Tag: polio free pakistan

  • پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، بل گیٹس

    پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، بل گیٹس

    ابو ظہبی : مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیح ہے، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابو ظہبی میں انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس کے بعد مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے انہیں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کی کوششو ں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھے گی، پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان بہتر مستقبل کے لئے پرعزم ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آئے تھے، پولیو کے 3 کیسز خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت اور ایک کراچی سے سامنے آیا تھا۔

    رواں برس ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 82 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔ 9 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔

  • ممتاز شخصیات نے پولیو کے خاتمے کو دینی اور دنیاوی فرض قرار دے دیا

    ممتاز شخصیات نے پولیو کے خاتمے کو دینی اور دنیاوی فرض قرار دے دیا

    لاہور : ملک کی ممتاز شخصیات نے پولیو کے خاتمے کو دینی اور دنیاوی فرض قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان صرف حکومت نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔

    ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکڑ انضمام الحق، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیاسی شخصیات،دانشوروں نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ پولیو سے آگاہی کیلئے منقعدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     لاہور پریس کلب اور ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کے باہمی اشتراک سے پولیو فری پاکستان کے عنوان سے منقعدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پولیو سے محفوظ پاکستان صرف حکومت نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔

    تقریب سے خطاب میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے اظہار خیال کیا۔

    اس کے علاوہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین صوبائی علماء بورڈ پنجاب، شائستہ پرویز ملک رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ نون، کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید ، سنئیر پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک ، فلم اسٹار ریشم ، برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد حسین بٹ نعیم حنیف اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

  • پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، آصفہ بھٹو زرداری

    پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کو پولیو فری ملک اور صحتمند قوم بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

    روٹری انٹرنیشنل کے ایک وفد نے آج بلاول ہاؤس میں پاکستان کے لیے روٹری سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری عالمی مہم اور اس حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار پربریفنگ دی۔

    وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک اور صحتمند قوم بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکوساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روٹری اور پاکستان کی مضبوط شراکت پولیو کے خاتمے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

  • وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ملک کہلائے گا، آصفہ بھٹو زرداری

    وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ملک کہلائے گا، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی : شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی جنگ میں ہم منزل پر پہنچنے والے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے ملک کا کوئی بھی بچہ پولیو سے متاثر نہیں ہوگا اور پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جائے گا۔

    پولیو کے عالمی دن کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میری ماں شہید بینظیر بھٹو کا یہ خواب تھا کہ ویکسین سے تحفظ ملنے والی بیماریوں کی وجہ سے کوئی بھی بچہ معذور نہ ہو، اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ اس خواب کو تعبیر دیں۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ 2014میں 300پولیوسے متاثرکیس تھے جبکہ 2015میں وہ کم ہوکر فقط 38 کیس رہ گئے ہیں، ہر 5 سال سے کم عمر بچے کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائے جائیں اور جو بچے رہ گئے ہیں انہیں بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ میں جنوری 2105میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی تمام سرگرمیوں کے حوالے سے منصوبہ بندی، رابطہ کاری اور نگرانی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی پاکستان کے بچوں کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کی ہے،اور اس کے ساتھ ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر ڈبلیو ایچ او،یونیسیف، دی گیٹس فاوٴنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، یو اے ای اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے بچوں کو معذور بنانے والی بیماری سے بچائیں، اپنے بچوں سے ان کا وہ مستقبل نہ چھینیں جس کا وہ حقدار ہیں،انہیں موقع دیں اور پولیو سے بچاوٴ کے ویکسین پلائیں۔