں تو دوسری طرف بے نظیر بھٹو شہید کی بیٹی اور پاکستان میں پولیو کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری بھی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے۔


    مزید پڑھیں : پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جسے سندھ اور وفاقی حکومت ملکر ختم کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ


    آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہمارے لئے ایک پولیو کیس بھی بہت زیادہ ہے، ہمیں پولیو کیسز کی تعداد صفر تک لیکر جانی ہے، اس طرح ہم اپنے بچوں اور ملک کو پولیو سے پاک رکھ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب انسداد پولیو مہم کی سرپرست اعلی شہناز وزیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ اور وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر پولیو جیسے مرض کو ختم کرنا چاہتی ہے۔


    مزید پڑھیں : پولیو کا عالمی دن، ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع


    شہناز وزیر علی نے مزید کہا کے شہید بینظیر بھٹو نے پولیو کے خاتمے کا پروگرام شروع کیا تھا اب پولیو کا خاتمہ کرکے دم لیں گے